82
دوسرا سبق
امام دين كا رہبر اور پيغمبر (ص) كا جانشين ہوتا ہے
امام دين كا رہبر اور پيغمبر (ص) كاجانشين ہوتا ہے _ پيغمبر كے بعد اس كے كام انجام ديتا ہے امام لوگوں كا پيشوا ہوتا ہے _ امام دين كے قانون اور اس كے دستور كا عالم ہوتا ہے _ اسے لوگوں تك پہنچاتا ہے _ امام بھى پيغمبر (ص) كى طرح كامل رہبر ہوتا ہے اور ان تمام امور كو جانتا ہے جو ايك رہبر كے لئے ضرورى ہيں _ اسكو خدا كى مكمل معرفت ہوتى ہے وہ دين كے حلال و حرام اور _ برى اور اچھے اخلاق كو جانتا ہے _ قيامت اور جنّت و جہنم كے حالات سے آگاہ ہوتا ہے _ اللہ تعالى كى پرستش اور نجات كے راستوں كو جانتا ہے علم و دانش ميں تمام لوگوں سے بالاتر ہوتا ہے _ كوئي بھى اس كے مرتبے كو نہيں پہنچتا اگر امام جاہل ہو يا بعض احكام الہى كو نہ جانتا ہو تو وہ نہ تو ايك كامل رہبر بن سكتا ہے اور نہ ہى پيغمبر كے كاموں كا ذمہ دار بن سكتا ہے خداوند عالم نے پيغمبر كے ذريعہ تمام علوم امام كو عطا كئے ہيں _
امام دين كا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے
امام پيغمبر (ص) كا جانشين ہوتا ہے اور پيغمبر (ص) كے بعد پيغمبر(ص) كے تمام كام انجام ديتا ہے _
83
تيسرا سبق
بارہ امام
ہمارے پيغمبر كے بعد بارہ امام ہيں جو ايك دوسرے كے بعد منصب امامت پر فائز ہوئے
1____ پہلے امام ____ حضرت على عليہ السلام
2____ دوسرے امام ____ حضرت حسن عليہ السلام
3____ تيسرے امام ____ حضرت حسين عليہ السلام
4____چوتھے امام ____ حضرت زين العابدين عليہ السلام
5____ پانچويں امام ____ حضرت محمد باقر عليہ السلام
6____ چھٹے امام ____ حضرت جعفر صادق عليہ السلام
7____ ساتويں امام ____ حضرت موسى كاظم عليہ السلام
8____آٹھويں امام ____ حضرت على رضا عليہ السلام
9____ نويں امام ____ حضرت محمد تقى عليہ السلام
10____ دسويں امام ____ حضرت على نقى عليہ السلام
11____ گيارہويں امام ____ حضرت حسن عسكرى عليہ السلام
12____ بارہويں امام ____ حضرت حجت عليہ السلام
84
پہلاسبق
پہلے امام
حضرت على عليہ السلام
پہلے امام حضرت على عليہ السلام ہيں _ ہمارے پيغمبر نے حكم خدا كے تحت اپنے بعد حضرت على عليہ السلام كو لوگوں كا امام اور پيشوا معين فرماياہے _ حضرت على (ع) رجب كى تيرہ ''13'' كو شہر مكہ ميں خانہ كعبہ ميں پيدا ہوئے _ آپ(ص) كے والد كا نام ابوطالب '' عليہ السلام'' اور والدہ كا نام فاطمہ بنت اسد ہے _ حضرت على عليہ السلام پيغمبر(ص) اسلام كے چچازاد بھائي ہيں _ بچپن ميں پيغمبر كے گھر ميں آئے اور وہيں پرورش پائي _ پيغمبر كے زير نگرانى آپ كى تربيت ہوئي _ اور زندگى كے آداب كو آپ سے سيكھا _ حضرت على عليہ السلام عقلمند اور ہوشيار فرزند تھے _ پيغمبر اسلام (ص) كے فرمان كو اچھى طرح سمجھتے تھے _ اور اس پر عمل كرتے تھے _ كبھى جھوٹ نے بولتے تھے _ گالياں نہيں ديتے تھے _ مؤدب اور شيرين كلام تھے _ لوگوں كا احترام كرتے تھے _ پاكيزہ اور صحيح انسان تھے _ پيغمبر كے كاموں ميں مدد كرتے تھے_ بہادر اور قوى جوان تھے _ بچوں كے دوست اور ان پر مہربان تھے _ ان كو آزار نہيں پہنچاتے تھے _ ليكن كسى كو بھى جرات نہ ہوتى كہ آپ كو كوئي اذيت دے سكے _ پيغمبر اسلام سال ميں ايك مہينہ كوہ حراء پر جاتے تھے اور وہاں عبادت كرتے تھے حضرت على (ع) ان دنوں آپ كے لئے پانى اور غذا لے جاتے _ حضرت على (ع) فرمايا كرتے تھے كہ ميں كوہ حراء ميں پيغمبر (ص) كے ساتھ رہتا تھا اور پيغمبرى كى علامتيں آپ ميں ديكھا تھا _ حضرت على عليہ السلام پہلے مرد تھے جنہوں نے اسلام كا اظہار كيا _آپ كى عمر
85
اس وقت تقريبا دس سال تھى ليكن اس قدر سمجھ دار اور زود فہم تھے كہ اچھائي اور برائي كو پورى طرح پہچان ليتے تھے آپ جانتے تھے كہ پيغمبراسلام(ص) سچ كہتے ہيں اور خدا كى طرف سے پيغمبر معيّن ہوئے ہيں _
جواب ديجئے
1_ ہمارے پہلے امام كا كيا نام ہے كس نے انہيں امامت كيلئے معين كيا ہے؟
2_ حضرت على (ص) كس شہر ميں متولد ہوئے اور كس مہينے اور كس دن پيدا ہوئے ؟
3_ آپ كے والد اور والدہ كا كيا نام تھا اور پيغمبر كے ساتھ آپ كا كيا رشتہ تھا؟
4_ آپ كيسے جوان تھے_ كيا بچوں كو اذيت ديتے تھے؟
5_ حضرت على (ص) كى كس نے تربيت كى اور آپ نے كس عمر ميں اظہاراسلام كيا ؟
6_ پہلا مسلمان مرد كون تھا؟
7_ تمہارى تربيت كرنے والا كون ہے ؟
8_ كيا تم حضرت على (ع) كے صحيح پيروكارہو؟
|