آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  30
چھٹا سبق
خدا كى قدرت كے آثار اور اس كى علامتيں
جب ميں صبح اسكول پہنچا تو بچّے ميرے ارد گرد اكٹھے ہوگئے گويا كہ انہيں كل رات كے حادثے كا علم تھا گھنٹى بجى اور ہم كلاس ميں جا بيٹھے استاد كلاس ميں آئے ميں نے اپنے آنسو صاف كئے اور كھڑا ہوگيا ليكن ميرى آنكھيں اشك آلود تھيں لڑكوں نے كل رات كے متعلق جتنا انہيں علم تھا استاد كو بتلايا جب ميرے بھائي احمد كو ہسپتال لے جا رہے تھے تو اس كا ہاتھ اور منہ سياہ ہوگيا تھا شاگردوں نے پوچھا كہ كيوں احمد كا ہاتھ اور منہ سياہ تھا_ سانس كا گھٹنا كيا ہے؟ كيوں احمد كے بھائي كا دم گھٹتا ہے كيا وہ ٹھيك ہوجائے گا؟ اس كا كس طرح علاج كريں گے؟ استاد نے كہا بچّوں جب تم ان سوالوں كا جواب چاہتے ہو تو ضرورى ہے كہ خون كى حركت اور تنفس كا درس جلدى شروع كرديا جائے كل حياتيات كا علم ايك دوسرے كى مدد سے شروع

31
كريں گے تم ميں سے كون ہے جو كل اى بكرے كا دل اور پھيھپڑا اسكول لائے دو طالب علموں نے وعدہ كيا كہ ہم كسى بكرے كا دل اور پھيھپڑا اسكول لائيں گے دوسرے دن بكرے كا دل اور پھيھپڑا اسكول لے آئے استاد نے چھرى سے دل كو چيرا اور اس كے مختلف حصّے شاگردوں كو دكھلائے اور دل و پھيھپڑے كا كام طالب علموں كو بتلايا تمام طالب علم دل اور پھيھپڑے كے عمل سے آگاہ ہوئے اور اپنے سوالوں كے جوابات سمجھے پھر استاد نے اس درس كا خلاصہ اس طرح لكھا اور شاگردوں كے سامنے ركھا

نظام تنفس اور دوران خون
اس درس سے ہم اپنے جسم كے بعض حالات سے باخبر ہوجائيں گے اور بدن كے كارخانے كى غرض و غايت اور ارتباط كو اچھى طرح جان ليں گے اور قدرت خدا كے آثار كا مشاہدہ كرنے سے خدا كو پہنچانيں گے_
آپ كو علم ہے كہ خون بدن كى رگوں ميں ہميشہ گردش ميں رہتا ہے كيا آپ خون كى گردش كے فوائد كو بھى جانتے ہيں؟ خون بدن كے تمام خليوں كے پہلو سے گزرتا ہے اور انھيں غذا و آكسيجن ديتا ہے_ خون كے كاموں ميں سے ايك اہم كام بدن كے تمام خليوں ميں آكسيجن كو پہنچانا ہے خليوں ميں آكسيجن نہ پہنچے تو ہمارى موت فوراً ہوجائے_ بدن ميں حرارت اور انرجي

