113
پہلا سبق
چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق (ع)
امام جعفر صادق عليہ السلام تراسى ''83'' ہجرى سترہ''17'' ربيع الاول كو پيدا ہوئے _ آپ(ع) كے والد گرامى امام محمد باقر عليہ السلام اور والد ماجدہ فاطمہ تھيں _ امام محمد باقر عليہ السلام نے اللہ كے حكم اور پيغمبر اسلام كى وصيت كے مطابق امام جعفر صادق عليہ السلام كو لوگوں كا امام و پيشوا معيّن كيا اور لوگوں كو آپ (ع) سے متعارف كرايا _ امام جعفر صادق عليہ السلام كو دين كى تبليغ اور احكام قرآنى كے بيان كرنے كا زيادہ موقع ملا تھا كيونكہ آپ(ع) كے زمانے كے حاكم جنگوں ميں مشغول تھے اور انہوں نے امام (ع) كى راہ ميں بہت كم مزاحمت كى تھى _ امام جعفر صادق عليہ السلام نے اس سے فائدہ اٹھا يا _ دين كى تعليم اوراسلام كى اشاعت ميں بہت زيادہ كوشاں ہوئے _ لوگوں كو اسلام كے اعلى اخلاق اور عقائد سے آشنا كيا اور بہت سے شاگردوں كى تربيت كى _ امام جعفر صادق عليہ السلام كے شاگرد مختلف علوم ميں آپ(ع) سے درس ليتے تھے آپ (ع) كے شاگرد چار ہزار تھے __ انہوں نے بہت گراں مايہ كتابيں تحرير كيں ہيں _
آپ(ع) نے مسلمان ، شيعہ اور حقيقى شيعہ كى علامتيں بيان فرمائي ہيں اسى لئے مذہب شيعہ كو مذہب جعفرى بھى كہا جاتا ہے _ امام جعفر صادق عليہ السلام پيسٹھ ''65'' سال زندہ رہے اور ايك سو اڑتاليس ہجرى پچيس '' 25'' شوال كو مدينہ ميں شہيد
114
ہوئے آپ (ع) كے جسم مبارك كو بقيع ميں امام محمد باقر عليہ السلام كے پہلو ميں دفن كيا گيا _ اللہ تعالى كا آپ(ع) پر ہميشہ سلام ہو _
115
دوسرا سبق
ذخيرہ اندوزى كى مذمّت
پہلے زمانے ميں ہر گھر ميں تنور ہوتا تھا اور چكى بھى ہوتى تھى ہر آڈمى روٹى كيلئے گندم مہيا كرتا اور اسے گھرلاتا تھا اور عورتيں گندم چكى ميں پيس كرروٹى پكاتى تھيں جو مالدار ہوتے دہ سال كے مصرف كے لئے گندم خريد كر گھر ميں ذخيرہ كرليتے تھے _ ايك سال گندم كم ہوگيا جسكے نيتجہ ميں اسكى قيمت بہت بڑھ گئي _ لوگوں كو ڈر ہوا كہ كہيں گندم ناياب نہ ہوجائے اور بھوكار ہنا پڑے جس كے پاس جتنے گيہوں تھے اسے محفوظ كرليا اور جن كے پاس گندم نہ تھے اس نے بھى سال بھر كے مصرف كے لئے مہنگے خريد كر ذخيرہ كر لئے _ صرف غريب لوگ مجبور تھے كہ اپنى ضرورت كے گندم ہر روز خريد تے اور اگر انہيں گندم نہ ملتے تو بھوكے رہ جاتے _ امام جعفر صادق عليہ السلام كے خادم كہتے ہيں كہ امام جعفر صادق عليہ السلام كو گندم كى كميابى كا علم ہوچكا تھا _ آپ نے مجھے بلايا اور مجھ سے پوچھا'' كيا اس سال گھر ميں گندم موجود ہے'' ميں خوش تھا كہ ايسے