آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  118
پہلا سبق

ساتويں امام حضرت امام موسى كاظم عليہ السلام
امام موسى كاظم (ع) 7 صفر المظفر سنہ 128 ھ كو پيدا ہوئے _ آپ (ع) كے والد كا نام امام جعفر صادق (ع) اور والدہ كا نام حميدہ تھا _ امام جعفر صادق (ع) نے اللہ تعالى كے حكم اور پيغمبر (ص) كى وصيت كے مطابق اپنے بعد امام موسى كاظم (ع) كو لوگوں كا امام اور پيشوا معين كيا اور لوگوں كو اس سے آگاہ فرمايا
امام موسى كاظم (ع) عالم اور متقى انسان تھے آپ (ع) كا علم و فضل آسمانى اور اللہ كى طرف سے تھا آپ (ع) كى عبادت اور زہد اتنا تھا كہ آپ(ع) كو عبد صالح يعنى نيك بندہ كہا جاتا تھا _ آپ (ع) بہت صابر و شاكر تھے _ مصائب كو برداشت كرتے تھے اور لوگوں كى غلطيوں كو درگزر كرديتے تھے اگر كوئي شخص جہالت كى وجہ سے آپ(ع) سے ايسى ناشائستہ حركت كرتا جو غصہ كا موجب ہوتا تھا _ تو آپ (ع) غصہ كوپى جاتے تھے اور محبت و مہربانى سے اس كى رہنمائي فرماتے تھے _ اسى لئے آپ(ع) كو كاظم ''يعنى غصّہ پى جانے والا'' كہا جاتا تھا _ حضرت امام موسى كاظم (ع) پچيس سال اس دنيا ميں زندہ رہے اور اپنى امامت كے زمانے كو صبر و شكر كے ساتھ گزارديا آپ(ع) لوگوں كى دستگيرى اور راہنمائي فرماتے ميں مشغول رہے _ 5 رجب سنہ 183 ھ كو بغداد ميں شہيد كرديئےئے _ خدا اور فرشتوں كا آپ (ع) پر ہميشہ سلام اور درود ہو _

119
دوسرا سبق
ہدايت امام
ايك فقير و نادار شخص كاشتكارى كرتا تھا _ جب بھى امام موسى كاظم عليہ السلام كو ديكھتا آپ (ع) سے گستاخى كرتا اور انكو گالياں ديتا تھا ہر روز امام عليہ السلام اور آپ (ع) كے دوستوں كو تنگ كرتا تھا _ امام موسى كاظم عليہ السلام برابر اپنا غصہ پى جاتے تھے _ اور اس كى اذيت اور گاليوں كا جواب نہ ديتے تھے_ ليكن آپ (ع) كے دوست اس شخص كى بے ادبى اور گستاخى سے سخت آزردہ خاطر ہوتے _ ايك دن جب اس آدمى نے حسب معمول اپنى زبان بدگوئي كے لئے كھولى تو امام عليہ السلام كے دوستوں نے ارادہ كرليا كہ اسے سزا دينگے اور اتنا ماريں گے مرجائے تا كہ اس كى بدزبانى ہميشہ كے لئے بند ہوجائے اور اس دنيا ميں بھى اپنے كئے كا نتيجہ بھگت جائے امام موسى كاظم عليہ السلام كو ان كے ارادے كا علم ہو گيا _ آپ (ع) نے انہيں ايسا كرنے سے منع كرديا _ اور فرمايا اے ميرے دوستو صبركروميں خود اسے ادب سكھاؤں گا _ چنددن گذر گئے اور اس شخص كى ناشائستہ حركت ميں فرق نہ آيا امام عليہ السلام كے اصحاب اسكے اس رويہ سے بہت ناراض تھے ليكن جب وہ ارادے كرتے كہ اسے خاموش كريں تو آپ (ع) انہيں روك ديتے تھے اور فرماتے تھے دوستو صبر كرو: ميں خود اسے نصيحت كروں گا _ ايك دن امام موسى كاظم عليہ السلام نے پوچھا كہ وہ آدمى كہاں ہے _ دوستوں نے كہا _ شہر كے باہر اپنى زمين پر زراعت كرنے ميں مشغول ہے _ امام موسى كاظم عليہ السلام سوار ہوئے اور اس كى طرف چلے
اس نے جب امام كو آتے ديكھا تو اپنے بيلچے كو زمين ميں گاڑكرہاتھ كمر پر ركھ كر كھڑا

