22
چوتھا سبق
نباتات كے سبز پتے يا
خداشناسى كى عمدہ كتابيں
ہم سب كو غذا كى ضرورت ہے بغير غذا كے زندہ نہيں رہ سكتے درخت اور نباتات ہمارے لئے غذا تيار كرتے ہيں تا كہ كام كرسكيں درختوں كے سبز پتّے غذا بنانے كے چھوٹے چھوٹے كارخانے ہيں جو كام ميں مشغول ہيں اور ہمارے لئے غذا بناتے ہيں_ نباتات اور درخت بھى سيب كے درخت كى طرح پانى اور معدنى اجزاء جٹروں كے ذريعے زمين سے ليتے ہيں اور چھوٹى ناليوں كے ذريعے پتوں تك پہنچاتے ہيں كاربن ڈائي آكسائڈ ہوا ہيں موجود پتوں كے بہت باريك سوراخوں سے داخل ہوتى ہے سورج كى روشنى اور شعاعيں (انرجي) بھى پتوں پر پڑتى ہيں اس وقت سبز پتّوں والا كارخانہ اپنا كام شروع كرديتا ہے اور سورج كى روشنى كى مدد سے غذا بناتا ہے نباتات اپنى ضرورت سے زيادہ غذا بناتے ہيں البتہ كچھ مقدار خود ہضم كرليتے ہيں تا كہ زندہ رہ سكيں اور
23
زائد مقدار كو ہمارے ليئے ذخيرہ كرليتے ہيں_ گائے بھيڑ بكرياں بھى غذا كى محتاج ہيں وہ دانے اور سبز گھاس كھاتى ہيں اور ہميں دودھ مكھن دہى گوشت اور پنير ديتى ہيں مرغياں بھى دانہ كھاتى ہيں اور ہمارے لئے گوشت اور انڈے بناتى ہيں_ تمام حيوانات اور جانور غذا كے محتاج ہيں_
ان تمام كى غذا سبز نباتات كے ذريعے بنتى ہے_ كوئي انسان او رحيوان نباتات كے بغير اپنى غذا تيار نہيں كرسكتا_ بلكہ تمام نباتات كے محتاج ہيں_ انسان نباتات اور حيوانات كا محتاج ہے اور حيوانات نباتات كے محتاج ہيں اور نباتات غذا تيار كرنے ميں پانى مٹى اور ہوا اور سورج كى روشنى كے محتاج ہيں_
اب ديكھيں كہ كس ذات نے سورج كو اس طرح پيدا كيا ہے كہ وہ دنيا پر چمكے اور روشنى اور طاقت (انرجي) دے تا كہ نباتات ہمارے لئے غذا تيار كرسكيں؟ كس ذات نے درختوں اور نباتات كو اس نظم اور ترتيب اور ارتباط سے پيدا كيا اور خوبصورت سبز پتّوں كو غذا بنانے كى طاقت عنايت فرمائي ہے_
وہ دانا اور توانا ذات خدا ہے كہ جو تمام چيزوں كا عالم ہے اور ہر كام پر قدرت ركھتا ہے_
وہ عالم اور توانا ذات ہميں دوست ركھتى ہے كہ ہمارى تمام ضروريات كو پيش بينى كرتے ہوئے پيدا كرديا ہے_ ہم بھى اسے دوست ركھتى ہيں اس كى نعمتوں كا شكريہ ادا كرتے ہيں اس كے فرمان كو مانتے اور اس پر عمل كرتے ہيں_ خدا سے بہتر كون ہے جو ہمارى زندگى كے لئے راہنما ہوسكتا ہے؟
24
غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ روٹى كس چيز سے بناتے ہيں
2)___ گندم كا پودا گندم اگانے ميں كس چيز كا محتاج ہے_
3)___ اگر سورج كى روشنى گندم كے پودے پر نہ پڑے تو كيا گندم وجود ميں آسكتا ہے_
4)___ اگر سبز پتے گندم كا پودا اور دوسرى غذا نہ بنائيں تو كيا ہم غذا حاصل كرسكتے ہيں
5)___ كس ذات نے ہمارى ضروريات كى پيش بينى كى ہے اور جہاں كو اس نظم و ارتباط سے خلق كيا ہے؟
6)___ ہمارا فريضہ ان نعمتوں كے مقابل كيا ہے؟
تجربہ اور تحقيق كيجئے
بڑے سبز پتّے ہوا كو بھى صاف كرنے كا كام كرتے ہيں: جانتے ہو كس طرح
مشق
1)___ سبق كو ايك دفعہ بلند آواز سے پڑھيں_
2)___ اس سبق ميں كئي اور سوال بنائيں اور ان كے جواب اپنے دوست سے پوچھيں
3)___ سبق كا خلاصہ بيان كريں اور اس سبق كى غرض و غايت كو بھى بيان كر يں
4)___ اوپر كے سوالوں كا جواب خوبصورت خط سے اپنى كاپى ميں لكھيں
|