40
آٹھواں سبق
خدا جسم نہيں ركھتا
كيا آپ جانتے ہيں جسم كيا ہے؟
كتاب، قلم، ميز، پتھر، درخت، زمين، سورج، اور وہ چيزيں جو ان كى طرح ہوں اور جگہ گھيرتى ہوں انہيں جسم كہا جاتا ہے يہاں تك كہ ہوا بھى جسم ہے اور جسم كو مادہ بھى كہاجاتا ہے ہر جسم مكان كا محتاج يعنى ايك جگہ چاہتا ہے كہ جس ميں مستقر ہو كيونكہ بغير مكان كے جسم وجود ميں نہيں آسكتا_ ہر جسم ايك وقت ميں ايك مكان سے زيادہ ميں نہيں ہوتا جب وہ ايك مكان ميں ہو گا تو اسى وقت دوسرے مكان ميں نہيں ہوگا ہم جب مدرسہ ميں ہوتے ہيں توگھر ميں نہيں ہوتے اور جب گھر ميں ہوتے ہيں تو مدرسہ ميں نہيں ہوتے اور جب مدرسہ ميں ہوتے ہيں تو وہ كام جو گھر ميں ہو رہے ہوتے ہيں
41
انہيں نہيں ديكھ سكتے اور جب گھر ميں ہوتے ہيں تو وہ كام جو مدرسہ ميں ہو رہے ہوتے ہيں انہيں نہيں ديكھ سكتے جسم كو آنكھ سے ديكھا جاسكتا ہے اور ہاتھ سے چھواجا سكتا ہے وہ چيزيں جو آنكھ سے ديكھتے ہيں يا دوسرے كسى عضو سے مس كرتے ہيں تمام كے تمام جسم اور جسمانى ہيں يہاں تك ہوا اور روشنى بھي؟
اب ان دو سوالوں كے متعلق فكر كريں_
كيا خدا جسم ركھتا ہے؟
كيا خدا كو آنكھ سے ديكھ سكتے ہيں؟
چونكہ خدا ہر چيز سے بے نياز ہے اور اس كى قدرت او ردانائي كى كوئي انتہا نہيں اور كسى چيز اور كسى شخص كا محتاج نہيں _ پس خدا كا جسم نہيں ہے كيونكہ اگر جسم ہوتا تو مكان كا محتاج ہوتا اور چونكہ خدا كسى كا محتاج نہيں ہے كيونكہ اس نے خود مكان خلق كيا ہے لہذا جسم نہيں ركھتا كيونكہ خدا اگر جسم ركھتا ہوتا تو يہاں ہوتا اور وہاں نہ ہوتا اور پھر جو چيزيں وہاں ہوتيں انہيں خلق نہ كرسكتا اور نہ ديكھتا_ خدا جسم نہيں ركھتا اور نہ ہى ايك مخصوص جگہ پر مستقر ہے تا كہ دوسرى جگہيں اس سے خالى ہوں ہر ايك شخص اور ہر ايك چيز كو اس نے پيدا كيا ہے خدا يہاں وہاں يہ مكان وہ مكان نہيں ركھتا اس كے سامنے تمام مكان برابر ہيں تمام كے ساتھ ہے او رتمام جگہوں سے مطلع ہے خدا چونكہ جسم نہيں ركھتا لہذا مكان نہيں ركھتا نہ زمين ميں نہ آسمان ميں خدا چونكہ جسم نہيں ہے آنكھوں سے نہيں ديكھا جاسكتا اور ہاتھوں سے نہيں چھواجا سكتا خدا يہاں كے نور سے بھى نہيں چوں كہ يہ نور جسمانى ہيں اور مكان كے محتاج ہيں ليكن خدا محتاج نہيں اس نے مكان كو پيدا كيا ہے اس نے آنكھ اور ہاتھ كو خلق كيا ہے اس نے نور كو پيدا كيا ہے
42
اللہ كى بے پاياں قدرت ہر چيز كا احاطہ كئے ہوئے ہے وہ تمام چيزوں اور تمام لوگوں سے باخبر ہے _
''فكر كيجئے اور جواب ديجئے''
1)___ جو تمہارے اطراف ميں اجسام ہيں انہيں شمار كرو؟
2)___ ميز جسم ہے يہ كس چيز كى محتاج ہے كيا يہ ممكن ہے كہ يہ كسى مكان ميں نہ ہو؟
3)___ كرسى جسم ہے كيا ہوسكتا ہے كہ ايك وقت ميں دو مكان ميں ہو؟
4)__ _ كوئي ايسا جسم جانتے ہو كہ مكان كا محتاج نہ ہو؟ اور كيوں؟
5)___ كيا خدا جسم ركھتا ہے؟ كيا خدا مكان كا محتاج ہے؟
6)___ كيا خدا كو آنكھ سے ديكھا جاسكتا ہے؟
يہ سوال اور ان كے جواب خوبصورت خط سے اپنى كاپى ميں لكھيں
مشقيں
1)___ اس سبق كو ايك دفعہ بلند آواز سے پڑھيں
2)___ سبق كو اپنے دوستوں سے بيان كريں
3)___ اس درس كا خلاصہ لكھيں اور دوستوں كو پڑھ كر سنائيں
4)___ كئي اور سوال بھى بنائيں اور ان كے جواب دوستوں سے پوچھيں
|