32
آكسيجن كے ذريعہ سے پورى ہوتى ہے آكسيجن كو پہنچانے ميں سرخ خليے حصّہ دار ہيں سرخ خليے جو خون ميں تيرتے ہيں اور بدن ميں پھرتے رہتے ہيں وہ بدن كے تمام خليوں كو آكسيجن پہنچاتے رہتے ہيں_
ليكن آپ كو علم ہے كہ خون خودبخود حركت نہيں كرتا بلكہ ايك طاقتور پمپ اس كام كو انجام ديتا ہے طاقت ور پمپ جو برابر يہ كام كرتا ہے اور خون كو تمام بدن ميں گردش ديتا ہے كيا اس طاقتور پمپ كو پہچانتے ہيں اس كا نام جانتے ہيں كہ سرخ خليے كہ جن كے ساتھ آكسيجن ہوتا ہے دل كى دھڑكن سے بدن كى بڑى شريان ميں وارد ہوتے ہيں يہ شريان بدن ميں جگہ جگہ تقسيم ہوجاتى ہے اور ہر شاخ پھر چھوٹى شاخوں ميں تبديل ہوجاتى ہے ان تمام ميں سے باريك تر قسم كى رگيں كيلپرى كہلاتى ہيں_
خون كيلپرى سے خليوں كے پہلو ميں سے گزرتا ہے سرخ خليے جو شاداب ہيں اپنے ساتھ آكسيجن ركھتے ہيں اور خليوں كو ديتے ہيں اور خليوں كو سالم و زندہ ركھتے ہيں اور كاربن ڈائي اكسائڈ جو ايك ہوا كى زہريلى قسم ہے اس سے لے ليتے ہيں سرخ خليے اس ہوا كے لينے سے آدھے سياہ ہو جاتے ہيں اور اگر چند منٹ ايسے رہيں تو تمام مرجائيں گے جسكے نتيجے ميں ہمارى موت بھى واقع ہوجائے گى خليوں كو آكسيجن كى ضرورت ہوتى ہے تا كہ دوبارہ سرخ اور شاداب ہوجائيں اور اپنے كام كو پھر سے شروع كرسكيں ليكن كہاں سے آكسيجن ليں؟ اور كس طرح اپنا كام دوبارہ شروع كريں اور دل كى طرف لوٹيں ان نيم سياہ خليوں كا دل كى طرف لوٹنا دوسرى رگوں كا محتاج ہے تا كہ نيم سياہ خليے ان رگوں كے ذريعہ دل كى طرف لوٹ سكيں_

33
خداوند عالم اس ضرورت كو جانتا تھا لہذا دوسرى رگيں خليوں كو دل كى طرف لوٹانے كے لئے ہمارے بدن ميں بنائي ہيں_
تعجب ہے كہ ان رگوں ميں دروازے بھى بنے ہيں جو خون كى حركت كو صرف دل كى طرف ممكن قرار ديتے ہيں دل گندے خون اور: سفيد خليوں كو ان سياہ رگوں كے ذريعہ اپنى طرف كھينچتا ہے سياہ اور گنہ خون دل كے پاس پہنچ كركيا تازہ اور شاداب خون كے ساتھ مخلوط ہوجاتا ہے؟ نہيں_ مخلوط نہيں ہوتا كيونكہ خالق دانا نے دل كے وسط ميں ايك قسم كى مضبوط ديوار بنائي ہے تا كہ تازہ خون اس گندے اور سياہ خون سے مخلوط ہوسكے اور ہر ايك اپنى مخصوص جگہ پر رہے اب جب كہ نيم سياہ خليے دل كے پاس پہنچ جاتے ہيں اب دل ميں بھى آكسيجن كى ضرورت ہے اور يہ چاہتے ہيں كہ اپنے آپ كو آزاد ہوا ميں پہنجائيں اور آزاد ہوا سے آكسيجن حاصل كريں خالق بزرگ اور دانا نے دل سے ايك راستہ پھيھپڑوں كى طرف بنايا ہے تا كہ خليے اس راستے سے آزاد ہوا ہيں اپنے آپ كو پہنچائيں اور آزاد ہوا سے جو پھيھپڑوں ميں سے، استفادہ كريں دل اپنى ايك دھڑكن سے سياہ خون اور سفيد خليوں كو اس راستے سے پھيھپڑے تك پہنچا ديتا ہے وہ آكسيجن ليتے ہيں اور كاربن ڈائي آكسائڈ كو خارج كرديتے ہيں_ كيا آپ كو علم ہے كہ سرخ خليوں كى تعداد خون ميں كتنى زيادہ ہے؟ كيا خليوں كى تعداد كے مطابق پھيھپڑوں ميں ہوا كى مقدار ان تمام كے لئے كا فى ہے؟ كيا يہ تمام آزاد ہوا كے نزديك آسكتے ہيں كہ آكسيجن لے ليں اور كاربن ڈائي آكسائڈ خارج كرديں_
جى ہاں اہمارے بزرگ اور دانا خالق نے جو ہمارى تمام ضروريات

