آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  182
ساتواں سبق
نويں امام ''حضرت امام محمد تقى عليہ السلام
ہمارے نويں امام حضرت امام محمد تقى عليہ السلام حضرت امام رضا عليہ السلام كے فرزند ہيں آپ (ع) ايك سوپچا نوے 195 ہجرى ماہ رمضان ميں مدينہ منورہ ميں متولد ہوئے آپ (ع) كے والد حضرت امام رضا عليہ السلام نے اللہ كے حكم سے اور پيغمبر اسلام (ص) كى وصيت كے تحت آپ (ع) كو اپنے بعد لوگوں كا امام معيّن فرمايا اس سے لوگوں كو آگاہ كيا امام محمد تقى عليہ السلام امام جواد كے نام سے بھى مشہور ہيں آپ (ع) بچپن ہى سے اللہ تعالى كے ساتھ خصوصى ربط ركھتے تھے اور اسى سن ميں لوگوں كى دينى مشكلات كو حل كرتے تھے اور ان كى راہنمائي اور رہبرى فرماتے تھے بہت بڑے بڑے علماء آپ (ع) كى خدمت ميں آتے اور بہت سخت اور مشكل دينى اور عملى مسائل آپ (ع) سے پوچھتے امام جواد عليہ السلام ان كے تمام مشكل

183
سوالوں كا آسانى كے ساتھ جواب ديتے تھے بعض لوگ جو آپ (ع) كے اللہ كے ساتھ خاص تعلق سے مطلع نہ تھے آپ (ع) كے علمى پايہ سے تعجب كرتے اور كہتے تھے كہ اس كمسن بچّے نے كہاں سے اتنا زيادہ علم حاصل كرليا ہے اس بچے كا علم كيسے تمام بزرگ علماء كے علم پر برترى حاصل كرگيا ہے انہيں علم نہ تھا كہ امام كو علم كسى سے پڑھ كر حاصل نہيں ہوا كرتا بلكہ امام (ع) كا علم اللہ كى طرف سے آسمانى ہوا كرتا ہے انہيں علم نہيں تھا كہ خدا جس كى روح كو چاہے اپنے سے مرتبط كرديتا ہے خواہ بچہ ہو يا بڑا اور اسے تمام لوگوں سے زيادہ علم دے ديتا ہے امام محمد تقى عليہ السلام بچپن ہى سے بہترين صفات انسانى كے مالك تھے
تقي يعنى زيادہ پرہيزگار تھے
جواد: يعنى زيادہ سخاوت اور عطاء كرنے والے تھے مطلع اور روشن فكر تھے اور لوگوں كے لئے تحصيل علم كى كوشش كرتے تھے_
معتصم عباسى ظالم خليفہ تھا اور آپ (ع) كى روشن فكرى كو اپنى قوت كے خاتمے كا سبب جانتا تھا لوگوں كے بيدار ہوجانے اور حقائق سے مطلع ہوجانے سے ڈرتا تھا اور امام جواد عليہ السلام كى سخاوت تقوى اور پرہيزگارى سے خائف تھا اسى لئے حضرت امام جواد كو شہر مدينہ سے اپنے دارالخلافہ بغداد بلايا اور چند مہينوں كے بعد شہيد كرديا_
امام جواد عليہ السلام كى عمر شہادت كے وقت پچيس سال سے زيادہ نہ تھى آپكے جسم مبارك كو بغداد شہر كے نزديك جو آج كاظمين كے نام سے مشہور ہے آپ كے جد مبارك حضرت موسى عليہ السلام

184
كے پہلو ميںدفن كياگيا_
آپ (ع) كى ذات پر سلام اور درود ہو''

185
آٹھواں سبق
گورنر كے نام خط
حج كى باعظمت عبادت كو ميں امام جواد عليہ السلام كے ساتھ بجالايا اور جب حج كے اعمال اور مناسك ختم ہوگئے تو ميں الوداع كے لئے امام (ع) عالى مقام كى خدمت ميں حاضر ہوا اور عرض كى كہ حكومت نے مجھ پر بہت زيادہ ٹيكس ديا ہے ميں اس كى ادائے گى كى طاقت نہيں ركھتا آپ سے خواہاں ہوں كہ ايك خط آپ (ع) شہر كے حاكم كے نام لكھ ديجئے اور سفارش فرمايئےہ وہ مجھ سے نرمى اور خوش اسلوبى سے پيش آئے ميں نے عرض كى كہ ہمارے شہر كا حاكم آپ (ع) كے دوستوں اور شيعوں سے ہے_ يقينا آپ (ع) كى سفارش اس پر اثر كرے گى امام جواد عليہ السلام نے كاغذ اور قلم ليا اور اس مضمون كا خط لكھا_
بسم اللہ الرحمن الرحيم سلام ہو تو پر اور اللہ كے لائق بندوں

186
پراے سيستان كے حاكم قدرت اور حكومت اللہ كى طرف سے ايك امانت ہے جو تيرے اختيار ميں دى گئي ہے تا كہ تو خدا كے بندوں كا خدمت گزار ہو تو اس قدرت اور توانائي سے اپنے دينى بھائيوں كى مدد كر جو چيز تيرے لئے تنہا باقى رہے گى وہ تيرى نيكى اور مدد ہوگى جو تو اپنے بھائيوں اور ہم مذہبوں كے لئے كرے گا____ ياد ركھو كہ خدا قيامت كے دن تم سے تمام كاموں كا حساب لے گا اور معمولى كام بھى اللہ سے مخفى نہيں ہے
محمد بن على الجواد (ع)
ميں نے آپ (ع) سے خط ليا اور خداحافظ كہتے ہوئے اپنے شہر كى طرف لوٹ آيا اس پر عظمت خط كى اطلاع پہلے ہى سے اس حاكم كو ہوچكى تھى وہ ميرے استقبال كے لئے آيا اور ميں نے وہ خط اسے ديا اس نے خط ليا اور اسے چوما اور كھولا اور غور سے پڑھا ميرے معاملہ ميں اس نے تحقيق كى جس طرح ميں چاہتا تھا اس نے ميرے ساتھ نيكى اور نرمى برتى اس كے بعد اس نے تمام لوگوں سے عدل اور انصاف برتنا شروع كرديا_

غو ركيجئے اور جواب ديجئے
1)___ حضرت محمد تقى (ع) كس سال اور كس مہينے ميں پيدا ہوئے؟
2)___ لوگوں كو كس بات پر تعجب ہوتا تھا اور كيا كہتے تھے؟

187
3)___ وہ كس چيز سے مطلع نہ تھے كہ اس طرح كا تعجب كرتے تھے؟
4)___ تقى اور جواد كے معنى بيان كيجئے؟
5)___ معتصم خليفہ نے حضرت جواد (ع) كو بغداد كيوں بلايا؟
6)___ حضرت امام محمد تقى (ع) نے كس عمر ميں وفات پائي؟
7)___ آپ (ع) كے جسم مبارك كو كہاں دفن كيا گيا؟
8)___ امام جواد (ع) نے سيستان كے حاكم كو كيا لكھا اور كس طرح آپ (ع) نے اسے نصيحت كي؟
9)___ حاكم نے امام (ع) كے خط كے احترام ميں كيا كيا؟
10)___ آپ نے امام (ع) كے خط سے كيا سبق ليا ہے اور اس واقعہ سے كيا درس ليا ہے؟