آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  115
تيرہواں سبق
پيغمبر اسلام (ص) كى بعثت
شہر مكّہ كے نزديك ايك بلند اور خوبصورت پہاڑ ہے جس كا نام حراء ہے حراء ميں ايك چھوٹا غار ہے جو اس بلند پہاڑ كى چوٹى پر واقع ہے_
پيغمبر اسلام(ص) اعلان رسالت سے قبل كبھى كبھى اس غار ميں جاتے تھے اور اس پر سكون جگہ پر خلوت ميں عبادت اور غور و فكر كيا كرتے تھے رات كو غار كے نزديك ايك چٹان پر كھڑے ہوجاتے اور بہت دير تك مكّہ كے صاف آسمان اور خوبصورت ستاروں كے جھر مٹ كو ديكھتے رہتے اور ان مخلوقات كى عظمت و جلالت كا تماشا كيا كرتے اس كے بعد غار ميں جاتے اور اس وسيع كائنات كے خالق كے ساتھ راز و نياز كيا كرتے تھے اور كہتے تھے پروردگارا اس وسيع كائنات اور سورج اور خوبصورت ستاروں كو تونے بلاوجہ پيدا نہيں كيا ان كى خلقت سے كسى غرض و غايت
116
كو نظر ميں ركھا ہے_
ايك دن بہت سہانا سحرى كا وقت تھا پيغمبر اسلام (ص) اس غار ميں عبادت كر رہے تھے كہ پيغمبر كى عظمت كو اپنے تمام كمال كے ساتھ مشاہدہ كيا اللہ كا فرشتہ جبرائيل آپ(ص) كى خدمت ميںحاضر ہوئے اور كہا
اے محمد(ص) آپ(ص) اللہ كے پيغمبر (ص) ہيں ميرے اللہ نے حكم ديا ہے كہ لوگوں كو شرك اور بت پرستى اور ذلت و خوارى سے نجات ديں اور ان كو آزادى اور خداپرستى كى عظمت او رتوحيد كى دعوت ديں اے محمد(ص) آپ(ص) خدا كے پيغمبر ہيں لوگوں كودين اسلام كى طرف بلائيں_
حضرت محمد مصطفى (ص) نے جناب جبرائيل كو ديكھا او رجو اللہ تعالى كى طرف سے پيغام آيا تھا اسے قبول كيا_
اس كے بعد ايمان سے لبريز دل كے ساتھ كو ہ حراء سے نيچے اترے او راپنے گھر روانہ ہوئے آپ كى شفيق اور مہربان بيوى جناب خديجہ (ص) خندہ پيشانى سے آپ(ص) كے نورانى اور ہشّاش بشّاش چہرے كو ديكھ كر خوشحال ہوگئيں حضرت محمد مصطفى (ص) خدا كے پيغمبر ہوچكے تھے اپنى رفيقہ حيات سے فرمايا
ميں كوہ حراء پر تھا وہاں خدا كا عظيم فرشتہ جبرائيل كو ديكھا ہے كہ وہ آسمانى صدا ميں مجھ سے كہہ رہے تھے اے محمد(ص) تو اللہ كا پيغمبر ہے اللہ نے تجھے حكم ديا ہے كہ لوگوں كو شرك اور بت پرستى اور ذلت و خوارى سے نجات دے اوران كو آزادى اور يگانہ پرستى اور توحيد كى دعوت دے_

