71
تيرہواں سبق
باغ جل گيا ... اور كيوں جلا؟
چند بھائي ايك جگھ بيٹھے ہوے آپس ميں گفتگو كررہے تھے كہ كل صبح سويرے باغ جائيں گے تا كہ باغ سے ميوے لائيں اور اس ميں كسى كو كچھ بھى نہ ديں _ ان بھائيوں ميں ايك بھائي جو نيك تھا كہنے لگا : بھائيو اللہ كے حكم كو نہ بھولو اور محتاجوں كى مدد كرو_ دوسرا بھائي كہنے لگا _ پھر تم بول اٹھے اگر پھر تم بولو گے تو تمہيںماريں گے _ تم كيوں ان كاموں ميں دخل ديتے ہو؟ جب سب بھائي سوگئے تو آسمان سے يك بجلى چمكى اور آسمانى بجلى نے تمام ميوے اور درختوں كو جلا كر خاك كرديا _ جب صبح ہوئي اور وہ جاگے تو كہنے لگے كہ جلدى كروچل كر ميوہ چنيں اور آواز بلند نہ كرو كہ كہيں كوئي خبر دار ہوجائے _ وہ جب باغ تك پہنچے تو ايك كہنے لگا عجيب بات ہے يہ باغ ہمارا تو نہيں لگتا _ دوسرے نے كہا نہيں يہى ہمارا باغ ہے _ اس نيك آدمى نے كہا ميں نے نہيں كہا تھا كہ خدا كو نہ بھولو اوراس كے دستور پر عمل كرو _ يہ تمہارى سزا ہے اور آخرت كا عذاب تمہارے لئے اس سے سخت تر ہے _
72
چودھواں سبق
اصحاب فيل
قديم زمانے سے كعبہ عبادت گاہ رہا ہے _ لوگ دور اور نزديك سے عبادت اور كعبہ كى زيارت كے لئے آيا كرتے تھے _ مكّہ محترم اور آباد شہر رہا ہے يمن كا حاكم ابرہہ نامى ايك عيسائي تھا اسے حسد لاحق ہوا اور اس نے حسد كى وجہ سے ايك بہت عمدہ معبد يمن ميں بنانے كا حكم ديا _ اس كے دروديوار كو سونے اور چاندى اور بہت قيمتى پتھروں سے بنايا گيا اور بہت قيمتى فرش اس ميں بچھائے گئے _ بہت زيبا پردے اسے پر لٹكائے گئے خوبصورت چراغ اس ميں جلائے گئے _ اس كے بعد اس نے اعلان كيا كہ يہ معبد سب سے بڑا اور خوبصورت ہے اس كى زيارت كا ثواب سب سے زيادہ ہے _ اب تمام لوگوں كو اس كى زيارت كو آنا چاہيئے اب كسى كو حق نہيں پہنچتا كہ وہ مكہ كى زيارت كے لئے جائے ليكن لوگوں ميں ان باتوں كا كوئي خاص اثر نہ ہو اور لوگ اس كے بنائے ہوئے معبد كى طرف متوجہ نہ ہوئے بلكہ اس كى بے حرمتى بھى كى ابرہہ اس كى وجہ سے برانگيختہ ہوا اور كہنے لگا كہ جب تك كعبہ موجود ہے ہمارے معبد كى زيارت كو كوئي نہيں آئے گا ضرورى ہے كہ خانہ كعبہ كو گراديا جائے تا كہ لوگ نااميد ہوجائيں اور گروہ در گروہ پھر لوگ ہمارے معبد كى طرف آنے لگيں _ لوگوں نے اس سے كہا كہ تم لوگوں كے دين اور عقيدہ سے سروكار
73
نہ ركھو _ خانہ كعبہ اللہ تعالى كے حكم سے جناب ابراہيم عليہ السلام كے دست مبارك سے بنا ہے _ لوگوں كو اس كى عبادت اور زيارت كيلئے آزاد رہنے دو _ ليكن لوگوں كى نصيحت ابرہہ كہ دل پر اثر انداز نہ ہوئي _ ابرہہ نے كہا كہ ميرا معبد بڑا اور اچھا ہے لوگوں كو چاہيے كہ وہ يہاں عبادت كے لئے آئيں اسے سوائے خانہ كعبہ كے خراب كرنے كے اور كوئي چارہ نظر نہيں آتا تھا _ ايك بہت بڑا لشكر تيا ركيا _ لشكر كا ايك حصّہ جنگى ہاتھيوں پر سوار ہوا اور خود ابرہہ بھى ايك جنگى ہاتھى پر سوار ہوا اور مكّہ كى طرف روانہ ہوا _ لوگوں كے ايك گروہ نے خانہ كعبہ كے دفاع كى كوشش كى ليكن ابرہہ كى فوج سے شكست كھا گئے _ مكّہ والوں نے ديكھا كہ وہ ابرہہ كى فوج كا مقابلہ نہيں كر سكتے لہذا پہاڑوں اور بيابانوں كى طرف فرار كرگئے جب ابرہہ كى فوج مكّہ كے نزديك پہنچى تو ابرہہ كا ہاتھى زمين پر ليٹ گيا انتہائي كوشش كے بعد بھى ہاتھى زمين سے نہ اٹھا _ اسى حالت ميں بہت زيادہ پرندے آسمان پر ظاہر ہوئے مكہ كى فضا ان سے