آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  127
پانچواں سبق
نماز آخرت كيلئے بہترين توشہ ہے
نماز بہترين عبادت ہے _ نماز ہميں خدا سے نزديك كرتى ہے اور آخرت كيلئے يہ بہترين توشہ ہے _ اگر صحيح نماز پڑھيں تو ہم آخرت ميں خوش بخت اور سعادتمند ہوں گے _
حضرت محمد مصطفى (ص) فرماتے ہيں : ميں دنيا ميں نماز پڑھنے كو دوست ركھتا ہوں ، ميرے دل كى خوشى اور آنكھوں كى ٹھنڈك نماز ہے _ نيز آپ(ع) نے فرمايا نماز ايك پاكيزہ چشمے كے مانند ہے كہ نمازى ہر روز پانچ دفعہ اپنے آپ كو اس ميں دھوتا ہے _ ہم نماز ميں اللہ تعالى كے ساتھ ہم كلام ہوتے ہيں اور ہمارا دل اس كى طرف متوجہ ہوتا ہے _ جو شخص نماز نہيں پڑھتا خدا اور اس كا رسول (ص) اسے دوست نہيں ركھتا
پيغمبر اسلام (ص) فرماتے تھے ميں واجب نماز نہ پڑھنے والے سے بيزار ہوں _ خدا نماز پڑھنے والوں كو دوست ركھتا ہے بالخصوص اس بچّے كو جو بچپن سے نماز پڑھتا ہے زيادہ دوست ركھتا ہے _
ہر مسلمان دن رات ميں پانچ وقت نماز پڑھے
1_ نماز صبح دو ركعت
2_ نماز ظہر چار ركعت
3_ نماز عصر چار ركعت
4_ نماز مغرب تين ركعت
5_ نماز عشاء چار ركعت

128
جواب ديجئے
1_ حضرت محمد مصطفى (ص) نے نماز كے بارے ميں كيا فرمايا ہے ؟
2_ كيا كريں كہ آخرت ميں سعادتمند ہوں ؟
3_ ہر مسلمان دن رات ميں كتنى دفعہ نماز پڑھتا ہے اور ہرايك كيلئے كتنى ركعت ہيں؟
4_ جو شخص نماز نہيں پڑھتا اس كے لئے پيغمبر (ص) نے كيا فرما يا ہے ؟
6_ كيا تم بھى انہيں ميں سے ہو كہ جسے خدا بہت دوست ركھتا ہے اور كيوں؟

129
چھٹا سبق

طريقہ نماز
اس ترتيب سے نماز پڑھيں
1_ قبلہ كى طرف منہ كركے كھڑے ہوں اور نيت كريں يعنى قصد كريں كہ كون نماز پڑھنا چاہتے ہيں _ مثلاً قصد كريں كہ چار ركعت نماز ظہر اللہ كا تقرب حاصل كرنے كے لئے پڑھتا ہوں _
2_ نيت كرنے كے بعد اللہ اكبر كہيں اور اپنے ہاتھوں كو كانوں تك اوپر لے جائيں _
3_ تكبير كہنے كے بعد سورہ الحمد اس طرح پڑھيں
بسم اللہ الرحمن الرحيمى : الحمد للہ ربّ العالمين _ الرّحمن الرّحمين _ مالك يوم الدين_ ايّاك نعبد و ايّاك نستعين_ اہدنا الصّراط المستقيم_ صراط الذين انعمت عليہم_ غير المغضوب عليہم و لا الضّالين_
4_ سورہ الحمد پڑھنے كے بعد قرآن مجيد كا ايك پورا سورہ پڑھيں مثلاً سورہ توحيد پڑھيں:
بسم اللہ الرّحمن الرّحيم _ قل ہو اللہ احد _ اللّہ الصمد_ لم يلد و لم يولد _ و لم يكن لہ كفواً احد _
5_ اس كے بعد ركوع ميں جائيں اور اس قدر جھكيں كہ ہاتھ زانو تك پہنچ جائے اور اس وقت پڑھيں

