آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  218
تيسرا سبق
نماز كى اہميت
نماز دين كا ستون ہے اور بہترين عبادت نماز ہے نماز پڑھنے والا اللہ كو بہت زيادہ دوست ركھتا ہے اورنماز ميں مہربان خدا سے راز و نياز او رگفتگو كرتا ہے اور اللہ كى بے حساب نعمتوں كا شكريہ ادا كرتا ہے_ خدا بھى نماز پڑھنے والوں كو اور بالخصوص بچّوں كو بہت زيادہ دوست ركھتا ہے اور ان كو بہت اچھى اور بہترين جزاء ديتا ہے ہر مسلمان نماز سے محبت كرتا ہے نماز پڑھنے اور خدا سے باتيں كرنے كو دوست ركھتا ہے اور اسے بڑا شمار كرتا ہے_ منتظر رہتا ہے كہ نماز كا وقت ہو اور خدا كے ساتھ نماز ميںحاجات اور راز و نياز كرے جب نماز كا وقت ہوجاتا ہے تو سارے كام چھوڑديتا ہے اور اپنے آپ كو ہر قسم كى نجاست سے پاك كرتا ہے اور وضو كرتا ہے پاك

219
لباس پہنتا ہے خوشبو لگاتا ہے اور اوّل وقت ميں نماز ميں مشغول ہو جاتا ہے اپنے آپ كوتمام فكروں سے آزاد كرتا ہے اور صرف اپنے خالق سے مانوس ہوجاتا ہے اور اس سے محبت كرتا ہے ادب سے اللہ كے سامنے كھڑا ہوجاتا ہے تكبير كہتا ہے اور خدا كو بزرگى اور عظمت سے ياد كرتا ہے سورہ الحمد اور دوسرى ايك سورہ كو صحيح پڑھتا ہے اور كامل ركوع اور سجود بجالاتا ہے نماز كے تمام اعمال كو آرام اور سكون سے بجالاتا ہے اور نماز كے ختم كرنے ميں جلد بازى سے كام نہيں ليتا ايك دن ہمارے پيغمبر اسلام (ص) مسجد ميں داخل ہوئے ايك آدمى كو ديكھا كہ بہت جلدى ميں نماز پڑھ رہا ہے ركوع اور سجدے كو كامل بجا نہيں لاتا اور نماز كے اعمال كو آرام سے بجا نہيں لاتا آپ نے تعجب كيااور فرمايا كہ يہ آدمى نماز نہيں پڑھ رہا بلكہ ايك مرغ ہے جو اپنى چونچ زمين پر مار رہا ہے سيدھا ٹيرھا ہوتا ہے خدا كى قسم اگر اس قسم كى نماز كے ساتھ اس دنيا سے جائے تو مسلمان بن كر نہيں جائے گا اور آخرت ميں عذاب ميں مبتلا ہوگا:
بہتر ہے كہ نماز پڑھنے كے لئے مسجد ميں جائيں اور اپنى نماز جماعت كے ساتھ بجالائيں_

نماز كے چند مسئلے
1)___ مرد پر واجب ہے كہ مغرب اور عشاء اور صبح كى پہلي

220
دو ركعت ميں الحمد اور سورہ كو بلند آواز سے پڑھے_
2)___ نماز پڑھنے والے كا لباس اور بدن پاك ہونا ضرورى ہے_
3)___ ايسى جگہ نماز پڑھنا كہ جہاں اس كا مالك راضى نہ ہويا ايسے لباس ميں نماز پڑھنا كہ جس كا مالك راضى نہ ہو حرام اور باطل ہے_
4)___ سفر ميں چار ركعت نماز دو ركعت ہوجاتى ہے يعنى صبح كى طرح دو ركعت نماز پڑھى جائے كيسا سفر ہو اور كتنا سفر ہو كتنے دن كا سفر ہو ان كا جواب توضيح المسائل ميں ديكھئے_