سال كے لئے ميں نے كافى گندم خريد ركھا تھا اوراما م جعفر صادق عليہ السلام كے خانوادے كو بھوك سے نجات دلوادى ہے _ ميں منتظر تھا كہ امام مجھے شاباش كہيں گے اور سوچ رہا تھا كہ امام جعفر صادق عليہ السلام مجھ سے فرمائيں گے كہ تم نے كتنا اچھا كيا _ گندم كو محفوظ ركھنا اور اگر ہوسكتے تو اور گندم خريد لينا _ ليكن ميرى اميد كے خلاف امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: گندم كو گندم كے بازار ميں لے جاؤ اور بيچ دو _ ميں نے تعجب كيا اور پريشانى ميں عرض كيا ، كيا گندم كو فروخت
116
كردوں؟ مدينہ ميں گندم ناياب ہے اگر اسے فروخت كرڈالا تو پھر مہيّا نہيں كر سكوں گا اور اس وقت بھوكا رہنا ہوگا
ليكن امام عليہ السلام نے مصمم ارادے سے دوبارہ فرمايا: وہى كرو جو ميں نے كہا ہے _ جتنى جلدى ہو سكے گندم كو لوگوں كے اختيار ميں دے دو _ ميں گندم بازار لے گيا اور بہت سستى قيمت ميں لوگوں كے ہاتھ فروخت كرڈالے جب گھر واپس آكر امام عليہ السلام كو اطلاع دى تو امام عليہ السلام بہت خوش ہوئے اور فرمايا كہ آج سے ہمارے گھر كے لئے روٹى آدھى گندم كى اور آدھى جوكى ہر روز بازار سے خريداكرو_ اگر گندم اور جو بازار ميں موجود ہوا تو ہم روٹى پكائيں گے اور اگر موجود نہ ہوا تو غريب لوگوں كى طرح جو گندم ذخيرہ نہيں كر سكتے زندگى گذاريں گے _ ايسے زمانہ ميں ہميں زيب نہيں ديتا كہ مسلمانوں كى خوراك كو گھرميں ذخيرہ كرليں _ ميں يہ كر سكتا تھا كہ اپنے خاندان كے لئے پورے سال كا مصرف كرلوں ليكن يہ كام ميں نے نہيں كيا _ آج سے گھر كے لئے روٹى ہر روز مہيّا كريں گے تا كہ ہمارا كردار فقيروں كے لئے مدد كا باعث ہو اور زندگى بسر كرنے ميں اللہ تعالى كے فرمان كى اطاعت بھى ہوجائے _
جواب ديجئے
1_ شيعہ مذہب كو كيوں مذہب جعفرى كہا جاتا ہے ؟
2_ اما م جعفر صادق (ع) كے كتنے شاگر د تھے اور انہوں نے كيا يادگار يں چھوڑى ہيں؟
3_ امام جعفر صادق (ع) نے كتنے سال عمر پائي اور اپنے والد كے سامنے كتنے سال زندہ رہے ؟
117
4_ امام عليہ السلام كو دين اسلام كى تبليغ كے لئے كس وجہ سے زيادہ آزادى حاصل ہوئي تھي؟
5_ جب امام (ع) كے والد كا انتقال ہوا تو امام جعفر صادق (ع) كى كتنى عمر تھي؟
6_ امام صادق عليہ السلام كو كہاں دفن كيا گيا _ آپ (ع) كے پہلو ميں تين امام اور بھى ہيں ان كے نام بتايئے
7_ امام جعفر صادق عليہ السلام نے اپنے خادم سے كيا فرمايا اور كيوں حكم ديا كہ گندم كو بيچ ڈالے؟
8_ امام (ع) كے اس كردار كى ہم كيسے پيروى كر سكتے ہيں _ تنگدستى كے عالم ميں مسلمانوں كى كس طرح مدد كرسكتے ہيں؟
|