آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ اول
  23
پانچو سبق
5 چروا ہے نے درس ديا
اكبر اور حسين چھٹى كے دن على آباد نامى گاؤں ميں گئے _ علے آباد بہت خوبصورت اور آباد گاؤں ہے اس ميں بڑے بڑے باغ اور سبز كھيت ہيں گائے اور بھيڑوں كے گلے آبادى كے اطراف ميں چرر ہے تھے _ بكريوں اوربھيڑوں كے بچے اپنى ماؤں كے ساتھ كھيل كودرہے تھے _ اكبر اور حسين ان كا تماشا ديكھ كر لطف اندوز ہورہے تھے _ اچانك اكبر كى نگاہ ايك خوبصورت بھيڑ پر پڑى جس نے ابھى بچہ جنا تھا اور وہ اسے چاٹ رہى تھى _ اكبر نے چروا ہے سے كہا كہ يہ بھيڑ كيوں اپنے بچے كو چاٹ رہى ہے ؟ چروا ہے نے كہا : اس بھيڑنے ابھى بچہ جنا ہے _ بچے كو دوست ركھتى ہے اور اسے صاف كرنا چاہتى ہے _ بچہ صاف ستھرا ہوگيا اور ماں كے تھنوں كى طرف لپكا _ تھن كو منہ ميں ليا اور دودھ پينا شروع كرديا _ اكبر نے حسين سے كہا: اس بچے كو ديكھو ابھى دنيا ميں آيا ہے ليكن فوراماں كے تھن معلوم كرلئے ہيں ... اسے كہاں سے معلوم ہوگيا كہ تھنوں ميں دودھ ہے اور تھين ماں كے پيٹ كے نيچے ہے ؟ كس نے اسے يہ بتلايا ہے _ اس چوٹے بچے نے اس فہم اور دانائي كو كس سے سيكھا ہے ؟
چرواہا اكبر اور حسين كى يہ گفتگو سن رہا تھا _ اس نے كہا : پيارے بچو اللہ تعالى جو مہربان اور عليم ہے اس نے ايسى سمجھ چھوٹے بچے كو عطا كردى ہے يہ بچہ بھوكا ہے اور علم ہے كہ ماں كے تھنوں ميں دودھ ہے اور وہ ماں كے پيٹ كے نيچے ہيں

24
اور وہ بھى جانتا ہے اسكے علاوہ اور غذا اس كے لئے اچھى نہيں ہے _ يہ تمام چيزيں اللہ تعالى نے اسے سكھائي ہيں اگر بچے كو ان چيزوں كا علم نہ ہو تو ممكن ہے كہ يہ مرجائے حسين نہ كہا: اچھا ہے كہ دودھ اس كے گلے ميں نہيں پھنستا ور نا يہ مرجاتا _ چرواہے نے كہا : پيارے بچو اللہ بہت دانا اور بہت مہربان ہے ... اس نے تھنوں ميں بڑا سوراخ نہيں ركھاتا كہ اس سے زيادہ دودھ نہ نكل آئے اور بچے كے گلے ميں پھنس جائے تھنوں كے سرپر كئي ايك چھوٹے چھوٹے سوراخ ہيں كہ بچے كو چوسنے سے اس سے دودھ باہر آتا ہے _ اس كے علاوہ تھنوں كے سرے كو اس طرح بنا ديا گيا ہے كہ بچہ بہت آسانى سے اس كو منہ ميں لے كر دودھ پى ليتا ہے _