120
ہوگيا _ وہ اپنى زبان بدگوئي كے لئے كھولنا چاہتا تھا كہ امام عليہ السلام اترے اور اس كى طرف بڑھے ، مہربانى سے سلام كيا اور نہايت نرمى سے ہنس كر اس سے گفتگو شروع كى _ آپ (ع) نے كہا تم تھك تو نہيں گے رہو _ تمہارى زمين كتنى سرسبز و شاداب ہے _ اس سے كتنى آمدنى ہوتى ہے _ اور كاشت كرنے پر كتنا خرچ ہوتا ہے _ وہ امام عليہ السلام كى تہذيب اور خوش اخلاقى سے تعجب ميں پڑگيا اور كہنے لگا ايك سو طلائي سكّہ : امام عليہ السلام نے پوچھا كہ تم كو اس زمين كى پيدا وار سے كس قدر آمدنى كى توقع ہے _ اس نے سوچ كركہا: دو سو طلائي سكّے _ امام (ع) نے ايك تھيلى نكالى اور اس كودى اور فرمايا كہ تجھے اس سے بھى زيادہ آمدنى ہوگى جب اس مرد نے اپنے برے كردار اور اذيت اور آزاركے مقابلے ميں يہ اخلاق ديكھا تو بہت شرمندہ ہوا اور لرزتى ہوئي آواز ميں كہا : كہ ميں برا انسان تھا اور آپ كو تكليف ديتا تھا _ ليكن آپ (ع) بلند پايہ اور بزرگ انسان كے فرزند ہيں _ آپ (ع) نے مجھ سے اچھائي كى ہے اور ميرى مدد فرمائي ہے _ ميں گذارش كرتا ہوں كہ :
آپ مجھے معاف كريں _ امام عليہ السلام نے مختصر كلام كے بعد اس كو خدا حافظ كہا اور مدينہ كى طرف پلٹ آئے اس كے بعد جب بھى وہ مرد امام عليہ السلام كو ديكھتا تھا با ادب سلام كرتا تھا امام (ع) اور آپ كے دوستوں كا احترام كرتا اور كہتا تھا : كہ خدا بہتر جانتا ہے كہ كس طرح آزار اور گالياں دينے والا انسان اس قدر باادب اور مہربان ہوگيا ہے _ شايد انہيں يہ علم ہى نہ تھا كہ امام عليہ السلام نے اس كى كس طرح تربيت كى تھي

121
ان سوالوں اور ان كے جوابات كو اپنى كاپيوں ميں لكھو:
1_ كاظم (ع) كے كيا معنى ہيں _ حضرت امام موسى (ع) كو كيون كاظم كہا جاتا ہے ؟
2_ امام موسى كاظم (ع) كس دن كس مہينے اور كس سال پيدا ہوئے ؟
3_ آپ كے والد اور والدہ كا كيا نام تھا؟
4_ آپ كا كوئي اور لقب تھا اور وہ كيوں آپ كو ديا گيا ؟
5_ امام (ع) نے اس كاشتكارى كى كس طرح تربيت كي؟
6_ امام (ع) كے دوست اس مرد كى كس طرح تربيت كرنا چاہتے تھے اور امام عليہ السلام نے انہيں كيا فرمايا؟
7_ وہ آدمى امام(ع) كے حق ميں كيا كہا كرتا تھا؟
8_ جب آپ (ع) سے كوئي برائي كرتا تھا تو آپ اس سے كيا سلوك كرتے تھے؟
9_ اگر كوئي جہالت كى وجہ سے تم سے بد سلوكى كرے تو تم اس كى كس طرح تربيت كروگے ؟
10_ جب تم كو غصّہ آتا ہے تو كيا اپنا غصہ پى جاتے ہو؟