آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  201
تيرہواں سبق
بارہويں امام حضرت حجت امام زمانہ حضرت مہدى (عج)
امام زمانہ (ع) پندرہ شعبان دوسو بچپن ہجرى سامرہ شہر ميں متولد ہوئے آپ (ع) كى والدہ ماجدہ كا نام نرجس خاتون تھا اور آپ (ع) كے والد امام حسن عسكرى عليہ السلام تھے آپ (ع) كے والد نے پيغمبر اسلام(ص) كے نام پر آپ (ع) كا نام محمد (ص) ركھا_
بارہويں امام مہدى (ع) ، قائم، امام زمانہ (عج) كے نام سے مشہور ہيں پيغمبر اكرم (ص) بارہويں امام (ع) كے متعلق اس طرح فرمايا ہے:
امام حسين (ع) كا نواں فرزند ميرے ہم نام ہوگا اس كا لقب مہدى ہے اس كے آنے كى ميں مسلمانوں كو خوشخبرى سناتا ہوں:
ہمارے تمام ائمہ (ع) نے امام مہدى (ع) كے آنے كا مدہ اور خوشخبري

202
دى ہے اور فرمايا ہے: كہ
امام حسن عسكر ي(عليہ السلام) كا فرزند مہدى (ع) ہے كہ جس كے ظہور اور فتح كى تمہيں خوشخبردى ديتے ہيں
ہمارا امام مہدى (ع) بہت طويل زمانہ تك نظروں سے غائب رہے گا ايك بہت طويل غيبت كے بعد خدا اسے ظاہر كرے گا اور وہ دنيا كو عدل و انصاف سے پر كردے گا:
امام زمانہ پيدائشے كے وقت سے ہى ظالموں كى نگاہوں سے غائب تھے خدا و پيغمبر اسلام (ص) كے حكم سے عليحدہ زندگى بسر كرتے تھے صرف بعض دوستو كے سامنے جو با اعتماد تھے ظاہر ہوتے تھے اور ان سے گفتگو كرتے تھے حضرت امام حسن عسكرى (ع) نے اللہ تعالى كے حكم اور پيغمبر اكرم (ص) كى وصيّت كے تحت آپ (ع) كو اپنے بعد كے لئے لوگوں كا امام معيّن فرمايا:
امام زمانہ (ع) اپنے والد كے بعد منصب امامت پر فائز ہوئے اور بچپن سے ہى اس خاص ارتباط سے جو وہ خدا سے ركھتے اور اللہ نے انہيں علم عنايت فرمايا تھا، لوگوں كى رہنمائي اور فرائض امامت كو انجام ديا كرتے تھے اللہ نے اپنى بے پناہ قدرت سے آپ (ع) كو ايك طويل عمر عنايت فرمائي ہے اور آپ (ع) كو حكم دے ديا ہے كہ غيبت اور پردے ميں زندگى گزاريں اور پاك دلوں كى اللہ كى طرف رہنمائي فرمائيں اب حضرت حجت امام زمانہ (عج) نظروں سے غائب اور پوشيدہ ہيں ليكن لوگوں كے درميان آمد و رفت كرتے ہيں اور لوگوں كى مدد كرتے ہيں اور اجتماعات ميں بغير اس كے كہ كوئي آپ (ع) كو پہچان سكے شركت

203
فرماتے ہيں اس لحاظ سے آپ (ع) پر جو اللہ نے ذمہ دارى ڈال ركھى ہے اسے انجام ديتے ہيں اور لوگوں كو فيض پہنچاتے ہيں اور لوگ بھى اسى طرح جس طرح سورج ميں آجانے كے باوجود اس سے فيض اٹھاتے ہيں آپ (ع) كے وجود گرامى سے با وجوديكہ آپ غيبت ميں ہيں فائدہ اٹھاتے ہيں_

غيبت اور امام زمانہ (ع) كا ظہور
امام زمانہ (ع) كى غيبت اس وقت تك باقى رہے گى جب تك دنيا كے حالات حق كى حكومت قبول كرنے كے لئے تيار نہ ہوں اور عالمى اسلامى حكومت كى تاسيس كے لئے مقدمات فراہم نہ ہوجائيں جب اہل دنيا كثرت مصائب اور ظلم و ستم سے تھك جائيں گے اور امام زمانہ (ع) كا ظہور خداوند عالم سے تہہ دل سے چاہيں گے اور آپ (ع) كے ظہور كے مقدمات اور اسباب فراہم كرديں گے اس وقت امام زمانہ (ع) اللہ كے حكم سے ظاہر ہوں گے اور آپ (ع) اس قوت اور طاقت كے سبب سے جو اللہ نے آپ كو دے ركھى ہے ظلم كا خاتمہ كرديں گے اور امن و امان واقعى كو توحيد كے نظريہ كى اساس پر دنيا ميں رائج كريں گے ہم شيعہ ايسے پر عظمت دن كے انتظار ميں ہيں اور اس كى ياد ميں جو در حقيقت ايك امام اور رہبر كامل

204
كى ياد ہے اپنے رشد اور تكامل كے ساتھ تمام عالم كے لئے كوشش كرتے ہيں اور حق پذير دل سے امام مہدى (ع) كے سعادت بخش ديدار كے متمنّى ہيں اور ايك بہت بڑے الہى ہدف ميں كوشاں ہيں اپنى اور عام انسانوں كى اصلاح كى كوشش كرتے ہيں اور آپ كے ظہور اور فتح كے مقدمات فراہم كر ر ہے ہيں_

غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ بارہويں امام حضرت مہدى (ع) كس مہينے متولد ہوئے؟
2)___ پيغمبر اسلام (ص) نے بارہويں امام (ع) كے متعلق كيا فرمايا ہے؟
3)___ ہمارے دوسرے ائمہ نے امام مہدى (ع) كے متعلق كيا فرمايا ہے؟
4)___ امام زمانہ (ع) كس كے حكم سے غائب ہوئے ہيں؟
5)___ اب لوگ امام زمانہ (ع) كے وجود سے كس طرح مستفيد ہو رہے ہيں؟
6)___ امام زمانہ كى غيبت كب تك رہے گي؟
7)___ جب امام زمانہ (ع) اللہ كے حكم سے ظاہر ہوں گے تو كيا كام انجام ديں گے؟
8)___ ہم شيعہ كس دن كے انتظار ميں ہيں امام زمانہ (ع) كے ظہور كے مقدمات كيسے فراہم كرسكتے ہيں؟