آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  28
ساتواں سبق
7 اس كى نعمتيں
ہم منہ ركھتے ہيں كہ جس سے غذا كھاتے ہيں اور اس سے باتيں كرتے ہيں ...
ہم ہاتھ ركھتے ہيں كہ جس سے غذا اٹھاتے ہيں اور كام كرتے ہيں
ہم آنكھ ركھتے ہيں كہ جس سے ديكھتے ہيں
ہم كان ركھتے ہيں كہ جس سے سنتے ہيں
ہم پاؤں ركھتے ہيں كہ جس سے چلتے اور دوڑتے اور كھيلتے ہيں آيا تمہيں علم ہے كہ ...
كون سى ذات ہے كہ جو ہمارى تمام ضروريات كو جانتى تھى اور انكو ہمارے لئے ضرورت جانتے ہوئے خلق كيا ہے
جو چيز بھى ہمارى زندگى كے لئے ضرورى تھى اس نے ہميں عنايت كى ہے اب ان تمام نعمتوں كے عوض ہمارا فرض كيا ہے ؟

مہربان خدا
خدا ہميں دوست ركھتا ہے _ اس نے ہميں پيدا كيا ہے اور يہ تمام نعمتيں ہميں عنايت كى ہيں _ آنكھ دى ہے تا كہ ہم ديكھ سكيں _ كان ديئےيں تا كہ ہم سن سكيں _ زبان دى ہے تا كہ ہم بول سكيں اور غذا كا مزا چكھ سكيں _ پاؤں

29
ديئےيں تا كہ چل سكيں _ ہاتھ ديئےيں تا كہ كام كرسكيں اور دوسروں كى مدد كرسكيں عقل دى ہے تا كہ اچھائي او ر برائي كو سمجھ سكيں _ اگر ہم آنكھ _ كان _ زبان _ ہاتھ پاؤں اور عقل نہ ركھتے تو كس طرح زندگى بسر كرسكتے تھے ؟؟

سوالات
1_ آنكھ سے كيا كام ليتے ہيں؟
2_ كان سے كياكام ليتے ہيں؟
3_ زبان سے كيا كام ليتے ہيں؟
4_ ہاتھ سے كيا كام ليتے ہيں؟
5_ پاؤں سے كيا كام ليتے ہيں؟
6_ عقل سے كيا كام ليتے ہيں؟
7_ يہ تمام نعمتيں كس نے ہميں دى ہيں؟
8_ كياخدا ہميں دوست ركھتا ہے ؟
9_ كہاں سے معلوم ہوا ہے كہ خدا ہميں دوست ركھتا ہے ؟
10_ اگر آنكھ نہ ہوتى تو كيا ہوتا ؟
11_ اگر كان نہ ہوتے تو كيا ہوتا ؟
12_ اگر زبان نہ ہوتى تو كيا ہوتا ؟
13_ اگر ہاتھ نہ ہوتا تو كيا ہوتا؟
14_ اگر پاؤں نہ ہوتے تو كيا ہوتا ؟

30
15_اگر عقل نہ ہوتى تو كيا ہوتا؟

ان جملوں كو مكمل كيجئے
1_ خدا ہميں ... ... ركھتا ہے اسنے ہميں پيدا كيا ہے اور ... ... كى ہيں
2_ زبان دى ہے تا كہ ... ... سكيں اور غذا كا مزا چكھ سكيں
3_ ہاتھ ديئےيں تا كہ ... ... اور دوسروں كي ... ... كرسكيں
4_ عقل دى ہے تا كہ ... ... سمجھ سكيں

31
آٹھواں سبق
8 اللہ كى نعمتيں
خدا مہربان ہے اس نے ہميں بہت كى نعمتيں دى ہيں _ ہوا پيدا كى تا كہ سانس لے سكيں _ پانى پيدا كيا تا كہ اسے پيئں اور اپنے آپ كو دھوئيں _ درخت اور جڑى بوٹياں پيدا كيں _تا كہ ميھٹے اور خوش ذائقہ ميوے كھائيں اور عمدہ غذائيں بنائيں _ اگر ہوا پانى درخت نہ ہوتے تو ہم كيسے زندہ رہتے _ خدا ہم پر بہت مہربان ہے كہ جس نے ہميں يہ نعمتيں فائدہ حاصل كرنے كے لئے عنايت كيں _ ہم بھى شفيق اور مہربان خدا سے محبت كرتے ہيں اور اس كا شكر ادا كرتے ہيں _ خدا ہم پر مہربان ہے اور ہمارى اچھائي اور ترقى چاہتا ہے _ ہم بھى اللہ تعالى كے دستور كى پيروى كرتے ہيں تا كہ ہميشہ كے لئے سعادت مند زندگى بسر كرتے رہيں _

سوالات
1_ كس طرح ہميں معلوم ہوا ہے كہ خدا ہم پر مہربان ہے ؟
2_ خدا كا شكر كيوں ادا كريں؟
3_ اللہ تعالى كى پانچ نعمتوں كا نام بتايئے
4_ اگر سعادتمند ہونا چاہيں تو كس كے دستور پر عمل كريں؟

32
مندرجہ ذيل جملوں كو مكمل كيجئے
1_ خدا ... ... ہے اس نے ہميں بہت ... ... ... دى ہيں
2_ ہوا پيدا كى تا ... ... ... ... پانى پيدا كيا تا
3_ ہم بھى شفيق اور مہربان خدا ... ... ...
4_ خدا ہم پر مہربان اور ہمارى ... ... ... چاہتا ہے
5_ ہم بھى اللہ تعالى كے ... ... ... كرتے ہيں تا كہ ... ... ... زندگى بسر كرتے ہيں