آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  37
دوسرا حصّہ
معاد ''يعني'' قيامت

پہلا سبق
بطخيں كب واپس لوٹيں گي
داؤد اور سعيد اپنے باپ كے ساتھ باغ ميں گئے _ سردى كا زمانہ تھا درختوں كے پتے خشك اور بے جان ہو كر زمين پر گرے پڑے تھے _ باپ نے كہا پيارے بيٹو درختوں كو ديكھو يہ سرسبز نہيں ہيں _ ان كے سرسبز پتے تمام خشك ہوچكے ہيں _ اور بے جان ہوكرزمين پر گر پڑے ہيں _ وہ خوبصورت بطخيں بھى يہاں سے چلى گئي ہيں _ داؤد نے پوچھا _ ابا جان كيا بطخيں اب پھر يہاں نہيں آئيں گى ہم بطخوں كو نہيں ديكھ سكيں گے باپ نے جواب ديا كيوں نہيں جب بہار كا موسم آئے گا اور خدا اس باغ كو دوبارہ شاداب كرے گا اوريہ سرسبز ہوجائے گا تو بطخيں بھى دوبارہ لوٹ آئيں گى _ سعيد نے پوچھا ابا جان : ہم بھى جب مرجائيں گے تو خدا ہميں دوبارہ زندہ كرے گا ؟ باپ نے كہا_ جى ہاں_ ہم بھى مرنے كے بعد دوبارہ زندہ ہوں گے اور اپنے كئے كا نتيجہ ديكھيں گے _ نيك لوگ جنت ميں اور برے لوگ جہنم ميں جائيں گے _

سوالات
1_ داؤد اور سعيد باپ كے ساتھ كس موسم باغ ميںگئے ؟
2_كيا سردى كے موسم ميں باغ سرسبز اور شاداب تھا؟

39
3_ درختوں كے پتے كس موسم ميں بے جان ہوكر گر پڑتے ہيں؟
4_ باپ نے درختوں كے بارے ميں داؤد اور سعيد سے كيا كہا؟
5_ اس باغ سے بطخيں كيوں چلى گئي تھيں؟
6_ باغ كس موسم ميں سرسبز ہوتا ہے ؟
7_ كيا بطخيں دوبارہ واپس لوٹ آئيں گى ؟
8_ كون سى ذات باغ كو دوبارہ سرسبز و شاداب كرتى ہے؟
9_ جب ہم مرجائيں گے تو دوبارہ كون زندہ كرے گا؟
10_ جب خدا ہميں دوبارہ زندہ كرے گا تو ہم كہاں جائيں گے ؟

ان جملوں كو مكمل كيجئے
1_ سردى كا زمانہ تھا درختوں كے ... ہو كر زمين پر گر پڑے تھے
2_ ان كے سرسبز ... ... گر چكے ہيں
3_ جب بہار كا ... ... ... آئے گا تو وہ اس باغ كو ... ... ... كرے گا
4_ باپ نے كہا جى ہاں ہم بھى ... ... ... ہوں گے اوراپنے كئے كا نتيجہ ديكھيں گے
5_ نيك لوگ ... ...اور برے لوگ ... ... ... جائيں گے

40
دوسرا سبق
دو قسم كے لوگ
1_ بعض لوگ خدا كو دوست ركھتے ہيں اور ديندار ہيں _ سچ بولتے ہيں اچھے كام بجالاتے ہيں _ لوگوں كے ساتھ مہربانى كرتے ہيں ضعيفوں كى مدد كرتے ہيں _ كسى كو آزار نہيں پہونچاتے _ ظالموں كے ساتھ دشمنى كرتے ہيں _ خدا ان كو دوست ركھتا ہے
2_ بعض لوگ بے دين اور جھوٹے ہوتے ہيں _ لوگوں كو آزار پہونچاتے ہيں _ برے كام انجام ديتے ہيں_ لوگوں كو مال زبردستى چھيں ليتے ہيں مظلوموں اور بيچاروں كى مدد نہيں كرتے
خدا ان كو دوست نہيں ركھتا

41
تيسرا سبق
معاد يا جہان آخرت
لوگ دو قسم كے ہيں _ ايك گروہ ديندار اور نيكوكاروں كا ہى اور دوسرا بے دين اور بدكاروں كا ہے
كيا نيكوكار لوگ اور بدكار لوگ اللہ كے نزديك برابر ہيں اور اپنے كاموں كى سزا نہ پائيں گے ؟ نہيں ايسا ہرگز نہ ہوگا _ اللہ تعالى فرماتا ہے _ خدا كے نزديك برے اور اچھے لوگ مساوى نہيں ہيں _ ہاں _ خدا ئے قادر مطلق نے ايك اور دنيا خلق كى ہے _ جسے '' جہان آخرت'' كہا جاتا ہے _ جب انسان مرجائے گا تو وہ اس جہاں ميں منتقل كرديا جائے گا اگر ہم نيك بنے اور ہم نے اللہ تعالى كے فرمان اور دستور پر عمل كيا تو آخرت ميں ہميں اس كى اچھى جزا ملے گى اور بہشت ميں جائيں گے اور خوشى اور آرام سے زندگى وہاں بسر كريں گے اور اگر ہم برے بنے اور ہمنے اللہ تعالى كى نافرمانى كى اور اس كے احكام پر عمل نہ كيا تو برے كاموں كى سزا پائيں گے اور آخرت ميں سخت زندگى بسر كريں گے

سوالات
1_ كيا نيك لوگ اور برے لوگ اللہ كے نزديك مساوى ہيں ؟
2_ خدا ہمارے كاموں كى سزا كہاں دے گا؟

42
3_ نيك لوگ آخرت ميں كيسى زندگى بسر كريں گے ؟
4_ برے لوگ كيسى زندگى بسر كريں گے ؟
5_ جو لوگ نيك كام كرتے ہيں انہيںخدا كيسا اجر دے گا؟
6_ جو برا كام كرتا ہے اورلوگوں كو آزار پہونچاتا ہے اس كى سزا كيا ہوگي؟
7_ اگر ہم اللہ تعالى كے تمام دستور كے مطابق عمل كريں تو آخرت ميں ہمارى كيا كيفيت ہوگي؟
8_ كون سے لوگ بہشت ميں جائيں گے؟
9_ جہنم كن لوگوں كا ٹھكانا ہے ؟

ان جملوں كو مكمل كيجئے
1_ لوگ دو قسم كے ہيں ايك ... ... ... ہے اور ... ... ہے
2_ كيا نيكوكار اور بدكار لوگ اللہ كے ... ... ... ہيں
3_ خدائے قادر مطلق نے ايك ... ... ... كہا جاتا ہے
4_ اگر ہم نيك بنے اور اللہ تعالى كے فرمان اور دستور پر عمل كيا تو آخرت ... ... ... ملے گي
5_ اگر ہم برے بنے اور اللہ تعالى كى نافرمانى كى اور اس كے احكام پر عمل نہ كيا تو ... ... ... گے