34
سے باخبر تھا لاكھول ہوائي كيسوں كے ذريعہ پھيھپڑوں ميں ہمارے لئے پيش گوئي كى تھى اور خلق فرما ديا تھا يہ تھيلياں ہر سانس لينے سے تازہ ہوا سے بھر جاتى ہيں اور وہى خليے تازہ ہوا سے نزديك ہوتے ہيں آكسيجن لے ليتے ہيں اور دل كى طرف لوٹ جاتے ہيں اور اپنا كام پھر سے شروع كرديتے ہيں بدن كے خليے جو آكسيجن كے انتظار ميں ہوتے ہيں آكسيجن حاصل كرتے ہيں اور بدن كى حرارت اور انرجى كو پورا كرديتے ہيں_ كون ذات ہے سوائے خدائے مہربان اور دانا كے جو خليوں كى تعداد كو جانتى ہو؟ اور ان كى ضروريات كو پورا كرنے كے لئے لاكھوں ہوائي كيسوں كو پھيھپڑوں ميں خلق كيا ہے_ نظام تنفس اور نظام دوران خون آپس ميں مربوط اور ہم آہنگ ہيں اور يہ ايك ہى غرض و غايت كے ساتھ وجود ميں آئے ہيں كيا يہ دقيق اور منظم كارخانہ خودبخود بغير كسى غرض و غايت كے پيدا ہوا ہے_ كيا بے شعور اور نادان مادہ اس قسم كا كارخانہ جو دقيق اور با مقصد ہے پيدا كرسكتا ہے؟ كون ہے سوائے ذات الہى حكيم اور قادر كے جو اس قسم كا دقيق اور عمدہ كارخانہ وجود ميں لاسكے؟ ہم تنفس اور خون كى گردش كے اس عظيم منظم كارخانے كے ديكھنے اور مشاہدے سے پيدا كرنے والے خدا كى عظمت كو سمجھ سكتے ہيں اور اس كى بے شمار نعمتوں سے زيادہ واقف ہوسكتے ہيں_
اس كو بہتر پہچانتے ہيں اور اس كى بہتر عبادت اور شكر ادا كرتے ہيں:

بہت غور سے ان سوالوں كا جواب ديجئے
1)___ خون كى گردش بدن ميں كيا فائدہ ركھتى ہے؟

35
2)___ سرخ خليے بدن ميں كيا فائدہ ديتے ہيں؟
3)___ خون كس ذريعے سے بدن ميں حركت كرتا ہے؟
4)___ جب سرخ خليے نيم سياہ ہوجاتے ہيں تو كس راستے سے دل كى طرف لوٹ آتے ہيں؟
5)___ كيا گندہ اور سياہ خون دل ميں تازہ خون سے مخلوط ہوجاتا ہے؟
6)___ خليے كہاں سے آكسيجن ليتے ہيں؟
7)___ كياتمام خليے پھيھپڑوں كى تازہ ہوا سے استفادہ كرسكتے ہيں؟ اور كس طرح؟
8)___ اگر خليوں كو آكسيجن نہ ملے تو كيا ہوگا_
9)___ اگر سرخ خليوں كا دل كى طرف لوٹ آنے كا راستہ نہ ہو تو كيا ہوگا ...؟ خليے كس راستے سے دل كى طرف لوٹ جاتے ہيں؟
10)___ آكسيجن كس طرح پھيھپڑوں ميں داخل ہوتى ہے؟
11)___ اگر پھيھپڑے اور سانس لينے كا نظام نہ ہوتا تو كيسے صاف ہوا كرتا؟
12)___ اگر ہوا ميں آكسيجن نہ ہوتى تو كيا ہوتا خليے كہاں سے آكسيجن ليتے اور كس طرح زندہ رہتے_
13)___ كيا خون كى گردش اور نظام تنفس اس ارتباط اور نظم كے ساتھ خودبخود وجود ميں آيا ہے؟
14)___ يہ ہم آہنگى اور دقيق ربط جو بدن كے كارخانہ ميں وجود ہے

36
اس سے كيا سمجھتے ہيں؟
15)___ اللہ تعالى كى ان تمام نعمتوں كے مقابل جو اس نے ہميں عنايت كى ہيں ہمارى ذمہ دارى كيا ہے؟