آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  78
تيسرا سبق
راہنما كيسا ہونا چاہيئے
جو بچّہ اپنا گھر بھول گيا ہو اسے كسكے سپرد كريں گے كون اس كى راہنمائي كر سكتا ہے اور اسے اس كے گھر پہنچا سكتا ہے؟ كيا وہ آدمى جو امين نہ ہو اس پر اعتماد كر كے بچّے كو اس كے سپرد كريں گے اور كيوں؟ اس كو جو اس كے گھر كو نہيں جانتا يا راستوں سے بھٹك جاتا ہے اسكى رہنمائي كے لئے انتخاب كريں گے؟ اور كيوں پس راہنما كو چاہئے كہ راستے كو ٹھيك جانتا ہو نيك اور امين ہو اور غلط راہنمائي نہ كرتا ہو پيغمبر وہ انسان ہوتا ہے جو امين اور نيك ہوتا ہے اللہ تعالى نے اسے لوگوں كى راہنمائي كے لئے چنا ہے اور اسے دنيا اور آخرت كى زندگى كا راستہ بتلايا ہے اور انسانوں كى رہبرى اس كے سپرد كى ہے_

79
چوتھا سبق
پيغمبر كو كيسا ہونا چاہيے
جب آپ كسى دوست كى طرف پيغام بھيجنا چاہتے ہوں تو يہ پيغام كس كے سپرد كرتے ہيں اس كے سپرد كرتے ہيں جو آپ كے دوست تك پہنچا دے يا جھوٹے اور غلط آدمى كو پيغام پہنچانے كے لئے منتخب كرتے ہيں يا كمزور حافظى اور غلطى كرنے والے كو ان ميں سے كس كو پيغام پہنچاتے كے لئے انتخاب كرتے ہيں؟
جى ہاں پيغام پہنچانے كے لئے سچّا اور صحيح آدمى ہونا چاہيئے تا كہ پيغام كو بھول نہ جائے اسكے سننے اور پہنچانے ميں غلطى نہ كرے خدا بھى اپنا پيغام پہنچانے كے لئے سچّے اور صحيح آدمى كو چنتا ہے اور اس كو پيغام ديتا ہے پيغمبر خدا كے پيغام كو صحيح حاصل كرتا ہے اور اس پيغام كو لوگوں تك پہنچاتا ہے _

80
پانچواں سبق
اجتناب گناہ كا فلسفہ
ميلے كچيلے كپڑوں كو ايك طشت ميںدھويا ہو تو كون ہے جو اس ميلے پانى كو پيئے گا؟ اگر وہى پانى كسى اندھے يا بے خبر انسان كو ديں تو ممكن ہے كہ وہ اسے پى لے_ ليكن آنكھوں والا اور انسان كيسے ... جو شخص اس كى گندگى اور خرابى كوديكھ رہا ہو اور اس كے باخبر اثرات كو جانتا ہو ايسے پانى كو ديكھ تو كيا اسے پيئے گا؟ جى ہاں ہر وہ شخص جو بينا اور آگاہ ہو وہ كوئي گندى اور خراب چيز سے اپنے آپ كو آلودہ نہيں كرے گا بلكہ اس سے نفرت اور بيزارى كرے گا اسى طرح پيغمبر بھى گناہ سے نفرت كرتے تھے وہ گناہ كے بجالانے پر قدرت ركھتے تھے ليكن كبھى گناہ نہيں كيا كيونكہ وہ گناہ كى پليدى اور برائي كو ديكھ رہے تھے يہ اطلاع اور آگاہى ان كو خداوند عالم نے عطا فرمائي تھي_

