آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  43
نواں سبق
كيا خدا غير مرئي ہے
محمود نقاشى كر رہا تھا اس نے كتنا خوبصورت كبوتر بنايا كيا محمود عقل و فہم ركھتا ہے؟ كيا آپ اس كى عقل و فہم كو ديكھ سكتے ہيں_ كيا كہہ سكتے ہيں كہ جب محمود كى عقل اور فہم كو نہيں ديكھ پائے لہذا وہ عقل اور فہم ہى نہيں ركھتا؟
لازماً جواب ديں گے كہ عقل اور فہم آنكھ سے نہيں ديكھى جاسكتى ليكن اس كى علامتيں اور نشانياں آنكھ سے ديكھ رہے ہيں ان ہى علامات اور آثار كے ديكھنے سے درك كرتے ہيں كہ وہ عقل اور فہم ركھتا ہے_ جى ہاں يہ آپ كا جواب بالكل درست ہے عقل اور فہم كو آنكھ سے نہيں ديكھا جاتا كيوں كہ عقل اور فہم جسم نہيں ہے كہ آنكھ سے ديكھا جائے آنكھ اور دوسرے حواس صرف جسم كے آثار اور نشانيوں كو درك كرسكتے ہيں_ بہت سى چيزيں

44
ايسى موجود ہيں كہ جنھيں آنكھ سے نہيں ديكھ سكتے ليكن ان كو آثار سے ديكھ ليتے ہيں اور ان كے وجود كا علم حاصل كرليتے ہيں خدا بھى چونكہ جسم نہيں ہے لہذا آنكھ سے نہيں ديكھا جاسكتا اور دوسرے حواس سے بھى درك نہيں كيا جاسكتا ليكن اس جہان پر عظمت كى خلقت جو خود اس كى قدرت كے آثار اور علائم ميں سے ہے اس سے اس كے وجود كا علم حاصل كيا جاسكتا ہے كہ اس عظيم جہان كا خالق او رانتظام كرنے والا موجود ہے_

فكر كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ اپنے دوست كوديكھيں كہ وہ كيا ديكھ رہا ہے؟
2)___ كيا اس كى عقل اور فہم كو آنكھ سے ديكھ سكتے ہيں؟
3)___ كس طرح جانتے ہيں كہ وہ عقل و فہم ركھتا ہے؟
4)___كيا يہ كہہ سكتے ہيں كہ چونكہ اسكى عقل اور فہم كو نہيں ديكھ سكتے لہذا وہ عقل و فہم نہيں ركھتا؟
5)___ ہمارے ظاہرى حواس كس چيز كو درك كرسكتے ہيں؟
6)___ كيا خدا كو آنكھ سے ديكھا جاسكتا ہے
7)___ كيا خدا كو دوسرے كسى حواس سے محسوس كيا جاسكتا ہے اور كيا بتلا سكتے ہيں كہ ايسا كيوں ہے؟
8)___ كيا اب بھى كوئي يہ كہہ سكتا ہے كہ چوں كہ خدا نہيں ديكھا جاسكتا لہذا موجود نہيں ہے؟