آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  50 حصّہ دوم معاد

51
پہلا سبق
كيا اچھائي اور برائي برابر ہيں
آپ اچھے اور برے كے معنى سمجھتے ہيں اچھے اور برے انسان ميں فرق كرسكتے ہيں جو انسان عدل چاہنے والا سچا، نيك كردار، صحيح با ادب، اور امين ہوا سے اچھا انسان شمار كرتے ہيں، ليكن بد اخلاق، جھوٹا، بدكردار، ظالم بے ادب خائن انسان كو برا انسان سمجھتے ہيں كيا آپ كے نزديك برے اور اچھے انسان مساوى اور برابر ہيں_ كيا آپ اور تمام لوگ اچھے انسانوں كو دوست ركھتے ہيں اور برے آدميوں سے بيزار ہيں خدا بھى اچھے كردار والے آدميوں كو دوست ركھتا ہے اور برے انسانوں سے وہ بيزار ہے اسى لئے اللہ تعالى نے پيغمبر(ص) بھيجے ہيں تا كہ اچھے كاموں كى دعوت ديں اور برے كاموں سے روكيں
اب ان سوالوں كے جواب ديں_

52
كيا اچھے لوگوں كے لئے كوئي جزا ہوگى اور برے لوگ اپنے اعمال بد كى سزا پائيں گے؟
كيا اچھے اور برے لوگ اس جہاں ميں اپنے اعمال كى پورى اور كامل جزا اور سزا پاليتے ہيں؟
پس اچھے اور برے كہاں ايك دوسرے سے جدا ہوں گے اور كہاں اپنے اعمال كا پورا اور كامل نتيجہ ديكھ سكيں گے؟
اس دنيا كے بعد ايك اور دنيا ہے جسے آخرت كہا جاتا ہے كہ جہاں اچھے اور برے لوگ ايك دوسرے سے جدا ہوں گے اور اپنے اعمال كا ثمرہ پائيں گے اگر آخرت نہ ہو تو اچھے لوگ كس اميد ميں اچھا كام كريں اور كس لئے گناہ اور برائي سے دور ہيں_ اگر آخرت نہ ہو تو پيغمبروں كى دعوت بے مقصد اور بيہودہ ہوگى اچھائي اور برائي كے كوئي معنى نہ ہوں گے اگر آخرت ہمارے سامنے نہ ہو تو ہمارى زندگى بے نتيجہ اور ہمارى خلقت بھى بے معنى ہوگي_ كيا عليم و قادر خدا نے ا س لئے ہميں پيدا كيا ہے كہ چند دن اس دنيا ميں زندہ رہيں؟ يعنى كھائيں پئيں، پہنيں، سوئيں اور پھر مرجائيں اور اس كے بعد كچھ بھى نہيں يہ تو ايك بے نتيجہ اور بے معنى كام ہے اور اللہ تعالى بے معنى اور بے فائدہ كام انجام نہيں ديتا_ اللہ تعالى قرآن مجيد ميں ارشاد فرماتا ہے ''ہم نے تمہيں عبث خلق نہيں كيا ہم نے تم كو پيدا كيا ہے تا كہ اس دنيا ميں زندگى گزار و اچھے كام انجام دو اور لائق و كامل بن جاؤ اس كے بعد ہم تم كو اس دنيا سے ايك دوسرى دنيا كى طرف لے جائيں گے تا كہ اس دنيا ميں اپنے كاموں كا كامل نتيجہ پاؤ''
آخرت ميں اچھے بروں سے جدا ہوجائيں گے جو لوگ نيك كام

53
انجام ديتے رہے اور دين دار تھے وہ بہشت ميں جائيں گے اور خوشى كى زندگى بسر كريں گے اللہ ان سے راضى ہے اور وہ بھى اپنى اچھى زندگى اور اللہ كى بے پاياں نعمتوں سے خوشنود اور راضى ہيں بے دين اور بد كردار لوگ دوزخ ميں جائيں گے اور اپنے برے كاموں كى سزا پائيں گے اللہ ان پر ناراض ہے اور وہ دردناك عذاب كى زندگى بسر كريں گے اور ان كے لئے بہت سخت زندگى ہوگي

غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ كون لوگ اچھے ہيں او ركون لوگ برے، ان صفات كو شمار كيجئے
2)___ كيا برے اور اچھے لوگ آپ كے نزديك مساوى ہيں؟
3)___ كيا برے اور اچھے لوگ خدا كى نزديك برابر ہيں؟
4)___ پيغمبر(ص) لوگوں كو كن كاموں كى طرف دعوت ديتے ہيں اور كن كاموں سے روكتے ہيں؟
5)___ كيا لوگ اس دنيا ميں اپنے اعمال كى كامل جزاء پاتے ہيں؟
6)___ كہاں اپنے اعمال كا كامل نتيجہ ديكھيں گے؟
7)___ اگر آخرت نہ ہو تو اچھائي اور برائي كا كوئي معقول اور درست معنى ہوگا
8)___ اگر آخرت نہ ہو تو ہمارى زندگى كا كيا فائدہ ہوگا؟
9)___ جب ہم سمجھ گئے كہ اس دنيا كے علاوہ ايك اور دنيا ہے تو ہم كس طرح زندگى گزاريں؟