81
چھٹا سبق
پيغمبر آگاہ اورمعصوم راہنما ہيں
خداوند عالم نے اپنا پيغام پہنچانے كے لئے ايسے انسان كا انتخاب كيا جو امين ہيں انہيں دين كا كامل نمونہ قرار ديا ہے تا كہ ان كا كردار اور گفتار لوگوں كو خدا كى طرف راہنمائي كرے پيغمبر انسانوں ميں بہترين اور كامل ترين فرد ہوتا ہے علم و اخلاق اور كردار ميں تمام مردوں سے افضل ہوتا ہے خدا اس كى تربيت كرتا ہے اور پھر اس كا انتخاب كرتا ہے تا كہ لوگوں كا پيشوا اور نمونہ ہو_ پيغمبر دنيا اور آخرت كى سعادت كے راستے اچھى طرح جانتا ہے يعنى اللہ تعالى نے اسے جو بتلايا ہے پيغمبر خود ان راستوں پر چلتا ہے اور لوگوں كو ان راستوں پرچلنے كى راہنمائي اور اس كى طرف دعوت ديتا ہے پيغمبر خدا كو اچھى طرح پہنچانتا ہے اور اسے بہت دوست ركھتا ہے، دنيا اور آخرت جہنم اور بہشت سے پورى طرح آگاہ ہوتا ہے

82
اچھے اور برے اخلاق كو اچھى طرح پہنچانتا ہے وہ گناہ كى پليدى اور بدنمائي كو ديكھتا ہے اور يہ جانتا ہے كہ گناہ انسان كى روح كو آلودہ اور كثيف كرديتا ہے_ اللہ تعالى جو عالم اور قادر ہے اس نے يہ علم پيغمبر كے اختيار ميں ديا ہے پيغمبر اس آگاہى اور علم سے گناہ كى گندگى اور بدنمائي كا مشاہدہ كرتا ہے اور جانتا ہے كہ خدا گناہ گار انسان كو دوست نہيں ركھتا اور اس سے ناراض ہوتا ہے اسى لئے پيغمبر ہرگز گناہ نہيں كرتا بلكہ گناہ سے نفرت كرتا ہے_
پيغمبر خدا كے پيغام كو بغير كسى كمى و بيشى كے لوگوں تك پہنچاتا ہے اور اس سے غلطى اور نسيان نہيں ہوتا_ اور چونكہ گناہ اور غلطى نہيں كرتا لوگ بھى اس پر اعتماد كرتے ہيں اور اس كے كردار اور گفتار كو نمونہ قرار ديتے ہيں_ ايسے ہى انسان كو معصوم كہتے ہيں اور اللہ تعالى كے تمام پيغمبر معصوم ہوتے ہيں يعنى گناہ نہيں كرتے اور ان سے غلطى اورنسيان نہيں ہوتا وہ نيك اور امين ہوتے ہيں_
پيغمبر لوگوں ميں سے عالم اور معصوم ہوتے ہيں اللہ كے پيغام كو پہنچاتے ہيں اور ان كى راہنمائي كرتے ہيں اور اللہ كى طرف اور دائمى سعادت كى طرف راہنمائي كرتے ہيں_

غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ راہنما كے لئے كون سى حفاظت صفات ہونى چاہئيں؟

83
2)___ خدا كسے، انسان كى راہنمائي كے لئے انتخاب كرتا ہے؟
3)___ خداوند عالم كيسے انسانوں كو پيغام پہنچانے كے لئے انتخاب كرتا ہے؟
5)___ پيغمبر كيوں گناہ سے آلودہ نہيں ہوتے اور گناہوں سے دور رہتے ہيں؟
6)___ يہ فہم اور فراست پيغمبروں كو كس نے عطا كى ہے؟
7)___ يہ علم و فراست كيسے پيغمبروں كے لئے عصمت كا موجب ہوجاتى ہے؟
8)___ دين كا كامل نمونہ كا كيا مطلب ہے؟
9)___ دين كا كامل نمونہ كون انسان ہے؟
10)___ جو شخص گناہ سے آلودہ ہوجاتا ہے كيا وہ دين كا كامل نمونہ ہوسكتا ہے؟
11)___ كب پيغمبر گفتار اور رفتار ميں لوگوں كے لئے كامل نمونہ بن سكتا ہے؟
12)___ اگر پيغمبر غلطى اور نسيان كرتا ہو تو كيالوگ اس پر پورا اعتماد كرسكتے ہيں؟
13)___ معصوم كيسے كہتے ہيں؟