117
جناب خديجہ سلام اللہ عليہا نے اپنے سچے اور امين شوہر سے كہا مجھے اس سے پہلے علم تھا كہ آپ(ص) اللہ تعالى كے پيغمبر ہيں اور ميں اس عظيم دن كے انتظار ميں تھى حضرت عيسى عليہ السلام نے آپ(ص) كى پيغمبرى كى بشارت دى ہے ٹھيك ہے اللہ تعالى نے آپ كے ذمّہ بہت اہم ذمّہ دارى دى ہے ميں اللہ تعالى كى وحدانيت كى گواہى ديتى ہوں اور آپ(ص) كى پيغمبرى پر ايمان لاتى ہوں اور تمام حالات ميں آپ(ص) كى مددگار اور حامى رہوں گي
حضرت على (ع) جو ايك ذہين نوجوان تھے انہوں نے پيغمبر اسلام(ص) كى پيغمبرى پر ايمان كا اظہار كيا اور يہ پہلے شخص تھے كہ جنہوں نے اسلام اور ايمان كا اظہار كيا_ ايك مدّت تك مسلمانوں كى تعداد ان تين افراد سے زيادہ نہ تھى ليكن ان تينوں افراد نے جو بلند ہمّت اور آہنى ارادے كے مالك تھے پورے بت پرستى اور بے دينى كے ماحول سے مقابلہ كيا ابتدائي دور ميں صرف يہى تينوں افراد نماز كے لئے كھڑے ہوتے اور لوگوں كى حيرت زدہ آنكھوں كے سامنے خدائے وحدہ لا شريك سے گفتگو اور راز و نياز كيا كرتے تھے_
ايك شخص كہتا ہے كہ ايك دن ميں مسجد الحرام ميں بيٹھا تھا ميں نے ديكھا كہ ايك خوبصورت انسان مسجد ميں وارد ہوا اس نے آسمان كى طرف نگاہ كى اور كھڑا ہوگيا ايك نوجوان اس كے دائيں طرف كھڑا ہوگيا اور اس كے بعد ايك عورت آئي اور اس كى پشت پر كھڑى ہوگئي كچھ دير كھڑے رہے اور كچھ كلمات كہتے

118
رہے اس كے بعد جھكے اور پھر كھڑے ہوگئے اور پھر بيٹھ گئے اور اپنے سرزمين كى طرف نيچے كئے رہے ميں نے بہت تعجب كيا اور اپنے پہلو ميں بيٹھے ہوئے شخص سے پوچھا، عباس، يہ كون ہيں؟ اور كيا كر رہے ہيں_
عباس نے كہا كہ وہ خوبصورت انسان جو آگے كھڑا ہے محمد(ص) ميرے بھائي كا لڑكا ہے وہ عورت خديجہ (ص) اس كى باوفا بيوى ہے اور وہ نوجوان على (ع) ہيں جو ميرے دوسرے بھائي كا لڑكا ہے محمد(ص) كہتا ہے كہ خدا نے اسے پيغمبرى كے لئے چنا ہے يہ عورت اور وہ نوجوان اس پر ايمان لے آئے ہيں اور اس كے دين كو قبول كرليا ہے ان تين آدميوں كے علاوہ اس كے دين پر اور كوئي نہيں ہے محمد كہتا ہے كہ دين اسلام تمام جہان كے لوگوں كے لئے ہے اور بہت جلدى لوگ اس دين كو قبول كرليں گے اور بہت سارے لوگ مسلمان ہوجائيں گے ہمارے پيغمبر اسلام(ص) ستائس رجب كو پيغمبرى كے لئے مبعوث ہوئے اس دن كو مبعث كا دن كہا جاتا ہے ہمارے پيغمبر اسلام(ص) كى عمر اس وقت چاليس سال كى تھي_

غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ ہمارے پيغمبر اسلام(ص) مبعوث ہونے سے پہلے عبادت اورغور و فكر كے لئے كہاں جايا كرتے تھے؟ اور كن چيزوں كو ديكھا كرتے تھے اور خدا سے كيا كہا كرتے تھے؟

119
2)___ كبھى آپ نے ستاروں سے پرے آسمان كو ديكھا ہے اور پھر كيا غور فكر كيا ہے؟
3)___ جو فرشتہ پيغمبر اسلام(ص) كے لئے پيغام لايا تھا اس كا كيا نام تھا؟
4)___ پيغمبر اسلام (ص) كس حالت ميں حراء پہاڑى سے نيچے اترے اور اپنى رفيقہ حيات جناب خديجہ سے كيا كہا؟
5)___ آپ (ص) كى بيوى نے آپ (ص) كى بات سننے كے بعد كيا كہا؟
6)___ پيغمبر اسلام (ص) كس عمر ميں پيغمبرى كے لئے چنے گئے تھے_
7)___ مبعث كا دن كا نسا دن ہے كيا آپ نے اس عظيم دن كو كبھى جشن منايا ہے اس كى مناسب سے كسى جشن ميں شريك ہوئے ہيں؟