آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  80 چوتھا حصّہ
امامت
81
پہلا سبق
امام
پيغمبر خدا كى طرف سے آتے ہيں تا كہ لوگوں كى رہبرى كريں اور اللہ كے دستور و احكام كو لوگوں تك پہنچائيں _ چونكہ پيغمبر ہميشہ لوگوں كے درميان نہيں رہے _ لہذا ان كے لئے ضرورى تھا كہ وہ اپنے بعد اپنے جانشين مقرر كريں جو لوگوں كى رہبرى كرے اور دين كے احكام اور دستور كى حفاظت كرے اور اسے لوگوں تك پہنچاتا رہے _ جو شخص اللہ كى طرف سے لوگوں كى رہبرى كے لئے منتخب كيا جائے اسے '' امام'' كہا جاتا ہے _ امام لوگوں كا رہبر اور دين كا محافظ ہوتا ہے

سوالات
1_ امام كسے كہتے ہيں؟
2_ امام كيا كرتا ہے؟
3_ امام كس كا جانشين ہوتا ہے؟
4_ ہميں امام كى ضرورت كيوں ہے ؟
5_ امام كو كون منتخب كرتا ہے؟