146
چھٹا سبق
مزدور كى حمايت
چند آدمى امام صادق (ع) كے باغ ميں كام كررہے تھے _ معاہدہ يہ تھا كہ وہ عصر تك كام كريں گے _ جب انكا كام ختم ہوچكا _ امام جعفر صادق (ع) نے خادم سے فرمايا كہ ان مزدوروں نے صبح سے عصر تك محنت كى ہے مزدورى حاصل كرنے كے لئے اور پسينہ بہايا ہے اپنى عزت كو محفوظ ركھنے كے لئے ان كى مزدورى ميں تاخير كرنا صحيح نہيں ہے _ جلدى كرو پسينہ خشك ہونے سے پہلے ان كى مزدورى ادا كرو_ پيغمبر اسلام (ص) نے فرمايا ہے كہ: كام كرنے والے ك حق اس كا پسينہ خشك ہونے سے پہلے ادا كيا كرو
سوالات
1_ كاريگروں كا حق كس وقت ديا جائے؟
2_ امام صادق (ع) نے مزدوروں كے متعلق كيا فرمايا ہے ؟
3_ ہمارے عظيم پيغمبر(ص) نے كارى گروں كے متعلق كيا فرمايا ہے؟
4_ كاريگرى كس طرح حمايت كى جائے ؟
147
ساتواں سبق
كھانا كھانے كے آداب
اسلام نے ہميں زندگى بسر كرنے كے لئے ايك دستور ديا ہے كہ اگر ہم اس پر عمل كريں تو خوش بخت ہوجائيں گے يہاں تك كہ كھانے اور پينے كے آداب بھى ہمارے لئے بيان كئے ہيں _ اسلام كہتا ہے كہ :
1_ كھانا كھانے سے پہلے پاك پانى سے اپنے ہاتھ دھوؤ كيونكہ ہوسكتا ہے كہ تمہارے ہاتھ ميلے ہوں اور ان ميں جراثيم ہوں اور وہ تمہارے جسم ميں داخل ہوجائيں اور وہ بيمارى كا باعث بن جائيں _
2_ كھانا اللہ كے نام سے شروع كرو اور بسم اللہ پڑھو
3_ چوٹھے نوالے بناكر منہ ميں ڈالو اور آہستہ چباؤ كيونكہ غذا جتنى چبائي جائے بہتر اور جلدى ہضم ہوتى ہے اور انسان كى سلامتى ميں مددگار ہوتى ہے _
4_ ہميشہ اپنے سامنے والى غذا كھاؤ اور دوسروں كے سامنے كى غذا كى طرف ہاتھ نہ بڑھاؤ_
5_ شكم سير ہونے سے قبل كھانا كھانا چھوڑدو اور زيادہ نہ كھاؤ:
6_ كھانا كھانے كے بعد اللہ كا شكر اداكرو_ يعنى كہو الحمد للہ رب العالمين_
148
سوالات
1_ كھانا كھانے سے پہلے ہاتھ كيوں دھوئيں ؟
2_ كھانا كھانے سے قبل بسم اللہ كيوں پڑھيں؟
3_ كھانا كھانے كے بعد خدا كا كيوں شكر كريں؟
149
آٹھواں سبق
حفظان صحت كا ايك مہم دستور
ايك عيسائي طبيب نے امام صادق (ع) سے پوچھا كہ كيا آپ(ع) كے قرآن اور آپ(ع) كے پيغمبر (ص) كے دستور ميں صحت كے متعلق كوئي چيز وارد ہوئي ہے _ امام جعفر صادق (ع) نے فرمايا ہاں _ قرآن كا ارشاد ہے كہ كھاؤ اور پيو ليكن كھانے پينے ميں زيادہ جلدى نہ كرو اور ہمارے پيغمبر (ص) نے فرمايا ہے كہ : تمام بيماريوں كى جڑ زيادہ كھانا ہوتا ہے اور كم كھانا اور پرہيز كرنا ہر درد كى دوا ہے _ عيسائي طبيب اٹھ كھڑا ہوا اور كہنے لگا :
آپ (ع) كے قرآن نے كتنا بہتر اور كامل دستور صحت كيلئے پيش كيا ہے _
''خدا فرماتا ہے كھاؤ اور پيو ليكن اسراف نہ كرو''
سوالات
1_ عيسائي طبيب نے امام جعفر صادق (ع) سے كيا پوچھا؟
2_ امام جعفر صادق (ع) نے اس كا كيا جواب ديا ؟
3_ حفظان صحت كا ايك ايسا دستور جو قرآن ميں موجود ہے بيان كرو ؟
4_ پيغمبر (ص) كا ايك دستور بھى بيان كرو؟
5_ پيٹ بھر كے كھانے كا كيا نتيجہ ہوتا ہے ؟
6_ عيسائي طبيب نے امام جعفر صادق (ع) سے گفتگو كرنے كے بعد كيا كہا؟
7_ امام جعفر صادق (ع) كے اس دستور كى ہم كيسے پيروى كريں؟
|