آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  141
اٹھارہواں سبق
خدا كا آخرى پيغمبر حضرت محمد(ص)
اللہ تعالى نے جب سے محمد مصطفى (ص) كو پيغمبرى كے لئے چنا ہے انہيں اپنا آخرى پيغمبر قرار ديا ہے ہمارے پيغمبر گرامى قدر نے اس ابتدائي دعوت كے وقت سے اللہ تعالى كے حكم سے خود كو آخرى نبى ہونے كا اعلان كرديا تھا يعنى اعلان كيا تھا كہ ميں اللہ كا آخرى پيغمبر ہوں ميرے بعد كوئي پيغمبر نہيں آئے گا تمام وہ لوگ جو ابتداء اسلام ميں آنحضرت(ص) پر ايمان لائے تھے اور مسلمان ہوئے تھے جانتے تھے كہ آپ خدا كے آخرى پيغمبر ہيں قرآن كريم نے بھى جو اللہ كا كلام اور پيغمبر اسلام(ص) كا دائمى معجزہ ہے_
حضرت محمد مصطفى (ص) كو آخرى پيغمبر بتلايا ہے قرآن فرماتا ہے كہ محمد(ص) رسول خدا اور خاتم النبين ہيں لہذا جو مسلمان ہيں اور قرآن كو اللہ كى كتاب مانتے ہيں حضرت محمد(ص) كو اللہ كا آخرى پيغمبر تسليم كرتے ہيں_

142
ہمارا يہ ايمان ہے كہ اسلام كا آئين اتنا دقيق اور كامل ہے كہ حق طلب انسانوں كو ہميشہ اور ہر وقت سعادت اور كمال تك پہنچاتا ہے وہ خدا جو تمام انسانوں كى ضروريات كو تمام زبانوں ميں جانتا تھا قرآن كے تربيتى پروگرام كو اس طرح دقيق اور كامل و منظّم كيا ہے كہ انسان كے كمال كى ضروريات مہيّا كردى ہيں اسى لئے جتنا بھى انسان ترقى كرجائے اور اس كے علم و كمال ميں زيادتى ہوجائے پھر بھى قرآن كا جو اللہ كا كلام اور اس كى طرف سے ہدايت ہے اسى طرح محتاج ہے جس طرح اللہ كى دوسرى مخلوقات جيسے پاني، سورج، ہوا، و غيرہ ہميشہ او رہر حالت ميں محتاج ہيں_
انسان كى اسلامى تربيت كا آئين قرآن ميں ہے اور قرآن آسمانى كتابوں كى آخرى كتاب ہے اور دين اسلام كى ہميشہ رہنے والى كتاب ہے كہ جس كى خداوند عالم نے فداكار مسلمانوں كى مدد سے محافظت كى ہے اور ہم تك پہنچايا ہے يہ عظيم كتاب انسان كى تربيت كا كامل ترين آئين ہے اسى لئے اللہ تعالى نے دين اسلام كو آخرى آسمانى دين اور ہمارے پيغمبر(ص) كو آخرى پيغام لے آنے والا بتلايا ہے_

ان مطالب كو ديكھتے ہوئے مندرجہ ذيل جملے مكمل كيجئے
1)___ اللہ تعالى نے جب سے حضرت محمد(ص) كو پيغمبرى كے لئے چنا ہے انھيں___ ديا ہے

143
2)___ ہمارے پيغمبر گرامى قدر نے اس كا ابتدائي___ اعلان كرديا تھا_
3)___ قرآن كريم نے بھى جو اللہ كا كلام اور پيغمبر كا دائمى معجزہ ____ بتلايا ہے_
4)___ لہذا ہم جو مسلمان ہيں___ شمار كرتے ہيں
نيچے ديئےوئے سوالوں كو پڑھئے اور اس درست كے مطالب كو توجہ سے پڑھنے كے بعد ان كا جواب ديجئے_
1)___ كيا كوئي ايسى كتاب ہے كہ جو رہنمائي اور ہدايت كا تمام انسانوں كے لئے تمام زبانوں ميں آئين ركھتى ہو؟ اور كس طرح؟ اس كا جواب ہاں ميں ہوگا؟ كيوں_
خدا جو تمام انسانوں كى تمام زبانوں ميں ضروريات كو جانتا ہے قرآن كو____؟
2)___ كيا لوگ ہميشہ كے لئے قرآن كى راہنمائي اور ہدايت كے محتاج ہيں؟
جواب ہاں ميں ہے كيوں كہ قرآن كے ہم اسى طرح ____؟
3)___ پيغمبر گرامى قدر(ص) نے ابتدائے اسلام سے اپنے آپ كو كس طرح پہنچوايا_

144
جواب: خود كو آخرى پيغمبر ہونا بتلاتے تھے اور فرماتے تھے كہ ميں اللہ كا آخرى پيغمبر ہوں ميرے____
4)___ اللہ تعالى نے دين اسلام كو آخرى دين اور پيغمبر گرامى قدر كو آخرى پيغمبر كيوں بتلايا ؟
جواب: كيوں كہ قرآن دين اسلام كى ہميشہ رہنے والى كتاب ہے_