آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  108
پہلا سبق

پانچويں امام حضرت امام محمد باقر عليہ السلام
امام محمد باقر عليہ السلام ستاون(57) ہجرى تيسرى صفر كو مدينہ منورہ ميں پيدا ہوئے آپ كے والد امام زين العابدين (ع) اور والدہ ماجدہ فاطمہ دختر امام حسن عليہ السلام تھيں امام زين العابدين(ع) نے اللہ تعالى كے حكم سے اور پيغمبر كى وصيت كے مطابق اپنے بعد امام محمد باقر عليہ السلام كو لوگوں كا امام و پيشوا معيّن كيا حضرت امام محمد باقر عليہ السلام دوسرے اماموں كى طرح علم و دانش ميں بے نظير تھے بڑے بڑے علماء اور دانشمند آپ(ع) كے علم سے استفادہ كرتے تھے اور اپنى علمى مشكلات آپ سے بيان كرتے تھے _ امام محمد باقر عليہ السلام لوگوں كو دين كے احكام كى تعليم ديتے تھے اور ان كو زندگى كے آداب بتلاتے تھے _ لوگوں كى تعليم و تربيت اورراہنمائي ميں بہت كوشش فرماتے تھے آپ نے اپنى زندگى ميں ہزاروں احاديث اور علمى مطالب لوگوں كو بتلائے جو آج ہم تك پہنچ چكے ہيں _
آپ كا علم و فضل اتنا زيادہ تھا كہ آپ (ع) كو باقر العلوم كہا جاتا تھا ، يعنى مختلف علوم كو بيان كرنے والا _
امام محمد باقر عليہ السلام ستاون '' 57'' سال زندہ رہے اور ايك سو چودہ ہجري'' 114'' سات ذى الحجہ كو مدينہ منورہ ميں شہيد كرديئےئے

109
آپ (ع) كے جسد مبارك كو بقيع ميں امام حسن عليہ السلام اور امام زين العابدين (ع) كے پہلو ميں دفن كيا گيا _

110
دوسرا سبق
امام(ع) سے سيكھيں
ايك مرد جو اپنے آپ كو زاہد اور تارك دنيا سمجھتا تھا كہتا تھا كہ ميں ايك دن كھيتوں اور باغ سے گذر رہا تھا _ گرمى كا زمانہ تھا _ سورج تيزى سے چمك رہا تھا _ ہوا بہت گرم تھى ميں نے ايك قومى آدمى كو ديكھا كہ وہ زراعت كے كام ميں مشغول ہے اس سے پسينہ ٹپك رہا ميں نے سوچا يہ كون انسان ہے جو اس گرمى ميں دنيا كى طلب ميں كوشش كررہا _ كون ہے جو اس قدر دنيا كے ماں كا طلب گار ہے اور خود كو تكليف ميں مبتلا كرركھا ہے _ ميں اس كے نزديك گيا ليكن وہ اپنے كام ميں مشغول رہا _ مجھے يہ ديكھ كر بيحد تعجب ہوا كہ وہ امام باقر عليہ السلام ہيں يہ شريف انسان دنيا كا مال حاصل كرنے كے لئے كيوں اپنے آپ كو اتنى زحمت دے رہے ہيں _ كيوں دنيا كے پيچھے پڑے ہوئے ہيں _ ضرورى ہے كہ اسے نصيحت كروں اور اس روش سے اسے روكوں _ زيادہ نزديك ہوا اور سلام كيا _ امام عليہ السلام كى سانس پھولى ہوئي تھى اسى حالت ميں آپ نے سلام كا جواب ديا _ اور اپنى پيشانى سے پسينہ صاف كيا _ ميں نے كہا كہ كيا يہ آپ (ع) كى شايان شان ہے كہ اس گرمى ميںدنيا كى طلب ميں اپنى آپ كو زحمت ميں ڈاليں _ كيا درست ہے كہ اس گرمى ميں مال دنيا حاصل كرنے كے لئے كوشش كريں _ اگر آپ (ع) كى موت اس حالت ميں ہوجائے تو خدا كو كيا جواب ديں گے ؟ امام محمد باقر عليہ السلام نے ميرى طرف ايك نگاہ كى اور فرمايا اگر ميرى موت اس حالت ميں آجائے تو ميں اللہ كى اطاعت اور

