89
چوتھا سبق
كام او رسخاوت
حضرت على عليہ السلام محنتى اور خوش سليقہ انسان تھے _ زراعت اور باغ لگانے ميں كوشاں رہتے تھے آپ نے كئي كھيت اور باغ آباد كئے اور سب كو راہ خدا ميں خرچ كرديا _ آپ نے كچھ زمين مدينہ كے اطراف ميں خريدى تا كہ اسے آباد كريں حضرت على عليہ السلام نے اس زمين كے آباد كرنے كے لئے كنواں كھودنے كيلئے ايك مناسب جگہ تجويز كى اور خدا پر توكل كرتے ہوئے كنواں كھودنے ميں مشغول ہوگئے _ كئي دن گذر گئے ليكن پانى تك نہ پہونچے _ مالى كہتا ہے كہ ايك دن حضرت على عليہ السلام نے كلنگ اٹھايا اور كنويں كے اندر گئے كانى دير تك كوشش كرتے رہے ليكن پانى نہ نكلا_ تھك كر كنوئيں سے باہر آئے _ پيشانى كا پسينہ ہاتھ سے صاف كيا اور كچھ دير آرام كرنے كے بعد دوبارہ كنويں ميں جا كھر كھودنے ميں مشغول ہوگئے آپ اس طرح كلنگ مارتے تھے كہ آپ كى سانس كى آواز باہر تك سنائي ديتى تھى پھر بھى پانى تك نہ پہنچ پائے _ آپ نے ايك زبردست ضرب لگائي جس سے زمين ميں شگاف پڑگيا اور پانى جوش ماركر نكل آيا _ حضرت على (ع) جلدى سے كنوئيں سے باہر آئے بہت عجيب ساكنواں كھداتھا _ لوگ اسے ديكھنے اكٹھے ہوگئے ہر ايك كوئي نہ كوئي بات كہتا تھا_ ايك كہتا تھا على عليہ السلام ايك محنتى اور خوش سليقہ انسان ہيں _ دوسرا كہتا على (ع) اور ان كى اولاد ثروت مند ہيں _ كوئي حسد كرتا تھا _ حضرت على عليہ السلام نے مالى سے فرمايا ذرا قلم اور كاغذلے آؤ_ مالى قلم اور كاغذ لے آيا _ حضرت على عليہ السلام ايك كنارے پر بيٹھ
90
گئے اور يوں تحرير فرمايا:
بسم اللہ الرحمن الرحيم ميں نے اس كنوئيں اور اس كے اطراف كى زمين كو وقف كرديا ہے كہ جس كى آمدنى كو ان مصارف ميں خرچ كيا جائے
1_ بے نوا اور درماندہ انسانوں پر
2_ ان حضرات پر جو مسافرت ميں تہى دست ہوگئے ہيں
3_ يتيم لڑكوں اور لڑكيوں كى شادى پر
4_ ان بيماروں پر جو فقير ہوں
5_ ايسے نيك كاموں پر كہ جن افاديت عمومى ہو
اس كنويں كو اللہ كى رضاء اور آخرت كے ثواب كے لئے وقف كرتا ہوں _ تا كہ جہنم كى آگ سے نجات پا سكوں
دستخط
علي(ع) ابن ابى طالب (ع)
جواب ديجئے
1_ حضر ت على (ع) نے كنويں اور اس كے اطراف كى زمين كى آمدنى كو كس كام كے لئے وقف قرار ديا ؟
2_ كئي ايسے كام كہ جن كى افاديت عمومى ہو بتلايئے
91
3_ ايسے نيك كام جو تمہارے دوستوں كيلئے فائدہ مند ہوں اور تم اسے بجالا سكتے ہوں شمار كيجئے ؟
4_ حضرت على (ع) نے كس كنويں كو كيوں وقف كيا تھا؟
5_ تم كون سے كام انجام ديتے ہو كہ جن كى وجہ سے جہنم كى آگ سے چھٹكارا حال كر سكو؟
6_ اس واقعہ سے جو درس ملتا ہے وہ اپنے دوستوں كو بتلاؤ؟
92
پہلا سبق
دوسرے امام حضرت امام حسن عليہ السلام
دوسرے امام حضرت امام حسن عليہ السلام ہيں _ آپ(ع) كے والد ماجد حضرت على عليہ السلام ہيں اور والدہ ماجدہ دختر پيغمبر (ع) خدا حضرت فاطمہ زہرا (ع) ہيں _ پندرہ رمضان المبارك تيسرى ہجرى مدينہ منورہ ميں آپ(ع) متولد ہوئے _ جناب رسول (ص) خدا امام حسن عليہ السلام كو بہت دوست ركھتے تھے اور ان كا احترام كرتے تھے آپ امام حسن عليہ السلام كو بوسہ ليتے تھے اور فرماتے تھے كہ ميں حسن (ع) كو دوست ركھتا ہوں _ اور اس كے دوست كو بھى دوست ركھتا ہوں _ نيز فرماتے تھے كہ حسن (ع) اور حسين(ع) جوانان جنت كے سردار ہيں _ امام حسن (ع) بہت عالم و متقى تھے نماز اور عبادت ميں مشغول رہتے تھے_ غريبوں اور بے نواؤں كو دوست ركھتے تھے اور ان كى مدد كرتے تھے _ خدا نے حضرت على عليہ السلام كے بعد حضرت امام حسن عليہ السلام كولوگوں كے لئے امام معيّن فرمايا_ امام حسن عليہ السلام كے زمانے ميں معاويہ شام كا حاكم تھا _ معاويہ ايك اچھا انسان نہ تھا وہ لوگوں كا امام بننا چاہتا تھا وہ كہا كرتا تھا كہ ميں پيغمبر كا خليفہ اور جانشين ہوں _ احكام اسلامى كو پامال كرتا تھا اور امام حسن عليہ السلام كى مخالفت كرتا تھا _ حضرت على عليہ السلام اور اما م حسن عليہ السلام پر تبرا كرواتا تھا _ حضرت على عليہ السلام كے دوستوں اور شيعوں سے دشمنى كرتا تھا اور ان ميں سے بہتوں كو اسنے قيد ركھا تھا اور كئي ايك كو قتل كرديا تھا _ امام حسن عليہ السلام اٹھائيس صفر پچاس
93
ہجرى ميں زہر شہيد كرديئےئے _ آپ كے جسم مبارك كو جنت البقيع ميں دفن كيا گيا _
جواب ديجئے
1_ حضرت امام حسن (ع) كس سال اور كس مہينے اور كس دن پيدا ہوئے ؟
2_ آپ كے والد ماجد اور والد ہ ماجدہ كا كيا نام تھا؟
3_ پيغمبر اسلام (ص) نے امام حسن (ع) كے حق ميں كيا فرمايا؟
4_ آپ غريبوں كے ساتھ كيسا سلوك كرتے تھے؟
5_ كس نے امام حسن (ع) كو امامت كے لئے معيّن كيا اور كسكے حكم سے معيّن كيا ؟
6_ معاويہ كيسا انسان تھا؟
7_ امام حسن(ع) نے كس دن شہادت پائي؟
8_ آپ كے جسم مبارك كو كہاں دفن كيا گيا ؟
|