60
تيسرا سبق
جہان آخرت
عالم برزخ اور قيامت
مرنے كے بعد فنا نہيں ہوتے بلكہ اس جہان سے دوسرى دنيا كى طرف جاتے ہيں كہ جس كا نام جہان آخرت ہے، آخرت سے پہلے عالم برزخ ہے اور اس كے بعد قيامت ہے عالم برزخ ايك دنيا ہے جو دنيا و آخرت كے درميان ميں واقع ہے_خداوند عالم قرآن مجيد ميں ارشاد فرماتا ہے كہ ان كے سامنے بزرخ ہے قيامت تك'' اور ايك جگہ فرماتا ہے ''گمان نہ كرو كہ وہ لوگ جو اللہ كے راستے ميں قتل ہوجاتے ہيں وہ مرگئے ہيں بلكہ وہ زندہ ہيں اور اپنے پروردگار سے روزى پاتے ہيں'' خداوند عالم نے ہميں پيغمبر(ص) اسلام كے ذريعہ خبر دى ہے كہ جب انسان مرجاتا ہے اور دنيا كو ترك كرتا ہے_ اور برزخ
61
ميں جاتا ہے تو عالم برزخ ميں اس سے سوال كيا جاتا ہے كہ كتنے خدا كا عقيدہ ركھتے ہو_ كس كے فرمان كے مطيع تھے خدا كے يا غير خدا كے، تيرا پيغمبر كون ہے، تيرا دن كيا ہے، تيرا رہبر و امام كون ہے، جس نے دنيا ميں خداپرستى او رديندارى اور با ايمان زندگى گزارى ہوگى وہ آسانى سے جواب دے گا اور اس كا ايمان ظاہر ہوجائے گا اس مختصر سوال و جواب كے بعد برزخ ميں آرام سے اور خوشى سے قيامت تك زندگى گزاريں گے اور عمدہ نعمتيں جو بہشتى نعمتوں كا نمونہ ہوں گى اسے دى جائيگى ليكن وہ لوگ جو خدا اور اس كے پيغمبر(ص) كو قبول نہ كرتے تھے اور اس كے فرمان كے مطيع نہ تھے بے دين اور ظالم تھے برزخ ميں بھى خدا اور اس كے پيغمبر(ص) كا اقرار نہيں كريں گے ان كا كفر اور ان كے بے دينى ظاہر ہوگى اس قسم كے لوگ برزخ ميں سختى اور عذاب ميں مبتلا ہوں گے برزخ كا عذاب ان كے لئے جہنّم كے عذاب كا نمونہ ہوگا_ برزخ ميں انسان كى حقيقت ظاہر ہوجائے گى اور اس كا ايمان اور كفر واضح ہوجائے گا جو شخص دنيا ميں خدا و قيامت كے دن پيغمبروں(ص) پر واقعاً ايمان ركھتا تھا اور نيكوكار تھا برزخ ميں اس كا ايمان ظاہر ہوجائے گا_ وہ صحيح اور صاف صاف جواب دے گا ليكن جو شخص واقعى ايمان نہيں ركھتا تھا اور ظالم و بدكار تھا برزخ ميں اس كا كفر ظاہر ہوجائے گا اور وہ صحيح جواب نہيں دے سكے گا_
گناہ گار انسان جہنم كے عذاب كا نمونہ برزخ ميں ديكھے گا اور اس كے اعمال كى سزا يہيں سے شروع ہوجائے گى پيغمبر اسلام حضرت محمد ابن عبداللہ صل اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں كہ جو لوگ گھر مين بداخلاقى كرتے ہيں برزخ ميں عذاب ميں مبتلا ہوں گے حضرت على عليہ السلام نے فرمايا كہ
62
جو لوگ خچل خورى كرتے ہيں اور جو لوگ شراب سے پرہيز نہيں كرتے برزخ ميں عذاب ميں مبتلا ہوں گے_
برزخ ميں سوال و جواب
برزخ ميں سوال و جواب حقيقى ہوگا جو لوگ برزخ ميں جائيں گے ان سے حقيقتاً سوال ہوگا وہ يقينا ان سوال كا جواب ديں گے ليكن برزخ كا سوال و جواب دنيا كے سوال و جواب كى طرح نہيں_ جو لوگ برزخ ميں ہيں سوال كو سنتے ہيں اور جواب ديتے ہيں ليكن اس كان اور زبان سے نہيں جس كے ذريعہ دنيا ميں سنتے اور جواب ديتے تھے بلكہ برزخى زبان اور كان سے، ضرورى نہيں كو بولنا اور سنتا ہميشہ انہى لبوں، زبان اور انہى كانوں سے ہو_ مثلاً آپ خواب ميں اپنے دوست سے كلام كرتے ہيں اس كى باتيں سنتے ہيں اور اس سے گفتگو كرتے ہيں كيا اسى كان اور زبان سے؟ يقينا نہيں_ كبھى خواب ميں كسى ايسى جگہ جاتے ہيں كہ جہاں كبھى نہ گئے تھے ليكن بيدار ہونے كے بعد وہاں جائيں تو سمجھ جائيں گے كہ خواب ميں اس جگہ كو ديكھا تھا خواب ميں كس جسم كے ساتھ ادھر ادھر جاتے ہيں خواب ميں كس آنكھ سے ديكھتے ہيں اور كس كان سے سنتے ہيں كيا اسى كان اور آنكھ سے؟ كيا اسى جسم سے، يقينا نہيں كيوں كہ يہ جسم بستر پر پڑا آرام
63
كر رہا ہے اور آنكھيں بند كى ہوئي ہيں_
اس قسم كے خواب ممكن ہے كہ آپ نے ديكھے ہوں يا آپ كے كسى دوست نے ديكھے ہوں، برزخ كى دنيا واقعى اور حقيقى دنيا ہے اور اس ميں سوال و جواب بھى حقيقى ہيں_ ہم نے خواب كو بطور مثال ذكر كيا ہے_
غور كيجئے او رجواب ديجئے
1)___ آيا ہمارى محنت اور كام بے فائدہ ہيں ہم اپنى كوشش كا نتيجہ كہاں ديكھيں گے؟
2)___ آخرت سے پہلے كس دنيا ميں جائيں گے؟
3)___ خدا نے برزخ كے متعلق كيا فرمايا ہے؟
4)___ جو شخص دنيا ميں خدا اور پيغمبروں پر واقعى ايمان ركھتا ہے برزخ ميں كيسى زندگى گذارے گا؟ اس دنيا كے سوالوں كا كس طرح جواب دے گا؟
5)___ برزخ ميں انسان سے كيا پوچھا جائے گا؟
6)___ برزخ ميں كن لوگوں كا ايمان ظاہر ہوگا؟
7)___ كفر ا ور برائي كسكى ظاہر ہوگي؟
8)___ آيا آخرت ميں جھوٹ بولا جاسكتا ہے؟ اور كيوں؟
9)___ كون سے لوگ برزخ ميں عذاب ميں مبتلا ہوں گے؟
10)___ آيا برزخ كا سوال اور جواب اسى دنياوى زبان اور كان سے ہوگا؟
|