آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  57
چھٹا سبق
اولوا لعزم پيغمبر
اللہ تعالى نے لوگوں كى راہنمائي كے لئے بہت زيادہ پيغمبر بھيجے ہيں كہ ان ميں سب سے بڑ ے پيغمبر پانچ ہيں
____ حضرت نوح عليہ السلام
____ حضرت ابراہيم عليہ السلام
____ حضرت موسى عليہ السلام
____ حضرت عيسى عليہ السلام
____ حضرت محمد صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم
جناب موسى عليہ السلام كے ماننے والوں كو يہودى كہا جاتا ہے اور جناب عيسى عليہ السلام كے ماننے والوں كو مسيحى يا عيسائي كہا جاتا ہے اور جناب محمڈ كے ماننے والوں كو مسلمان كہا جاتا ہے
تمام پيغمبر خدا كى طرف سے آئے ہيں اور ہم ان سب كا احترام كرتے ہيں
ليكن تمام پيغمبروں سے بزرگ و برتر آخرى پيغمبر جناب محمد مصطفى (ص) ہيں آپ كے بعد كوئي اور پيغمبر نہيں آئے گا _

58
سوالات
1_ بڑے پيغمبركتنے ہيں اور ان كے نام كيا ہيں ؟
2_ يہودى كسے كہا جاتا ہے ؟
3_ مسيحى يا عيسائي كسے كہا جاتا ہے ؟
4_ جناب محمد مصطفى (ص) كے ماننے والوں كو كيا كہا جاتا ہے ؟
5_ سب سے بڑ ے اور بہتر اللہ كے پيغمبروں كون ہيں ؟

ان جملوں كو مكمل كيجئے
1_ تمام پيغمبر ... ... آئے ہيں اور ہم ان ... ... كرتے ہيں
2_ ليكن جناب محمد مصطفى (ص) تمام پيغمبروں سے ... ... و ...ہيں
3_ آپ كے بعد ... نہيں آئے گا

59
ساتواں سبق
حضرت محمد مصطفے (ص) كا بچپن
جناب محمد صلى اللہ عليہ وآلہ مكہّ ميں پيدا ہوئے _ آپ كے والد جناب عبد اللہ عليہ السلام تھے اور والدہ ماجدہ جناب آمنہ تھيں _ بچين ہى سے آپ نيك اور صحيح انسان تھے دستر خوان پر با ادب بيھٹتے تھے_ اپنى غذا كھا تے اور دوسرے بچوں كے ہاتھ سے ان غذا نہيں چھينتے تھے _ غذا كھا تے وقت بسم اللہ كہتے تھے _ بچوں كو آزار نہ ديتے تھے بلكہ ان سے اچھا سلوك اور محبت كرتے تھے _ ہر روز زنبيل خرما سے پر كر كے بچوں كے در ميان تقسيم كرتے تھے _

سوالات
1_ جناب محمد مصطفى كس شہر ميں پيدا ہوئے ؟
2_ غذا كھا تے وقت كيا كہتے تھے اور كس طرح بيٹھتے تھے ؟
3_ دوسرے بچوں كے ساتھ كيسا سلوك كرتے تھے ؟
4_ تمہارا دوسروں كے ساتھ كيسا سلوك ہے ؟

60
آٹھواں سبق
آخرى نبى حضرت محمد مصطفے (ص)
آپ كے والد كا نام جناب عبداللہ اور والدہ كانام آمنہ تھا _ عام الفيل ميں سترہ ربيع الاوّل كو مكہّ ميں پيدا ہوئے _ آپ كى پيدائشے سے قبل ہى آپ كے والد جناب عبداللہ كا انتقال ہو گيا _ جناب آمنہ نے آپكى چھ سال تك پرورش كى _ جب آپ چھ سال كے ہوئے تو آپ كى والدہ كا انتقال ہو گيا _ والدہ كے فوت ہونے كے بعد آپ كے دادا جناب عبدالمطلب نے آپ كى _ جناب عبد المطلب آپ سے بہت زيادہ محبت كرتے تھے اور آپ پر بہت مہربان تھے پيغمبر اسلام كے مستقبل كا آپ كو علم تھا عيسائي اور يہودى علماء سے آپ نے سن ركھا تھا كہ مكہّ سے ايك پيغمبر مبعوث ہو گا _ جناب عبد المطلب عربوں كے سردار تھے _ كعبہ كے نزديك آپ كے لئے مخصوص جگہ تھى كہ جس پراور كوئي نہيں بيٹھ سكتا تھا _ صرف پيغمبر اسلام اس مخصوص جگہ پراپنے دادا كے پہلو ميں بيٹھا كرتے تھے _ اگر آپ كو وہاں بيٹھنے سے كبھى كوئي منع كرتا تو جناب عبد المطلب فرماتے كہ ميرے بيٹے كو آنے دو _ بخدا اس كے چہرے پر بزرگى كے آثار موجود ہيں _ ميں ديكھ رہاہوں كہ ايك دن محمڈ تم سب كا سردار ہو گا _ جناب عبدالمطلب پيغمبر اسلام كو اپنے نزديك بٹھا تے اور اپنے دست شفقت كو آپ كے سر پر پھير تے تھے چونكہ حضوڑ كے مستقبل سے آگاہ تھے اسلئے انہيں كے ساتھ غذا تناول كرتے تھے اور اپنے سے كبھى آپ كو جدا نہيں كرتے تھے _

61
پيغمبر اسلام كا بچپن
پيغمبر اسلام بچپنے ميں بھى با ادب تھے _ آپ كے چچا جناب ابو طالب عليہ السلام فرما تے ہيں كہ محمڈ غذا كھا تے وقت بسم اللہ كہتے تھے اور غذا كے بعد الحمدللہ فرماتے _ ميں نے محمڈ كونہ تو جھوٹ بولتے ديكھا اور نہ ہى برا اور نارو ا كام كرتے ديكھا _ آپ(ص) او نچى آواز سے نہيں ہنستے تھے بلكہ مسكراتے تھے _

جواب ديجئے
1_ پيغمبر اسلام (ص) كس سال اور كس مہينہ اور كس دن پيدا ہوئے ؟
2_ آپ كى والدہ آور آپ كے والدكا كيا نام تھا ؟
3_ جناب عبدالمطلب كا پيغمبر اسلام (ص) سے كيارشتہ تھا اور آپ كے متعلق وہ كيا فرما تے تھے ؟
4_ يہودى اور عيسائي علماء كيا كہا كرتے تھے؟
5_ بچپن ميں آپ (ص) كا كردار كيسا تھا اور آپ كے متعلق آپ كے چچا كيا فرمايا كرتے تھے ؟