آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  195
گيارہواں سبق
گيارہوں امام حضرت امام حسن عسكرى عليہ السلام
حضرت امام حسن عسكرى عليہ السلام آٹھ ربيع الثانى دوسو تبّيس ہجرى ميں مدينہ منورہ ميں متولد ہوئے آپ (ع) كے والد امام على نقى عليہ السلام نے اللہ كے حكم اور پيغمبر اسلام (ص) كى وصيّت كے تحت آپ (ع) كو اپنے بعد كے لئے لوگوں كا امام اور پيشوا معيّن كيا امام حسن عسكرى عليہ السلام بھى اپنے آباؤ اجداد كى طرح لوگوں كى رہنمائي اور تربيت كرتے تھے اور ان كو توحيد اور اللہ كى اطاعت كى طرف ہدايت فرمايا كرتے تھے اور شرك اور ظالموں كى اطاعت سے روكتے تھے عباسى ظالم خلفاء امام عليہ السلام كى تربيت كے طريقے كو اپنى خواہشات كے خلاف سمجھتے تھے لوگوں كى آگاہى اور بيدارى سے خوف زدہ تھے اسى لئے امام عليہ السلام كے سا تھ دشمنى ركھتے تھے اور آپ كو مختلف قسم كے آزار ديا كرتے تھے_ حق

196
پسند لوگوں كو آپ سے نہ ملنے ديتے تھے اور آپ كے علم و فضل اور گراں بہا راہنمائي سے آزادنہ طريقے سے استفادہ كرنے ديتے تھے اور بالآخر آپ كو ظالم عباسى خليفہ اپنے باپ كى طرح آپ كو سامرہ لے گيا اور وہاں قيد كرديا اس نے آپ (ع) كو تكليف دينے كے لئے بدخصلت اور سخت قسم كے لوگ معين كر ركھتے تھے ليكن امام عسكرى عليہ السلام نے اپنے اچھے اخلاق سے ايسے افراد كى بھى تربيت كردى تھى اور ان ميں سے بعض مومن اورمہربان انسان بن گئے تھے چونكہ امام عليہ السلام كو ايك فوجى مركز ميں نظر بند كر ركھا تھا اسى لئے آپ كے نام حسن كے ساتھ عسكرى كا اضافہ كرديا گيا كيوں كہ عسكر كے مغنى لشكر كے ہيں_
حضرت امام حسن عسكرى عليہ السلام اس مدت ميں كہ جب لوگوں كى نگاہ سے غائب تھے اور شيعوں كى آپ (ع) سے ملاقات ممنوع قرار دى گئي تھى ان لوگوں كو فراموش نہيں كرتے تھے بلكہ ان كے لئے خطوط لكھا كرتے تھے اور ان كى ذمہ دارياں انہيں ياد دلاتے تھے_
حضرت امام حسن عسكرى عليہ السلام اپنى تمام عمر لوگوں كو اللہ تعالى كى طرف ہدايت فرماتے رہے اور توحيد پرستى كى طرف دعوت ديتے رہے اور لوگوں كو ظالم كى اطاعت سے روكتے رہے اور آخر كار خونخوار عباسى خلفاء كے ساتھ دشمنى كے نتيجے ميں اٹھائيس سال كى عمر ميں شہادت كے بلند مرتبہ تك پہنچے آپ كى شہادت آٹھ ربيع الاول دوسو ساٹھ ہجرى ميں سامرہ كے شہر ميں واقع ہوئي اور آپ (ع) كے جسم مبارك كو آپ (ع) كے والد ماجد كے پہلو ميں سپرد خاك كرديا گيا بہت زيادہ سلام ہوں آپ (ع) پر اور راہ خدا كے شہيدوں پر_