سياہ ہوگئي _ ہر ايك پرندے لئے ايك بھارى اور گرم پتھر چونچ ميں اور دو پتھر پنجے ميں لے ركھے تھے _ پرندوں كا يہ ٹڈى دل آہستہ آہستہ ابرہہ كى فوج كے اوپر آپہنچا اور ايك دفعہ سب نے ابرہہ كى فوچ پر حملہ كرديا _ اور ان كو سنگساركرنا شروع كرديا _ ابرہہ كى فوج كو شكست ہوئي اور وہ سب كے سب ہلاك ہوگئے _ تمام فوج سے صرف ايك آدمى زندہ بچا اور اس نے اپنے آپ كو بہت جلدى نجاشى بادشاہ تك پہنچايا اور فوج كے تباہ ہونے كى داستان اسے سنائي _ نجاشى نے تعجب سے كہا يہ كيسے پرندے تھے _ كہ انہوں نے تمام فوج كو ہلاك كرديا _ اسى حالت ميں ان پرندوں ميں سے ايك پرندہ ظاہرہوا _ اس شخص نے نجاشى سے كہا كہ اس قسم كے پرندے تھے وہ پرندہ نزديك
74
آيا اور اس شخص كے سر كے اوپر اپنى چونچ كا پتھر گراديا ان ظالموں كا يہ آخرى فرد بھى نجاشى كے سامنے زمين پر گرا اور ہلا ك ہوگيا _ ابرہہ خدا پرستى اور توحيد كے ساتھ مقابلہ كرنا چاہتا تھا ليكن خدا نے چاہا كہ خانہ كعبہ ہميشہ كے لئے باقى رہے اور پيغمبر وہاں سے توحيد كى آواز سارى دنيا كے كانوں تك پہنچائيں ابرہہ اور اس كى فوج اپنى سزا كو پہنچے اور وہ دنيا كے لئے عبرت قرار پائے _
خداوند عالم نے اصحاب فيل كا قصّہ ايك چھوٹے سورے ميں بيان فرمايا ہے يہ قصّہ اتنا مشہور ہوا كہ اس سال كا نام عام الفيل ركھا گيا _ ہمارے پيغمبر محمد صلى اللہ عليہ و آلہ بھى اسى سال متولد ہوئے تھے _
جواب ديجئے
1_ ابرہہ كا كون سا مذہب تھا اور وہ خانہ كعبہ كو كيوں ويران كرنا چاہتا تھا؟
2_ جب ابرہہ مكہ كى طرف حركت كرنا چاہتا تھا تو لوگوں نے اسے كيا كہا؟
3_ ہم مسلمانوں كا قبلہ خانہ كعبہ كس نے بنايا اور كس كے حكم سے بنايا؟
4_ حبشہ كے بادشاہ كا كيا نام تھا اور اس كے ايك فوجى پر كيا گذري؟
5_ ہمارے پيغمبر (ص) كس سال متولد ہوئے ؟
6_ قرآن سے سورہ فيل نكال كر پڑھئے؟
7_ اس قصہ سے جو عبرت حاصل ہوتى ہے اسے اپنے دوستوں كو بيان كيجئے ؟
75
پندرہواں سبق
دين كيا ہے؟
مہربان و حكيم او رعليم خدا نے ہمارى سعادت كے لئے دستور بھيجے ہيں _ اور يہ دستور پيغمبر (ص) اسلام ہمارے لئے لائے ہيں _ پيغمبر اسلام(ص) نے خداشناسى كے راستے اور اچھى زندگى كے طريقے ہميں بتلائے ہيں:
پيغمبروں نے ہميں بتايا :
كہ اپنے دوستوں سے كس قسم كا سلوك كريں _
ماں باپ كا كس طرح احترام كريں _
اپنے استاد كا كس طرح شكريہ ادا كريں _
پيغمبروں نے ہميں بتايا كہ :
اپنے محبوب خدا سے كيسے گفتگو كريں _
كون سے كام انجام ديں كہ اللہ ہم سے راضى ہوجائے اپنى اخروى زندگى كے لئے كيا چيزيں ضرورى ہيں _
دين كيا ہے :
وہ دستور ... ... جو پيغمبر (ص) ہمارى زندگى كيلئے
76
لائے ہيں اسے دين كہا جاتا ہے _
دين دار كون ہے :
جو شخص خدا اور آخرت پر ايمان ركھتا ہو اور پيغمبروں كے دستور و احكام پر عمل كرتا ہو اسے ديندار كہا جاتا ہے خدا ديندار لوگوں كو دوست ركھتا ہے اور انہيں اچھى جزا ديتا ہے ديندار لوگ اس دنيا ميں بھى اچھى زندگى بسر كرتے ہيں اور آخرت ميں بھى خوش بخت ہوں گے _
سوالات
1_ اللہ كا اپنے دستور كو بھيجنا كس لئے ہوتا ہے ؟
2_ يہ دستور كون حضرات ہمارے لئے لاتے ہيں؟
3_ پيغمبروں نے ہميں كيا كيا بتايا ہے؟
4_ دين كسے كہتے ہيں؟
5_ كس شخص كو ديندار كہا جاتا ہے ؟
6_ ديندار لوگ اس دنيا ميں اور آخرت ميں كس طرح كى زندگى بسر كرتے تھے؟
7_ خداوند عالم ديندار لوگوں كے ساتھ كس طرح پيش آتا ہے ؟
|