آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  64
چوتھا سبق
مردے كيسے زندہ ہونگے
حضرت ابراہيم عليہ السلام اللہ كے پيغمبر(ص) تھے وہ آخرت اور قيامت كے دن پر ايمان ركھتے تھے انہيں علم تھا كہ آخرت ميں مردے زندہ ہوں گے اور حساب و كتاب كے لئے حاضر ہوں گے ليكن اس غرض كے لئے كہ ان كا يقين كامل ہوجائے اللہ تعالى سے درخواست كى كہ مردوں كا زندہ كرنا انہيں دكھلائے انہوں نے خدا سے كہا معبود تو كس طرح مردوں كو زندہ كرتا ہے اللہ نے ان سے كہا كيا تم مردوں كو زندہ ہونے پر ايما نہيں ركھتے حضرت ابراہيم عليہ السلام نے جواب ديا كہ خدا يا ايمان ركھتا ہوں ليكن چاہتا ہوں كہ ميرا دل اطمينان حاصل كرے، اللہ تعالى نے حضرت ابراہيم عليہ السلام كى درخواست قبول كرلى اور حكم ديا كہ چار پرندے انتخاب كرو اور انكو ذبح كرو اور ان كو ٹكڑے ٹكڑے كردو اور انہيں اچھى طرح كوٹ دو پھر انكو

65
قيمہ شدہ گوشت اور پروں اور ہڈيوں كو كئي حصّوں ميں تقسيم كردو اور ہر ايك حصّہ كو پہاڑ پر ركھ دو اسكے بعد پہاڑ كے وسط ميں كھڑے ہوجاؤ اور ہر ايك پرندے كو اس كے نام كے ساتھ پكارو و ہ اللہ كے حكم سے تيرے حكم پر زندہ ہوں گے اور تيرى طرف ڈورے آئيں گے اور تم جان لوگے كہ اللہ تعالى عالم و قادر ہے، حضرت ابراہيم عليہ السلام نے اللہ تعالى كے اس حكم پر عمل كيا چار پرندے لئے ايك كبوتر دوسرا كوّا تيسرا مرغ اور چوتھا مور تھا، ان كو ذبح كيا اور ٹكڑے ٹكڑے كر كے انہيں كوٹ كو قيمہ بناديا اور آپس ميں ملاديا پھر ان كاگوشت تقسيم كر كے ہر ايك حصّہ كو پہاڑ پر ركھا اور اس پہاڑ كے وسط ميں كھڑے ہوكر پہاڑ كى طرف ديكھا اور بلند آواز سے مور كو بلايا اور كہا اے مور ہمارى طرف آؤ: مور كے ٹكڑے پہاڑ سے آنحضرت كى طرف آئے اور آپس ميں ملتے گئے اور مور كى گردن، سر، پاؤں اور اس كے پرو ہيںبن گئے اور مور زندہ ہوگيا، اپنے پروں كو ہلايا اور حضرت ابراہيم كے سامنے چلنے لگا اسى طرح كبوتر، كوّا، اور مرغ بھى زندہ ہوگئے حضرت ابراہيم عليہ السلام نے مردہ پرندوں كا اپنے اپنے جسم كے ساتھ زندہ ہونا اپنى آنكھوں سے ديكھا_
آپ(ع) كا ايمان اور يقين كامل تر ہوگيا اور اللہ تعالى كى قدرت كا مشاہدہ كيا اور آپ كا دل مطمئن ہوگيا اور آپ نے سمجھ ليا كہ قيامت كے دن مردے كس طرح زندہ ہوں گے_

66
غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ حضرت ابراہيم (ع) نے اللہ تعالى سے كونسى درخواست كى تھي
2)___ اس درخواست كى غرض كياتھي؟
3)___ اللہ تعالى نے حضرت ابراہيم (ع) كى درخواست كا كيا جواب ديا؟ اور انہيں كيا حكم ديا؟
4)___ حضرت ابراہيم (ع) نے اللہ تعالى كے فرمان پر كس طرح عمل كيا؟
5)___ كس طرح پرندوں كو زندہ كيا؟
6)___ كس ذات نے پرندوں كے زندہ كرنے كى قدرت حضرت ابراہيم (ع) كو دى تھي؟
7)___ حضرت ابراہيم (ع) نے اس تجربہ سے كيا نتيجہ ليا؟