|
48
تيسرا حصّہ
نبوت
49
پہلا سبق
اللہ نے پيغمبڑ بھيجے ہيں
خدا چونكہ بندوں پر مہربان ہے اور چاہتا ہے كہ اس كے بند ے اس دنيا ميں اچھى اور آرام دہ زندگى بسر كريں اور آخرت ميں خوش بخت اور سعادتمند ہوں وہ دستور جوان كى دنيا اور آخرت كے لئے فائدہ مند ہيں _ پيغمبروں كے ذريعہ ان تك پہنچا ئے چونكہ پيغمبروں كى شخصيت عظيم ہوتى ہے اسى لئے خدا نے انہيں لوگوں كى رہنمائي كيلئےچنا_ پيغمبر لوگوں كو نيك كام اور خدائے مہربان كى پرستش كى طرف راہنمائي كرتے تھے _ پيغمبر ظالموں كے دشمن تھے اور كوشش كرتے تھے كہ لوگوں كے درميان مساوات و برابرى قائم كريں _
سوالات
1_ خدانے كيوں لوگوں كے لئے پيغمبر بھيجا ہے ؟
2_ پيغمبر خدا سے كيا چيز ليكرآئے؟
3_ پيغمبر كيا كرتے تھے؟
4_ پيغمبر كس قسم كے لوگ ہوتے تھے؟
5_ اگر ہم پيغمبروں كے دستور كے مطابق عمل كريں تو كيا ہوگا؟
50
دوسرا سبق
انسانوں كے معلّم
پيغمبرانسانوں كے معلّم ہوتے ہيں _ ابتداء آفرينش سے لوگوں كے ساتھ _ اور ہميشہ ان كى تعليم و تربيت ميں كوشاں رہے _ وہ بنى نوع انسان كو معاشرتى زندگى اور زندگى كے اچھے اصولوں كى تعليم ديتے رہے _ مہربان خدا اور اس كى نعمتوں كو لوگوں كو بتلاتے تھے اور آخرت اور اس جہاں كى عمدہ نعمتوں كا تذكرہ لوگوں سے كرتے رہے _ پيغمبر ايك ہمدرد اور مخلص استاد كے مانند ہوتے تھے جو انسانوں كى تربيت كرتے تھے_ اللہ كى پرستش كا راستہ انہيں بتلاتے تھے پيغمبر نيكى اور اچھائي كا منبع تھے وہ نيك اور برے اخلاق كى وضاحت كرتے تھے_ مدد اور مہربانى خيرخواہى اور انسان دوستى كى ان ميں ترويج كرتے تھے تمام انسانوں ميں پہلے دور كے انسان بے لوث اور سادہ لوح تھے پيغمبروں نے ان كى رہنمائي كے لئے بہت كوشش كى اور بہت زحمت اور تكليفيں برداشت كيں پيغمبروں كى محنت و كوشش اور رہنمائي كے نتيجے ميں انسانوں نے بتدريج ترقى كى اور اچھے اخلاق سے واقف ہوئے _
سوچ كر جواب ديجئے
1_ زندگى كے اصول اور بہتر زندگى بسر كرنے كا درس انسانوں كو كس نے ديا ؟
51
2_ پيغمبر لوگوں كون سے تعليم ديتے تھے؟
3_ پيغمبروں نے كن لوگوں كے لئے سب سے زيادہ محنت اور كوشش كى ؟
4_ پيغمبروں نے كس قسم كے لوگوں كے درميان كن چيزوں كا رواج ديا ؟
|