111
اس كى عبادت ميں دنيا سے جاؤں گا _ ميں نے سخت تعجب سے كہا كہ كيا اس حالت ميں موت اطاعت خدا ہوگي؟ امام(ع) نے بہت با ادب لہجے اور نرم انداز ميں فرمايا _ ہاں اطاعت خدا ميں _ كيا تم سمجھتے ہو كہ اللہ كى اطاعت فقط نماز و روزہ ہے نہيں _ ايسا نہيں _ ميں صاحب عيال ہوں زندگى كے لئے مصارف چاہئيں _ ضرورى ہے كہ كام كروں اور محنت كروں تا كہ لوگوں كا محتاج نہ بنوں اور اپنى زندگى كو خود چلا سكوں اور غريبوں كى مدد كر سكوں اگر كام نہيں كروں گا تو ميرے پاس پيسہ نہ ہوگا اور پھر اچھے كاموں ميں شركت نہيں كر سكوں گا اگر گناہ كى حالت ميں دنيا سے جاؤں تو اللہ تعالى كے نزديك شرمسار ہوں گا ليكن اب ميں اللہ كى اطاعت اور بندگى كى حالت ميں ہوں؟
خداوند عالم نے حكم ديا ہے كہ اپنى زندگى كا بوجھ دوسروں پرمت ڈالو_ اور حلال روزى كمانے كے لئے كوشش كرو _ لہذا يہ كام اور ميرى كوشش خداوند عالم كى اطاعت ہے نہ دنيا پرستى '' اور نہ دنيا كى محبّت ''
وہ آدمى كہتا ہے كہ '' ميں اپنى پر نادم ہواور امام عليہ السلام سے معذرت طلب كى اور عرض كيا كہ مجھے معاف كرديجئے ميں چاہتا تھا كہ آپ كو نصيحت كروں _ ليكن ميں خود نصيحت اور راہنمائي كا محتاج نظر آيا _ آپ (ع) نے مجھے نصيحت كى ہے اور ميرى راہنمائي فرمائي ہے _ اس كے بعد ندامت سے سر جھكائے وہاں سے چل پڑا_

112
جواب ديجئے
1_ امام محمد باقر (ع) كس سال كى دن او ركہاں پيدا ہوئے؟
2_ آپ (ع) كے والد اور والدہ كا كيا نام تھا؟
3_ كس نے آپ(ع) كو امامت كيلئے معين فرمايا؟
4_ باقر العلوم كا كيا مطلب ہے آپ كو يہ لقب كيوں ديا گيا ؟
5_ امام محمد باقر (ع) كتنے سال زندہ رہے اور كس سال اور كس دن وفات پائي اور كہاں دفن ہوئے ؟
6_ وہ آدمى جو خود كو زاہد اور تارك دنيا سمجھتا تھا اسے دوسرے پر كيوں شبہ ہوا؟
7_ امام (ع) كى تعليم كيسى ہوتى ہے اور امام كا علم و فضل كيسا ہوتا ہے ؟ كيا كوئي دوسرا آدمى امام(ع) كو تعليم دے سكتا ہے ؟
8_ امام محمد باقر(ع) كس لئے كام كرتے تھے اور ہمہ وقت كوشاں رہتے تھے _ اللہ تعالى كا زندگى بسر كرنے كے لئے كيا حكم ہے ؟
9_ حلال روزى كمانے كے لئے كام كرنا كيا ہے ؟
10_ اس واقعہ سے اور امام كے فرمان سے ہميں كيا سبق ملتا ہے ہم امام (ع) كے اخلاق اور كردار كى كس طرح پيروى كريں ؟