آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  19
تيسرا سبق

سيب كا درخت خداشناسى كا سبق ديتا ہے
سيب مفيد اور خوش ذائقہ ميوہ ہے شايد آپ نے بھى يہ عمدہ ميوہ كھايا ہو سيب ميں بہت سے وٹامن ہيں ہمارا جسم ان كا محتاج ہے خدا نے سيب كا درخت پيدا كيا تا كہ ہمارى ضروريات كو پورا كرے سيب كے درخت پر پھل لگنے كے لئے ان چند چيزوں كى ضرورت ہوتى ہے_
1) ___ پاني
2)___ معدنى اجزاء جو مٹى ميں موجود ہيں
3)___ كاربن ڈائي آكسائيڈ جو ہوا ميں موجود ہے_
4)___ روشنائي اور طاقت جو سورج ميں ہے_
سيب كے درخت كى جٹريں پانى اور معدنى اجزاء زمين سے ليتى ہيں سيب كے درخت كا جسم اور اس كى شاخيں بہت باريك رگوں سے

20
پانى او رمعدنى اجزاء كو اوپر لے جاتى ہيں اور پتوں تك پہنچاتى ہيں كاربن ڈائي آكسائيڈ پتّوں كے باريك سوراخوں سے پتوں كے اندر جاتى ہے سورج كى روشنى بھى پتّوں پر پڑتى ہے_ پتّے سورج كى روشنى كى مدد سے پانى اور معدنى اجزاء اور كاربن ڈائي آكسائيڈ سے بہت خوش ذائقہ شربت تيار كرتے ہيں اور اس خوش ذائقہ شربت كو بہت باريك رگوں سے درخت كے تمام جسم ميں پھيلا ديتے ہيں_ سيب كا درخت اس شربت كى كچھ مقدار تو خود ہضم كر كے بڑھتا جاتا ہے اور باقى كو خوبصورت اور خوش ذائقہ ميوے كى شكل ميں باہر نكلتا ہے ہم اس مزے دار پھل كو كھا كر لذت حاصل كرتے ہيں خوش ذائقہ ہونے كے علاوہ يہ خوبصورت ميوے ہمارے بدن ميں طاقت پيدا كرتے ہيں_ خدائے عليم و قدير نے اس نظم اور ترتيب كو درخت كى خلقت ميں قرار ديا ہے تا كہ ہمارے لئے سيب بنائے اور ہم خوش ذائقہ ميوے سے استفادہ كرسكيں تا كہ ہميشہ آزاد اور سعادت مند زندگى گذاريں_

فكر كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ سيب كا درخت سيب كے بنانے ميں كن چيزوں كا محتاج ہے
2)___ پانى اور معدنى اجزاء كس طرح پتوں ميں جاتے ہيں
3)___ كاربن ڈائي آكسائيڈ اور آكسيجن كہاں موجود ہے اور كس طرح پتوں ميں داخل ہوتى ہے_
4)___ پتّے كس طاقت كے ذريعہ سيب بناتے ہيں؟

21
5)___ كس ذات نے يہ ارتباط اور نظم اور ترتيب سيب كے درخت ميں ايجاد كيا ہے تا كہ سيب كا درخت ہمارے لئے سيب كا پھل بنائے_
6)___ اگر زندگى ميں ہميشہ سعادت مند اور آزاد رہنا چاہيں تو كس كے فرمان كى پيروى كريں_
7)___ اللہ كى نعتوں كو كس طرح اور كس راستے ميں خرچ كريں_