آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  71 حصّہ سوم
نبوّت


72
پہلا سبق
صراط مستقيم
اگر زندگى ميں كامياب ہونا چاہيں تو كون سا راستہ اختيار كريں گے؟ دونوں جہانوں ميں سعادت مند ہونے كے لئے كون سا منصوبہ آپ كے پاس موجود ہے؟ كيا آپ نے اس كے متعلق فكر كى ہے؟ اگر آپ چاہتے ہيں كہ كامل اور اچھا انسان بن جائيں تو كيا آپ كے پاس ہے؟
كيا آپ دوسروں كو ديكھ رہے ہيں جو راستہ انہوں نے اختيار كيا ہے آپ بھى اسى پر چليں گے؟
جو پروگرام انہوں نے منتخب كيا ہے آپ بھى وہى انتخاب كريں گے؟
كيا راست كے انتخاب اورمقصود زندگى كے متعلق فكر نہيں كرتے كيا درست پروگرام كے انتخاب ميںكبھى نہيں سوچتے؟

73
شايد آپ كہيں كہ ميں خود اچھا پروگرام بنا سكتا ہو كيا آپ اس جہان اور آخرت كى تمام ضروريات سے باخبر ہيں يا بے خبر؟ تو پھر كس طرح اچھا اور مكمل آپ خود بناسكتے ہيں؟
آپ شايد يہ كہيں كہ اہل عقل اور دانشور اور علماء ميرے لئے زندگى كا پروگرام مہيّا كرسكتے ہيں ليكن كيا يہ حضرات آپ كى دنيا اور آخرت كى احتياجات سے مطلع ہيں كيا يہ لوگ آخرت سے باخبر ہيں؟
پس كون ذات انسان كے كامل اور سعادت مند ہونے كاپروگرام بناسكتى ہے؟
انسان؟ يا انسان كا خالق؟ البتہ انسان كا خالق كيوں كہ اس نے انسان كوپيدا كياہے وہ خلقت كے اسرار سے آگاہ ہے صرف وہى انسان كى دنيا اور آخرت ميں زندگى كے شرائط سے باخبر ہے اسى لئے صرف وہى انسان كى زندگى كے باكمال اور سعادتمند ہونے كا پروگرام منظّم كرنے كا اہل ہے پس سعادت اور كمال كا بہترين پروگرام وہى ہوگا جو اللہ تعالى نے منظم كيا ہو اور اسے اپنے پيغمبروں كے ذريعے انسان تك پہنچاتا ہو كيا آپ نے كبھى سوچا ہے؟ كہ زندگى كے لئے كونسا راستہ انتخاب كريں گے؟

غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ كيا آپ خود دنيا اور آخرت كے لئے پروگرام بناسكتے ہيں

74
اور كيوں وضاحت كيجئے؟
2)___ كيا كوئي دوسرا ايسا كرسكتا ہے اور كيوں؟
3)___ پس ايسا كون كرسكتا ہے اور كيوں؟
4)___ خداوند عالم نے انسان كى سعادت كا پروگرام كس كے ذريعہ بھيجا ہے؟
5)___ اگر چاہيں كہ دنيا اور آخرت ميںكامياب اور سعادتمند ہوں تو كس پروگرام كا انتخاب كريں اور كيوں؟