66
گيارہواں سبق
دين اسلام آسمانى ادياں ميں سب سے بہتر اور آخرى دين ہے
دين اسلام بہترين اور كامل ترين دين ہے _ خدائے مہربان نے حضرت محمد صلى اللہ عليہ و آلہ سلم كے وسيلے سے ہمارے لئے دين اسلام بھيجا تا كہ ہم اللہ كى پرستش كريں اور ہميں زندگى كے بہترين طريقے بتلائے ہيں _ خداوند عالم فرماتا ہے جو دين اسلام كو قبول نہ كرے بلكہ كسى اور دين كو اپنے لئے انتخاب كرے تو وہ اس سے قبول نہ كيا جائے گا اور آخرت ميں بيچارہ اور نقصان ميں رہے گا دين اسلام ہميں بتلاتا ہے كہ:
____ كس طرح خدا كو پہچانيں
____ ماں باپ سے كيسا سلوك كريں
____ كون سے كام انجام ديں كہ دنيا اور آخرت ميں سعادت مند ہوجائيں_
دين اسلام ہميں بتلاتا ہے كہ:
____ كون سے كام حلال ہيں كہ جنكو ہم انجام دے سكتے ہيں
67
____ اور كون سے حرام ہيں جو ہميں انجام نہيں دينے چاہئيں
مسلمان كون ہے :
1_ مسلمان وہ ہے جو خدائے وحدہ لا شريك اور آخرت پر ايمان ركھتا ہو
2_ حضرت محمد (ص) كو آخرى پيغمبر مانتا ہو
3_ تمام كاموں ميں اللہ اور محمد (ص) كے دستور كو تسليم كرتا ہو
68
بارہواں سبق
قرآن اللہ كا پيغام ہے
قرآن ميں خدا كا پيغام اوراس كے قوانين ہيں قرآن كو خدانے پيغمبر اسلام (ص) كے واسطے سے ہمارے لئے اور تمام جہاں كے لوگوں كے لئے نازل كيا ہے مسلمان كو چاہيے كہ وہ قرآن پڑھنا سيكھے اور اس كے معانى كو سمجھے اور دوسروں كو بتلالے اور زندگى كے صحيح راستے كو قرآن سے سيكھے
قرآن مسلمانوں كو زندگى كا بہترين اصول بتلاتا ہے _ خداشناسى اوراس كى عبادت كے راستے بتلاتا ہے
مسلمانوں كو چاہيے كہ وہ تمام كاموں ميں قرآن كى پيروى كريں اور اس آسمانى كتاب سے زندگى كا درس ليں جو قرآن كا پيرو كار ہوگا وہ اس دنيا ميں بھى با عزت اور آزاد زندگى بسر كرے گا اور آخرت ميں بھى اور بہترين زندگى گذارے گا ہمارے پيغمبر(ص) نے فرمايا ہے : تم ميں بہترين انسان وہ ہے جو قرآن كو ياد كرے اور دوسروں كو يادلائے _ نيز فرمايا جو شخص قرآن پر عمل كرے گا بہشت ميں جائے گا اور جو قرآن سے روگردانى كرے گا جہنم ميں جائے گا
جواب ديجئے
1_ دين اسلام كسے كہتے ہيں اور دين اسلا م ہميں كيا سكھايا ہے ؟
69
2_ آخرت ميںكون نقصان ميں ہوگا؟
3_ كن كاموں كو حلال كہتے ہيں اور كن كاموں كو حرام كہتے ہيں ؟
4_ مسلمان كون ہے اور مسلمان كس چيز كے سامنے سر تسليم خم كرتا ہے ؟
5_ قرآن كس كا كلام ہے ؟
6_ تم نے قرآن سيكھنے كيلئے كون سا پروگرام بنايا ہے؟
7_ جو شخص قرآن پر عمل كرے وہ كيسے زندگى بسر كرے گا ؟
8_ لوگوں ميں سے بہترين لوگ كون ہيں؟
70
قرآن
فارسى نظم
قرآن كہ كتاب آسمانى است روشن گر راہ زندگانى است
قرآن كہ نشان دہد رہ راست برنامہ زندگانى ماست
خير دو جہان براى انسان حاصل شود از عمل بہ قرآن
فرمودہ پيغمبر: اى مسلمان: ہر كس كہ عمل كند بہ قرآن
قرآن ہمہ جا مقابل اوست گلزار بہشت ،منزل اوست
امّا بہ جنہم است ، جايش آنكس كہ نكرد اعتنايش
اين است كتابى دينى ما برنامہ جاودانى ما ... ...:
ماييم ہمہ مطيع قرآن
ماييم نگاہدارش از جان
حبيب اللہ چايچيان
|