197
بارہواں سبق
امام حسن عسكرى (ع) كا خط
حضرت امام حسن عسكرى عليہ السلام نے قم ميں على بن حسين قمى (ع) كو جو ايك عالم تھے اس طرح كا ايك خط لكھا:
بسم اللہ الرحمن الرحيم اے ہمارے مورد اعتماد عالم فقيہ عالى مقام اے على بن حسين قمى خداوند عالم تجھے نيك كاموں ميں توفيق دے اور تيرے اولاد كو نيك اور لائق بنائے تقوى اور پرہيزگارى كو مت چوڑنا نماز اول وقت بڑھا كرو اور اپنے مال كى زكاة ديا كرو كيوں كہ جو اپنے مال كى زكاة ادا نہ كرے اس كى نماز قبول نہيں ہوتى دوسروں كى لغزش اور برائي كو معاف كرديا كہ جب غصّہ آئے تو اپنا غصّہ پى جايا كرو اپنے رشتہ داروں اور

198
قرابتداروں پر احسان كيا كرو اور خوش اخلاقى سے پيش آيا كرو اپنے دينى بھائيوں سے ہمدردى كيا كرو ہر حالت ميں لوگوں كے حوائج پورا كرنے كى كوشش كيا كرو لوگوں كى نادانى اور ناشكرى پر صبر كيا كرو احكام دين اور قوانين قرآن كے سمجھنے كى كوشش كيا كرو كاموں ميں اس كے انجام كو سوچا كرو زندگى ميں كبھى بھى قرآن كے دستور سے نہ ہٹنا لوگوں كے ساتھ اچھى طرح پيش آيا كرو اور خوش اخلاقى اختيار كرو لوگوں كو اچھے كاموں كا حكم ديا كرو اور برے اور ناشائستہ كاموں سے روكا كرو اپنے آپ كا گناہ اور برے كاموں ميں ملوث نہ كيا كرو تجہد كى نماز كو منت چوڑنا كيونكہ ہمارے پيغمبر اكرم (ص) حضرت على (ع) سے فرمايا كرتے تھے_
اے على (ع) كبھى تہجد كى نماز ترك نہ كرنا اے على بن حسين قمى جو شخص بھى تہجد كى نماز سے لاپواہى كرے وہ اچھے مسلمانوں ميں سے نہيں ہے خود تہجد كى نماز كو ترك نہ كرو اور ہمارے شيعوں كو بھى كہنا كہ وہ اس پر عمل كريں دين كے دستور پر عمل كرنے ميں صبر كرو اور اميد سے پورى كاميابى كے لئے كوشش كرنا ہمارے شيعہ موجودہ دنيا كے حالات سے ناخوش ہيں اور پورى كاميابى كے لئے كوشش كرتے ہيں تا كہ ميرا فرزند مہدى (عج) كہ جس

199
كے ظہور كى پيغمبر اسلام (ص) نے خوش خبرى دى ہے ظاہر ہوجائے اور دنيا كو لائق مومنين اور پاك شيعوں كى مدد سے عدل و انصاف سے پر كردے آگاہ رہو كہ بالآخر لائق اور پرہيزگار لوگ ہى كامياب ہوں گے تم پراور تمام شيعوں پر سلام ہو_
حسن بن على (ع)

سوالات
1)___ امام حسن عسكرى (ع) كس سال اور كس مہينے اور كس دن پيدا ہوئے ہيں؟
2)___ عباسى خليفہ نے كس لئے آپ (ع) كو سامرہ شہر ميں نظر بند كرديا تھا؟
3)___ امام (ع) كى رفتار و گفتار نے حكومت كے عملے پر كيا اثر چھوڑا تھا؟
4)___ عسكر كے كيا معنى ہيں اور گيارہوںامام (ع) كو كيوں عسكرى (ع) كہا جاتا ہے؟
5)___ امام حسن عسكرى (ع) كى شہادت كہاں واقع ہوئي او ركس سال اور كس مہينے ميں؟
6)___ حضرت امام حسن عسكرى (ع) نے جو خط على بن حسين قمّى كو لكھا تھا اس ميں نماز اور زكاة كے متعلق كيا لكھا تھا؟

200
7)___ امام (ع) نے رشتہ داروں كے ساتھ كيسے سلوك كا حكم ديا ہے؟ اور آپ اپنے رشتہ داروں سے كيسا سلوك كرتے ہيں؟
8)___ امام حسن عسكرى (ع) نے اپنے فرزند حضرت مہدى عج كے متعلق كيا فرمايا ہے؟
9)___ تہجد كى نماز كے پڑھنے كا طريقہ كسى اہل علم سے پوچھئے