130
سبحان ربّى العظيم و بحمدہ
6_ اس كے بعد ركوع سر اٹھائيں اور سيدھے كھڑے ہو كر كہيں :
سمع اللہ لمن حمدہ
اس كے بعد سجدے ميں جائيں _ يعنى اپنى پيشانى مٹى يا پتھر يا لكڑى پر ركھيں اور دونوں ہاتھوں كى ہتھيلياں گھٹنے اور دونوں پاؤں كے انگوٹھے زمين پر ركھيں اور پڑھيں:
سبحان ربّى الاعلى و بحمدہ
اس كے بعد سجدے سے سر اٹھاكر بيٹھ جائيں اور پڑھيں:
استغفر اللہ ربّى و اتوب اليہ
پھر دوبارہ پہلے كى طرح سجدے ميں جائيں اور وہى پڑھيں جو پہلے سجدے ميں پڑھا تھا اور اس كے بعد سجدے سے اٹھا كر بيٹھ جائيں اس كے بعد پھر دوسرى ركعت پڑھنے كے لئے كھڑے ہوجائيں اور اٹھتے وقت يہ پڑھتے جائيں:
بحول اللہ و قوتہ اقوم و اقعد
پہلى ركعت كى طرح پڑھيں_
7_ دوسرى ركعت ميں سورہ الحمد اور ايك سورہ پڑھنے كے بعد قنوت پڑھيں _ يعنى دونوں ہاتھوں كو منہ كے سامنے اٹھا كر دعا پڑھيں اور مثلاً يوں كہيں :
ربّنا اتنا فى الدنيا حسنةً و فى الآخرة حسنةً وقنا عذاب الناّر _

131
اس كے بعد ركوع ميں جائيں اور اس كے بعد سجدے ميں جائيں اور انہيں پہلى ركعت كى طرح بجالائيں
8_ جب دو سجدے كر چكيں تو دو زانو بيٹھ جائيں اور تشہد پڑھيں :
الحمد للہ _ اشہد ان لا الہ الاّ اللہ وحدہ لا شريك لہ و اشہد انّ محمد اً عبدہ و رسولہ _ اللہم صلّ على محمد و آل محمد
9_ تشہد سے فارغ ہونے كے بعد كھڑے ہوجائيں اور تيسرى ركعت بجالائيں تيسرى ركعت ميں سورہ الحمد كى جگہ تين مرتبہ پڑھيں :
سبحان اللہ و الحمد للہ و لا الہ الا اللہ واللہ اكبر
اس كے بعد دوسرى ركعت كى طرح ركوع اور سجود كريں اور اس كے بعد پھر چوتھى ركعت كے لئے كھڑے ہوجائيں اور اسے تيسرى ركعت كى طرح بجالائيں _
10_ چوتھى ركعت كے دو سجدے بجالانے كے بعد بيٹھ كر تشہد پڑھيں اور اس كے بعد يوں سلام پڑھيں:
السّلام عليك ايّہا النبى و رحمة اللہ و بركاتہ
السلام علينا و على عباد اللہ الصالحين
السلام عليكم ورحمة اللہ و بركاتہ
يہاں ہمارى ظہر كى نمازتمام ہوگئي

132
اوقات نماز
صبح كى نماز كا وقت صبح صادق سے سورج نكلتے تك ہے نماز ظہر اور عصر كا وقت زوال شمس سے آفتاب كے غروب ہونے تك ہے _
مغرب اور عشاء كا وقت غروب شرعى شمس سے آدھى رات يعنى تقريباً سوا گيارہ بجے رات تك ہے _

يادركھئے كہ
1_ عصر اور عشاء كى نماز كو ظہر كى نماز كى طرح پڑھيں ليكن نيت كريں كہ مثلاً عصر كى يا عشاء كى نماز پڑھتا ہوں ...:
2_ مغرب كى نماز تين ركعت ہے تيسرى ركعت ميں تشہد اور سلام پڑھيں _
3_ صبح كى نماز دو ركعت ہے دوسرى ركعت ميں تشہد كے بعد سلام پڑھيں _