آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  43
چوتھا سبق
ردّ عمل
مسعود نے پہاڑے كے سامنے چيخ كر كہا اچھا اچھا _ مسعود كى آواز پہاڑ سے ٹكرائي اور لوٹ آئي اور جب وہ آواز لوٹى تو گويا پہاڑ بھى كہہ رہا تھا _ اچھا _ اچھا ہمارے تمام كام اسى طرح واپس لوٹتے ہيں _ اور لا محالہ ہمارى طرف ہى واپس لوٹتے ہيں اگر ہم نے اچھے كام كئے تو ہمارى طرف اچھے كام لوئيں گے اور اگر ہم نے برے كام كئے تو ہمارى طرف برے كام لوٹيں گے _ اس كو اردو كے محاورے ميں استعمال كريں تو يوں ہوگا _ جيسا كروگے ويسا پاؤگے
تمام كاموں كے اپنى طرف لوٹ آنے كو ہم آخرت ميں ديكھيں گے

44
پانچواں سبق
آخرت كى زندگي
آخرت ميں ہم زندہ ہوجائيں گے
سعيدہ كى عمر نوسال كى تھى تيسرى كلاس ميں پڑھتى تھى بہت ہوشيار لڑكى تھى وہ ہميشہ سوال كرتى اور جواب چاہتى تھى _ ايك دن ماں سے پوچھنے لگى _ اماں جان يہ كيا ہوا صبح ہوتى ہے ناشتہ كرتے ہيں _ باپ كام پر چلے جاتے ہيں _ ميں مدرسہ چلى جاتى ہوں _ آپ رات تك كام كرنے ميں مشغول ہوجاتى ہيں _ باپ گھر واپس آجاتے ہيں _ رات كا كھانا كھاتے ہيں _ اور دستر خوان لپيٹ كر اس كے بعدسوجاتے ہيں _ كل پھر اسى طرح _ اور پر سوں بھى اسى طرح_ بلكہ پورى عمر اسى طرح : يہ كس لئے اور اس كا فائدہ كيا ہے؟ امان جان؟ ہم كس لئے بڑے ہوتے ہيں _ لڑكياں عورت بن جاتى ہيں _ لڑكے مرد ہوجاتے ہيں ؟ اور بعد ميں بوڑھے ہوجاتے ہيں اور ہمارى زندگى ختم ہوجاتى ہے _ يہ تمام كام اس لئے كرتے ہيں تا كہ ہم مرجائيں _ جيسے ہمارى دادى مرگئي ہيں _
يہ بے فائدہ اور بے نتيجہ زندگي
ماں نے كہا بيٹى سعيدہ ہمارى زندگى اور ہمارے كام بغير نتيجہ كے نہيں ہيں _ ہم مرجانے سے بالكل فنا نہيں ہوجاتے اور ہمارى زندگى ختم نہيں ہوتى بلكہ اس دنيا سے دوسرى دنيا كى طرف جاتے ہيں اور وہاں

45
اپنے كاموں كا نتيجہ پاتے ہيں _ سعيدہ بيٹى ہم آخرت ميں ہميشہ ہميشہ زندہ رہيں گے اچھے كام كرنے والے لوگ بہشت ميں جائيں گے اور بہت راحت و آرام كى زندگى بسركريں گے _ اور گنہكار جہنم ميں جائيں گے _ اور عذاب اور سختى ميں رہيں گے _
آخرت كى نعمتيں اور لذتيں دنيا كى لذتوں اور نعمتوں سے بہتر اور برتر ہيں ان ميں كوئي عيب اور نقص نہيں ہوگا _ اہل بہشت ہميشہ اللہ تعالى كى خاص توجہ اور محبت كا مركز رہتے ہيں _ خدا انہيںہميشہ تازہ نعمتوں سے نوازتا ہے اہل بہشت اللہ تعالى كى تازہ نعمتوں اور اس كى پاك محبت سے مستفيد ہوتے ہيں اور ان نعمتوں اور محبت سے خوش و خرم رہتے ہيں _

سوچ كر جواب ديجئے
1_ سعيدہ كس چيز كو بے فائدہ اور بے نتيجہ سمجھتى تھى او ركيوں؟
2_ اس كى ماں نے اسے كيا جواب ديا؟
3_ كيا ہم مرجانے سے فنا ہوجاتے ہيں اگر مرنے سے ہم فنا ہوجاتے ہوں تو پھر ہمارے كاموں اور كوششوں كا كيا نتيجہ ہوگا؟
4_ اپنے كاموں كا پورا نتيجہ كس دنيا ميں ديكھيں گے ؟
5_ نيك لوگ آخرت ميں كيسے رہيں گے اور گناہ كار كيسے رہيں گے ؟
6_ '' دنيا آخرت كى كھيتى ہے '' سے كيا مراد ہے ؟

46
چھٹا سبق
آخرت ميں بہتر مستقبل
اس جہان كے علاوہ ايك جہان اور ہے جسے جہان آخرت كہا جاتا ہے _ خدانے ہميں جہان آخرت كے لئے پيدا كيا ہے _ جب ہم مرتے ہيں تو فنا نہيں بلكہ اس جہان سے جہان آخرت كى طرف چلے جاتى ہيں ہم صرف كھا نے پينے سونے كے لئے اس جہاں ميں نہيں آئے بلكہ ہم يہاں اس لئے آئے ہيں تا كہ خداوند عالم كى عبادت اور پرستش كريں _ اچھے اور مناسب كام انجام ديں تا كہ كامل ہوجائيں اور جہان آخرت ميں اللہ كى ان نعمتوں سے جو اللہ نے ہمارے لئے پيدا كى ہيں _ زيادہ سے زيادہ فائدہ اٹھا سكيں _
جو كام بھى ہم اس دنيا انجام ديتے ہيں اس كا نتيجہ آخرت ميں ديكھيں گے _
اگر ہم نے خدا كى عبادت كى اور نيك كام كرنے والے قرار پائے تو ہمارا مستقبل روشن ہو گا اور بہترين زندگى شروع كرينگے اور اگر ہم نے خدا كے فرمان كى پيروى نہ كى اور برے كام انجام ديئے تو آخرت ميں بدبخت قرار پائيں گے اور اپنے كئے كى سزاپائيں گے اور سختى اور عذاب ميں زندگى بسر كريں گے

47
سوچ كر جواب ديجئے
1_ اس جہاں ميں ہمارا فرض كيا ہے _ كامل بنے كے لئے ہميں كيا كام انجام دينے چاہيئے ؟
2_ اللہ كى بڑى اور اعلى نعمتيں كس جہان ميں ہيں ؟
3_ روشن مستقبل كن لوگوں كے لئے ہے ؟
4_ آخرت ميں سخت عذاب كن لوگوں كے لئے ہے ؟
5_ كيا تمہيں معلوم ہے كہ كون سے كام اچھے اور مناسب ہيں اور كوں لوگ ہميں اچھے اور مناسب كاموں كى تعليم ديتے ہيں ؟