|
140
چھٹا حصّہ
اخلاق و آداب
141
پہلا سبق
والدين سے نيكى كرو
ايك شخص نے امام جعفر صادق عليہ السلام سے كہا كہ ميرا لڑكا اسماعيل مجھ سے بہت اچھائي سے پيش آتا ہے وہ مطيع اور فرمانبردار لڑكا ہے _ ايسا كام كبھى نہيں كرتا جو مجھے گراں گذرے _ اپنے كاموں كو اچھى طرح انجام ديتا ہے امام جعفر صادق عليہ السلام نے فرمايا كہ ميں اس سے پہلے بھى اسماعيل كو دوست ركھتا تھا ليكن اب اس سے بھى زيادہ دوست ركھتا ہوں كيونكہ اب يہ معلوم ہوگيا كہ وہ ماں باپ سے اچھا سلوك رواركھتا ہے ہمارے پيغمبر(ص) ان اچھے بچوں سے جو ماں باپ سے بھلائي كرتے تھے _ محبت كرتے تھے اور ان كا احترام كرتے تھے
'' خداوند عالم قرآن ميں فرماتا ہے ''
'' اپنے ماں باپ سے نيكى كرو''
سوالات
1_ امام جعفر صاد ق (ع) نے اسماعيل كے باپ سے كيا كہا؟
2_ اسماعيل كا عمل كيسا تھا؟
3_ گھر ميں تمہارا عمل كيسا ہے كن كاموں ميں تم اپنے ماں باپ كى مدد كرتے ہو؟
142
دوسرا سبق
استاد كا مرتبہ
ہمارے پيغمبر حضرت محمدمصطفى (ص) فرماتے ہيں : ميں لوگوں كامعلّم اور استاد ہوں _ او ر انكو ديندارى كا درس ديتا ہوں _
حضرت على (ع) نے فرمايا : كہ باپ اور استاد كے احترام كے لئے كھڑے ہوجاؤ _
چوتھے امام حضرت سجاد (ع) نے فرمايا ہے : استاد كے شاگرد پر بہت سے حقوق ہيں : پہلا حق شاگرد كو استاد كا زيادہ احترام كرنا _ دوسرا : اچھى باتوں كى طرف متوجہ ہونا _ تيسرا : اپنى نگاہ ہميشہ استاد پر ركھنا _ چوتھا : درس ياد ركھنے كے لئے اپنے حواس جمع ركھنا _ پانچواں : كلاس ميں اس كے درس كى قدر اور شكريہ ادا كرنا _
ہم آپ (ع) كے اس فرمان كى پيروى كرتے ہيں _ اور اپنے استاد كو دوست ركھتے ہيں اور انكا احترام كرتے ہيں _ اور جانتے ہيں كہ وہ ماں باپ كى طرح ہم پر بہت زيادہ حق ركھتے ہيں _
سوالات
1_ لكھنا پڑھنا كس نے تمہيں سكھلايا؟
2_ جن چيزوں كو تم نہيں جانتے كس سے ياد كرتے ہو؟
3_ انسانوں كے بزرگ ترين استاد كوں ہيں؟
4_ ہمارے پہلے امام (ع) نے باپ اور استاد كے حق ميں كيا فرمايا؟
5_ ہمارے چوتھے امام(ع) نے استاد كے حقوق كے بارے ميں كيا فرمايا؟
| |