آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  16
دوسرا سبق
خدا كى بہترين تخليق_ پاني
جب پياسے ہوتے ہيں تو كيا كرتے ہيں_ پانى پيتے ہيں_ جى ہاں ہم سب پانى كے محتاج ہيں حيوانات جب پياسے ہوتے ہيں تو كيا كرتے ہيں؟ پانى پيتے ہيں_ جى ہاں حيوانات بھى پانى كے محتاج ہيں_ كيا نباتات بھى پياسے ہوتے ہيں_ جى ہاں نباتات بھى پياسے ہوتے ہيں وہ بھى پانى كے محتاج ہيں ليكن وہ ہمارى طرح پانى نہيں پيتے بلكہ پانى كو اپنى جڑوں كے ذريعہ زمين سے حاصل كرتے ہيں_
اگر نباتات كو پانى نہ پہنچے تو خشك ہوجائيں گے_
اگر حيوانات پانى نہ پئيں تو پياس سے مرجائيں گے_
اگر پانى نہ ہو تو ہم بھى پياس سے مرجائيں گے_
اگر پانى نہ ہو تو گندم اور جو پيدا نہ ہوں گے اور اس وقت ہمارے

17
پاس روٹى نہ ہوگى كہ كھاسكيں: اگر پانى نہ ہو تو تمام حيوانات مرجائيں گے تو پھر ہمارے پاس نہ گوشت ہوگا اور نہ دودھ نہ پنير اور نہ دہى ہوگا كہ انہيں كھا سكيں_ ليكن خدا بہت مہربان ہے ميٹھا اور مزے دار پانى پيدا كيا ہے اور ہمارے اختيار ميں ركھا ہے تا كہ پى سكيں اور اپنے آپ كو اس سے صاف كرسكيں اور اس سے كاشت كارى كرسكيں_ اس كو حيوانات پئيں اور ہمارے لئے دودھ اور گوشت مہيا كريں_ خدا ہم كو دوست ركھتا ہے اسى لئے مزے دار اور ميٹھا پانى اوردوسرى سيكڑوں نعمتيں ہمارے لئے پيدا كى ہيں ہم بھى مہربان خدا كو دوست ركھتے ہيں اور اس كى نعمتوں كا شكريہ ادا كرتے ہيں اور ان كو خدا كے حكم كے مطابق صرف كرتے ہيں_

تجربہ كر كے غور كيجئے
تھوڑا سا نمك گلاس ميں ڈاليئے تو پانى نمكين ہوجائے گا كيا اسے پياس دور كرنے كے لئے پى سكتے ہيں_ نہيں _ نمكين پانى سے پياس ميں اضافہ ہوتا ہے_ نمكين پانى كا شتكارى كے لئے بھى اچھا نہيں ہے_
جى ہاں_ اگر تمام پانى نمكين اور كڑوے ہوتے تو ہم كيا كرتے؟ روٹى نہ ہوتى دودھ اور گوشت و پنير نہ ہوتا اس وقت كيا كرتے؟
اگر تمام پانى زمين ميں چلا جائے اور ختم ہوجائے تو ہم كيا كريں گے كس طرح زندگى گذاريں گے؟ كيا پھر بھى زندہ رہ سكيں گے؟ پس خدا بہت مہربان ہے كہ جس نے مزے دار پانى پيدا كيا اور ہمارے اختيار ميں ديا_

18
اگر نباتات كو پانى نہ ملے تو خشك ہوجائيں_ اگر حيوانات پانى نہ پئيں تو پياس سے مرجائيں_ اگر پانى نہ ہو تو ہم بھى پياس سے مرجائيں_ خدا بہت مہربان ہے كہ جس نے ميٹھا اور مزے دار پانى پيدا كيا اور ہمارے اختيار ميں دے ديا تا كہ ہم پئيں اور اپنے آپ كو اس سے دھوئيں اور اس سے كھيتى باڑى كريں حيوانات پئيں اور ہمارے لئے دودھ اور گوشت مہيّا كريں_

سوچئے اور خالى جگہيں پر كيجئے
1)___ اگر پاني___ تو اس وقت___ روٹى نہ ہوگى اگر پانى نہ___ تو ہمارے پاس___ ميوے ___اگر پانى ___نہ ہو تو اس وقت ہم گوشت دودھ اور پنير نہ ركھتے ہوں گے ___خدا ہم كو دوست ركھتا ہے اور دوسرى سيكڑوں نعمتيں ہمارے لئے ___ہم بھى مہربان خدا___ اور اس كى نعمتوں ___اور ان كو ___صرف كرتے ہيں_