آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  77
سولہواں سبق
دين اسلام بہترين زندگى كيلئے بہترين دين ہے
ہمارے پيغمبر حضرت محمد مصطفى صلى اللہ عليہ و آلہ _ لوگوں سے فرمايا كرتے تھے كہ ميں دنيا اور آخرت كى تمام بھلائي تمہارے لئے لايا ہوں _ خدا نے مجھے حكم ديا ہے كہ دنيا كے تمام لوگوں كو دين اسلام كى طرف بلاؤں _
دين اسلام كيا ہے؟
وہ تمام دستور جو محمد (ص) مصطفى اللہ كے حكم سے لائے ہيں اسے '' دين اسلام'' كہا جاتا ہے _ دين اسلام بہترين اور كامل ترين دين ہے _
مسلمان كون ہے ؟
مسلمان وہ ہے جو تمام كاموں كو پيغمبر اسلام(ص) كے لائے ہوئے الہى حكم كے مطابق بجا لائے

78

ہمارى دينى كتاب كا كيا نام ہے
ہمارى دينى كتاب كا نام قرآن ہے _ قرآن زندگى كا وہ لائحہ عمل ہے جسے اللہ نے ہمارے لئے بھيجا ہے _ ہم مسلمان قرآن كااحترام كرتے ہيں يعنى اس كے دستور پر عمل كرتے ہيں _
قرآن اللہ كى آخرى آسمانى كتاب ہے

سوالات
1_ پيغمبر اسلام (ص) لوگوں سے كيا فرمايا كرتے تھے؟
2_ اللہ نے پيغمبر اسلام (ص) كو كيا حكم ديا تھا؟
3_ كيا دين اسلام دنيا كے بعض لوگوں كے لئے ہے؟
4_ دين اسلام كسے كہا جاتا ہے؟
5_ دين اسلام كس طرح كا دين ہے؟
6_ مسلمان كون ہے؟
7_ ہم مسلمانوں كى كتاب كا كيا نام ہے؟
8_ ہم كس طرح قرآن كا احترام كرتے ہيں؟

يہ جملے مكمل كيجئے
1_ دين اسلام تمام لوگوں ... ... ... ہے

79
2_ وہ دستور كہ جسے حضرت محمد (ص) لائے ہيں ... ... كہتے ہيں
3_ قرآن ... ... ہے اور زندگى كا ... ... ... ہے
4_ مسلمان وہ ہے جو تمام كام ... ... ... ... سے لے
5_ ہم مسلمان قرآن ... ... ... احترام كرتے ہيں اور كوشش كرتے ہيں كہ اللہ ... ... ... پر عمل كريں