|
75
دوسرا سبق
كمال انسان
جب گيہوں كے دانے كو زمين ميں ڈاليں اور اسے پانى ديں تو اس ميں كيا تبديلى آتى ہے؟ كون سا راستہ اختيار كرتا ہے؟ كيا كوئي خاص ہدف اور غرض اس كے سامنے ہے اور كس مقصد كو حاصل كرنا چاہتا ہے گيہوں كا دانا ابتداء ہى سے ايك معين ہدف كى طرف حركت شروع كرديتا ہے اس مقصد اور غرض تك پہنچنے كے لئے بڑھتا ہے يعنى ابتداء ميں گيہوں كا دانہ زمين ميں جڑيں پھيلاتا ہے پھرتنا، اور پھر سبز ہوجاتا ہے او ربتدريج بڑا ہونے لگتا ہے اور خوش نكالتا ہے گيہوں كا ايك دانہ كئي خوشے بناتا ہے اور پھر يہى خوشے انبار بن جاتے ہيں اور اس انبار سے ہزاروں انسان استفادہ كرتے ہيں تمام نباتات گيہوں كے دانے كى طرح كمال كا راستہ طے كرتے ہيں اور معين اور معلوم غرض و غائت
76
جو ہر ايك كے لئے معين ہوئي ہے كى طرف حركت كرتے ہيں آپ اگر سيب كا دانہ كاشت كريں اور اسے پانى ديں اس كى ابتداء ہى سے آپكو معلوم ہوجائے گا كہ چھوٹا دانہ ايك معين غرض و ہدف ركھتا ہے اور اسى كى طرف حركت شروع كرتا ہے اور اپنے كمال كو پہنچتا ہے يعنى چھوٹا دانہ جڑيں پھيلاتا ہے تنا اور شاخ نباتا ہے سبز ہوتا ہے اور بڑا ہوتا جاتا ہے ہر دن پہلے دن سے زيادہ كمال كى طرف ہوتا ہے بالآخر اس ميں شگوفہ پھوٹتا ہے اور يہ خوبصورت شگوفہ سيب بن جاتا ہے اسى ترتيب سے وہ چھوٹا دانہ تكميل كو پہنچتا ہے اور اپنى حركت اور كوشش كے نتيجے كو انسان كے اختيار ميں دے ديتا ہے اللہ تعالى جو عالم اور قادر ہے اور جس نے تمام چيزوں كو پيدا كيا ہے اور تكامل كا راستہ بھى انھيں وديت كرديا ہے اور اس كے پہنچنے تك وسائل اور اسباب بھى ان كے لئے فراہم كرديئے ہيں مثلاً دوسرے پودے گيہوں اور سيب كے دانے كى طرح اپنے كمال كے لئے پاني، مٹي، ہوا، اور روشنى كے محتاج ہيں اللہ تعالى نے پاني، مٹي، روشنى اور ہوا، ان كے لئے پيدا كردى ہے تا كہ پودے ان سے استفادہ كريں اور مكمل ہوكر مقصد كو پاليں_
انسان كو بھى اپنے مقصد خلقت كوحاصل كرنا چاہيے كس طرح اور كس كے ماتحت؟
كون جانتا ہے كہ انسان كا جسم اور روح كن چيزوں كے محتاج ہيں اور كس طرح كمال حاصل كريں گي، البتہ صرف خدا جانتا ہے كيوں كہ تنہا وہى ذات ہے جو انسان كى خلقت كے اسرار سے آگاہ ہے اور وہى ذات
77
ہے جو آخرت ميں انسان كى ضرورت سے باخبر ہے اسى لئے خالق اور مالك نے تمام دنيا كى چيزوں كو اكمل بنايا ہے اور انسانيت كى معراج كے لئے پروگرام بنائے ہيں اور پيغمبروں كے وسيلے اور ذريعہ سے انسان تك پہنچائے ہيں_ آخرى اور اہم ترين پروگرام آخرى پيغمبر جو حضرت محمد صل اللہ عليہ و آلہ و سلم ہيں كے وسيلے سے تمام لوگوں كے لئے بھيجا ہے اس پروگرام كا نام تكامل دين اسلام ہے
غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ تھوڑا سا گيہوں كسى برتن ميں ڈاليں اور اسے پانى ديں ديكھيں گيہوں كا يہ دانہ كس طرح اپنے لئے راستہ معين كرليتا ہے او ركس غرض كى طرف حركت كرتا ہے؟
2)___ سيب اور تمام پودے اور نباتات كے لئے غرض اور ہدف ہے، اس جملے كے كيا معنى ہيں؟
3)___ نباتات كو كامل ہونے كے لئے كن كن چيزوں كى ضرورت ہے؟
4)___ انسان كى معراج كا پروگرام كون بنا سكتا ہے؟ اور كيوں
5)___ خدا نے انسان كى معراج كا پروگرام كنكے وسيلے ان تك پہنچايا ہے
6)___ آخرى اور مكمل ترين پروگرام ہمارے لئے كون لايا ہے؟
7)___ اس آخرى پروگرام كا كيا نام ہے؟
|
|