86
دوسرا سبق
يتيم نوازي
ايك دن حضرت على عليہ السلام نے ايك عورت كو ديكھا كہ وہ پانى كى مشك كندھے پر اٹھائے گھر جارہى ہے _ عورت تك چكى تھى _ حضرت على (ع) كو اس عورت پر رحم آيا اور اس سے مشك لے لى _ تا كہ اسے گھر تك پہنچا ديں _ آپ نے راستے ميں اس عورت كے حالات دريافت كئے _ عورت نے كہا كہ ميرا شوہر ملك كى حفاظت كے لئے سرحد پرگيا ہوا تھا اور وہاں قتل ہوگيا _ چند يتيم چھوڑ گيا ہے اور ان كے لئے مصارف نہيں ہيں _ ميں مجبور ہوں كہ كام كروں _ حضرت على عليہ السلام اس واقعہ سے بہت غمگين ہوئے _ اس عورت سے خداحافظ كہا اور اپنے گھر لوٹ آئے تمام رات غم وغصّہ ميں كائي _ حضرت على عليہ السلام نے صبح سويرے ايك زنبيل آٹے اور گوشت و خرما سے پركى اور اٹھا كر اس عورت كے گھر كى طرف روانہ ہوئے _ دروازہ كھٹكٹايا اس كى اجازت سے گھر ميں داخل ہوئے بچے بھوكے تھے ان كى ماں سے فرمايا كہ تم اٹا گوندھو اور روٹى پكاؤ ميں بچوں كو بہلاتا ہوں _ حضرت على عليہ السلام بچّوں كو بہلاتے رہے اور پيار كرتے رہے _ جب غذا تيار ہوگئي تو گوشت اور خرما لے كر بچوں كو كھلاتے اور فرماتے اے ميرے پيارے بچو مجھے معاف كردو كہ مجھے تمہارى خبر نہ ہو سكى _ بچوں نے سير ہوكر كھانا كھايا اور وہ خوش حال ہوگئے _ حضرت على عليہ السلام نے ان كو خداحافظ كہا اور باہر
87
نكل آئے _ اس كے بعد آپ وقتا ًفوقتاًان كے گھر جاتے اور ان كے لئے غذا لے جاتے تھے _
سوالات
1_ حضرت على (ع) نے عورت سے كيوں مشك لے لى ؟
2_ اگر تم كسى دوست كو ديكھوكہ كسى چيز كيلئے جانے سے تھك گيا ہے تو كيا كروگے ؟
3_ وہ عورت بچّوں كا خرچ كہاں سے پورا كرتى تھي؟ اس كا شوہر كہاں قتل ہوا تھا؟
4_ حضرت على (ع) كيوں غمگين ہوئے ؟
5_ حضرت على (ع) كون سى چيز ان بچوں كيلئے لے گئے تھے؟
6_ جب تم كسى كے گھر يا كمرے ميں داخل ہونا چاہو گے تو كيا كروگے ؟
7_ آٹا كس نے گوندھا؟ بچّوں كو كس نے بہلايا؟
8_ يتيموں كے منہ كس نے لقمے ديئے
9_ يتيم بچوں كے ساتھ كيسا سلوك كرنا چاہيتے؟
10_ كيا تم يتيم بچوں كے ديكھنے كے لئے جاتے ہو ، اور كيا انكيلئے ہديہ كے كر جاتے ہو؟
يہ جملہ مكمل كيجئے
1_ حضرت على (ع) نے بچون كو ... اور ... كرتے رہے
2_ جب غذا تيار ہوگئي تو گوشت اور خرما ليكر ... ميں ديتے
3_ اور فرماتے ... مجھے معاف كردو كہ ... ... ... نہ ہوسكي
87
تيسرا سبق
حضرت على (ع) بچون كو دوست ركھتے تھے
حضرت على (ع) تمام بچوں كودوست ركھتے اوران سے محبت كرتے تھے بالخصوص يتيم بچوں پر بہت زيادہ مہربان تھے اپنے گھر ان كى دعوت كرتے اور انہيں منھائي اور شہد ديتے تھے آپ (ع) يتيم بچوں سے اس قدر پيار كرتے تھے كہ آپ (ص) كے ايك صحابى كہتے ہيں كہ كاش ميں يتيم بچہ ہوتا _ تا كہ حضرت على (ع) مجھ پر نوازشيں كرتے _
سوالات
1_ حضرت على (ع) كا رويّہ بچوں كے ساتھ كيسا تھا؟
2_ يتيم بچوں كے ساتھ كيسا سلوك كرتے تھے؟
3_ كيا تم نے آج تك كسى يتيم بچّے كو اپنے گھر دعوت دى ہے ؟
4_ وہ صحابى كيوں كہتا تھا كہ كاش ميں يتيم ہوتا ؟
|