|
150
نواں سبق
سلام محبت بڑھاتا ہے
ہمارے پيغمبر حضرت محمد مصطفى (ص) اپنے صحابہ كے ساتھ بيٹھے ہوئے محو گفتگو تھے كہ ايك آدمى اجازت لئے بغير آيا اور سلام بھى نہيں كيا _پيغمبر(ص) نے اس سے فرمايا كہ سلام كيوں نہيں كيا : اور كيوں اجازت نہيں لي؟ واپس جاؤ اور اجازت لے كر آؤ اور سلام كرو آپ (ص) نے سلام كرنے كے متعلق يہ بھى فرمايا ہے كہ : مسلمانو تم بہشت ميں نہيں جاؤ گے جب تك ايك دوسرے سے نيكى سے پيش نہيں آؤگے اور اس وقت تك آپس ميں مہربان نہيں بن سكتے ہو جب تك كہ ايك دوسرے كو ديكھ كر سلام نہ كرو_ ہميشہ بلند آواز سے سلام كرو اور سلام كا جواب بھى بلند آواز سے دو _ جو شخص پہلے سلام كرتا ہے اللہ تعالى اسے زيادہ اور بہترين اجر عنايت فرماتا ہے اور اسے بہت دوست ركھتا ہے
''ہميشہ پہلے سلام كرو اور پھر باتيں كرو''
151
دسواں سبق
ايك باادب مسلمان بچہ
ناصر با ادب اور اچھا لڑكا ہے كوشش كرتا ہے كہ اسلامى آداب كو اچھى طرح سيكھے اوران پر عمل كرے وہ دوسروں كو گرم جوشى سے سلام كرتا ہے يعنى كہتا ہے السلام عليكم _ جو شخص اسے سلام كرتا ہے اسے خندہ پيشانى سے جواب ديتا ہے اور كہتا ہے و عليكم السلام جب بھى اپنے دوستوں كو ديكھتا ہے بہت خوش ہوتا ہے _ گرم جوشى سے مصافحہ كرتا ہے اور ان سے احوال پرسى كرتا ہے _ اور جب اس سے كوئي احوال پرسى كرتا ہے تو اس كے جواب ميں كہتا ہے : الحمد للہ بخير ہوں _ جب گھر آتا ہے ماں باپ اور تمام اہل خانہ كو سلام كرتا ہے اور جب گھر سے باہر جاتا ہے تو خدا حافظ كہتا ہے _ جو بھى اس سے نيكى كرتا ہے اس كا شكريہ ادا كرتا ہے يعنى كہتا ہے كہ ميں آپ كا شكريہ ادا كرتا ہوں اور اگر ممكن ہوتا ہے تو اس كا بدلہ ديتا ہے _ جب كسى محفل ميں جاتا ہے تو دلنشين آواز سے سلام كرتا ہے اور جہاں بھى جگہ ہوتى ہے بيٹھ جاتا ہے كسى كے سامنے نہ اپنى ناك صاف كرتا ہے اور نہ تھوكتا ہے _ دوسروں كے سامنے پاؤں پھيلاكر نہيں بيٹھتا _ دوسروں كى گفتگو كے درميان بات كاٹ كر كلام نہيں كرتا زيادہ باتيں نہيں كرتا بغير كسى وجہ كے دادو فرياد نہيں كرتا ہميشہ آہستہ اور باادب بات كرتا ہے _ چھينكتے وقت ناك اور منہ كے آگے رومال ركھتا ہے اور اس كے بعد الحمد للہ كہتا ہے _ چونكہ ناصر كا كردار اچھا ہے لہذا خدا اسے دوست ركھتا ہے اور اسے نيك جزادے گا _ شريف اور نيك افراد اسے دوست ركھتے ہيں اور اس كا احترام كرتے ہيں _
152
جواب ديجئے
1_ پيغمبر اسلام (ص) نے اس مرد سے كيا فرمايا جو بغير اجازت كے آيا تھا اور اس نے كون سى غلطى كى تھي؟
2_ كس طرح سلا م كرنا چاہيے اور كس طرح جواب دينا چاہيئے ؟
3_ تمہارے دوستوں ميں سے كون سے پہلے سلام كرتا ہے ؟
4_ جب تم كسى كمرے ميں داخل ہونا چاہتے ہو تو كيا كرتے ہو؟
5_ كس كو خدا زيادہ دوست ركھتا ہے اسے جو سلام كرتا ہے يا اسے جو جواب ديتا ہے ؟
153
گيارہوں سبق
مال حرام
ايك دن ہمارے پيغمبر حضرت محمد (ص) مصطفى نے فرمايا كہ بعض لوگ دنيا ميں بہت عجيب كام بجالاتے ہيں مثلاً نماز پڑھتے ہيں روزہ ركھتے ہيں _ رات كو عبادت كرتے ہيں ليكن جب يہى لوگ قيامت كے دن حساب كے لئے حاضر ہوں گے توان كے يہ كام بالكل قبول نہيں ہوں گے اور ان كى سارى عبادت رائيگان اور باطل ہوگى اور اللہ تعالى كى طرف سے حكم ہوگا كہ انہيں ضرور جہنم ميں ڈالا جائے _ لوگ اس حكم سے تعجب كريں گے _ سلمان فارسى نے پوچھا كہ يا رسول اللہ (ص) يہ لوگ با وجوديكہ نماز پڑھتے رہے روزہ ركھتے رہے صدقہ ديتے رہے حج كرتے رہے پھر بھى جہنم ميں جائيں گے ؟
حضرت محمد مصطفى صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم نے فرمايا ہاں اس عبادت كے باوجوديہ لوگ جہنم ميں جائيں گے _ سلمان فارسى نے دوبارہ تعجب سے پوچھا كہ انہوں نے كون سا كام انجام ديا ہے كہ ان كے تمام نيك كام باطل ہوجائيں گے؟ حضرت محمد مصطفى صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم نے فرمايا چونكہ يہ لوگ حرام مال كھانے سے پرہيز نہيں كرتے تھے اور حرام روزى كماتے تھے _ اسى وجہ سے خدا ان كى عبادت كو قبول نہيں كرے گا اور ضرور جنہم ميں ڈالے گا _ جو شخص بھى حرام مل كھاتا ہے خداوند عالم اس كے اچھے كام اورعبادت كو قبول نہيں كرتا _
154
جواب ديجئے
1_ جو شخص چورى كرتا يا جو اكھيلتا ہے كيا خدا اس كے كاموں كو قبول كرے گے ؟
2_ كون سے كام انسان عبادت كو باطل كرديتے ہيں؟
3_ اگر مدرسہ ميں كوئي قلم يا كاپى يا كوئي بھى چيز تمہيں ملے تو تم كيا كرو گے ؟
4_ كوئي امانت تمہارے پاس ہے كيا بہتر نہيں كہ اسے اس كے مالك كو جلدواپس كردو_
| |