آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  172
چوتھا سبق
شيعہ
حضرت على عليہ السلام پہلے مسلمان ہيں اور بعد پيغمبر اسلام(ص) سب سے افضل ہيں پيغمبر اسلام(ص) كے فرمان كو اچھى طرح سنتے تھے اور پيغمبر(ص) كے احكامات كے كامل مطيع تھے ہر جگہ پيغمبر(ص) كى مدد اور اعانت كرتے تھے ديندارى ميں كوشش اور جہاد كرتے تھے_
پيغمبر كے زمانے ميں ايك گروہ حضرت على عليہ السلام كا دوست تھا حضرت على عليہ السلام كے ساتھ اسلام كى پيش رفت ميں كوشش اور جہاد كرتا تھا يہ گروہ تمام حالات ميں حضرت على عليہ السلام كى گفتار، رفتار اور اخلاق ميں پيروى كيا كرتا تھا يہ حضرت على عليہ السلام كى طرح پيغمبر اسلام(ص) كى اطاعت كرتا تھا پيغمبر اسلام(ص) حضرت على عليہ السلام اور اس ممتاز گروہ كے بارے ميں فرمايا كرتے تھے كہ اے على (ع) آپ(ع) اور

173
آپ (ع) كے شيعہ روئے زمين پر بہترين انسان ہين اور جب حضرت على (ع) كو اپنے دوستوں كے ساتھ ديكھتے تو ان كى طرف اشارہ كر كے فرماتے كہ يہ نوجوان اور اس كے شيعہ نجات پائے ہوئے ہيں پيغمبر اكرم(ص) اس ممتاز گروہ كہ جو مكمل ايمان لے آيا تھا شيعہ كے نام سے پكارتے تھے اسى دن سے جو مسلمان رفتار، گفتار اور كردار ميں ممتاز تھے اور ديندارى ميں حضرت على عليہ السلام كى پيروى كرتے تھے شيعہ كہلاتے تھے يعنى پيروكار_
پيغمبر اسلام(ص) كى وفات كے بعد مسلمانوں كا وہ ممتاز گروہ جو واقعى ايمان لاياتھا اور پيغمبر اسلام(ص) كے فرمان كا مطيع تھا انہوں نے مكمل طور پر پيغمبر كے فرمان پر عمل كيا اور حضرت على عليہ السلام كو پيشوائي اور رہبرى اور امامت كے لئے قبول كيا اور ان كى مدد اور حمايت كى البتہ مسلمانوں كے ايك گروہ نے پيغمبر اسلام(ص) كے فرمان كو قبول نہ كيا اور حضرت ابوبكر كو پيغمبر اسلام(ص) كا جانشين شمار كيا اور اس كے بعد حضرت عمر كو دوسرا اور حضرت عثمان كو تيسرا خليفہ اور حضرت على عليہ السلام كو چوتھا خليفہ جانا اس گروہ كو اہلسنّت كہا جاتا ہے يہ دونوں گروہ مسلمان ہيں خدا اور پيغمبر اكرم(ص) اور قرآن كو قبول كرتے ہيں اور ايك دوسرے سے محيت اور مہربانى كرتے ہيں اور قرآن كى تعليم اور پيغمبر اسلام(ص) نے فرمايا ہے عقيدہ ركھتے ہيں كہ پيغمبر اسلام(ص) كے بعد يكے بعد ديگرے بارہ امام اور رہبر ہيں پہلے امام حضرت على عليہ السلام ہيں اور بارہويں امام حضرت مہدى عليہ السلام ہيں

174
كيونكہ پيغمبر اسلام(ص) كے حكم كے مطابق آپ كے خليفہ اورجانشين بارہ ہوں گے_
مذہب شيعہ كو جعفرى مذہب بھى كہاجاتا ہے_

غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ شيعہ كہا كيا مطلب ہے شيعہ اسلام اور دين دارى ميں كسكى پيروى كرتے ہيں؟
2)___ مسلمانوں كے كس ممتاز گروہ كا نام شيعہ ہے اور پيغمبر(ص) نے ان كے م تعلق كيا فرمايا ہے؟
3)__ پيغمبر اسلام(ص) كى وفات كے بعد كن لوگوں نے پيغمبر(ص) كى تعليمات پر عمل كيا اور كس طرح؟
4)___ مسلمانوں كے دوسرے گروہ كو كيا كہاجاتا ہے وہ پيغمبر اكرم(ص) كى وفات كے بعد كس كو ان كا جانشين مانتے ہيں؟
5)___ يہ دونوں گروہ آپس ميں كيسے تعلقات ركھتے ہيں اور كن مسائل كى شناخت ميں ايك دوسرے كى مدد كرتے ہيں
6)___ ہمارا عقيدہ پيغمبر(ص) كے جانشينوں كے متعلق كيا ہے؟ ايران كا رسمى مذہب كو ن سا ہے_
اس قسم كے دوسرے سوال بنايئےور ان كے جواب دوستوں سے پوچھئے_