سوچ كر جواب ديجئے
1_ تم نے جب بچہ پيدا ہوتا ديكھا تو وہ كيا كرتا ہے ؟
2_ اگر بچہ كو علم نہ ہوتا كہ دودھ كے تھن كہاں ہيں تو كيا ہوتا؟
3_ اگر بچہ سنا نہ چانتا تو كيا ہوتا؟
4_ جب بچہ بھوكا ہوتا ہے تو كيا كرتا ہے ؟
5_ كس نے يہ ہوش اور دانانى بھيڑ كے بچے كو عنايت كى ہے ؟
6_ آيا تم نے كبھى بھيڑ كے بچے كو بغل ميں ليا ہے كيا تم نے كبھى اسے بوتل سے دودھ پلايا ہے؟
7_ اگر تھنوں كا سوراخ بڑا ہوتا تو كيا ہوتا؟
8_ چروا ہے نے اكبر اور حسين كو كون سا درس ديا ؟

25
چھٹا سبق
6ہوشيار لڑكا
حسن تيسرى جماعت ميں پڑھتا تھا وہ بہت ہوشيار اور چالاك تھا _
وہ اپنا سبق اچھى طرح سمجھنا چاہتا تھا اور ہر چيز ميں غور و فكر كرتا تھا _ اگر اسے كوئي چيز سمجھ نہ آتى تو پوچھا كرتا تھا ايك دن استاد كلاس ميں كہہ رہا تھا كہ ہمارے بدن كے لئے مختلف اقسام كى غذا كى ضرورت ہوتى ہے _ غذا ہمارى بھوك كو دور كرنے كے علاوہ ہمارے بدن كو بھى فائدہ پہنچاتى ہے _ ہر ايك غذا كى عليحدہ خاصيت ہوتى ہے _ ہم كو دوڑ نے اور كھيلنے كو دنے كے لئے طاقت كى ضرورت ہوتى ہے _ بدن كى طاقت ہميں گرم ركھنے كے ساتھ ہميں كام كرنے اور كھيلنے كى طاقت بھى پہنچاتى ہے _ بعض غذائيں ہميں طاقت ہم پہنچاتى ہيں جيسے آلو _ چاول_ مٹھاس_ روغن_ كھجور _ سيب _ كشمش _ بادام و غيرہ ہر آدمى كو ان چيزوں كى ضرورت ہوتى ہے ليكن جو لوگ زيادہ كام كرتے ہيں انہيں ان كى زيادہ ضرورت ہوتى ہے _ بعض غذائيں بدن كے بڑا ہونے اور طاقت پيدا كرنے كے لئے بہت ضرورى ہيں _ جيسے گوشت _ انڈا _ دودھ و غيرہ ہمارا بدن وٹامن اور معدنى اجزاء كا بھى محتاج ہے _پھل فروٹ اور سبزيوں ميں وٹامن ہوتى ہے _ گوشت _ دودھ _ جگر _ انڈے اور دوسرى بعض سبزيوں ميں معدنى اجزا ہوتے ہيں _ ہمارے بدن كو سالم رہنے اور غور كرنے كے لئے بہت سى چيزوں كى ضرورت ہے اور جن چيزوں كى بھى اسے ضرورت ہوتى ہے وہ تمام كى تمام

26
مختلف غذاؤں ميں پائي جاتى ہيں _ ہميں مختلف قسم كے ميوے اور غذائيں كھانى چاہيئےا كہ پڑھ سكيں اور صحيح و سالم رہ سكيں _ حسن نے استاد سے اجازت ليتے ہوئے كہا: ميرا خيال تھا كہ غذا صرف بھوك كو ختم كرتى ہے _ ليكن اب سمجھ ميں آيا كہ ہمارے بدن كى طاقت اور سلامتى ميں بھى مختلف غذاؤں كى ضرورت ہوتى ہے _ اب ميں متوجہ ہوا كہ ہميں بہت سى چيزوں كى ضرورت ہوتى ہے _ استاد نے كہا كہ يہ ہمارى خوش بختى ہے كہ جن چيزوں كى ہمارے بدن كو ضرورت ہوتى ہے وہ اس دنيا ميں موجود ہيں _ مختلف قسم كے ميوے _ مختلف قسم كى سبزياں _ چاول _ گيہوں _ چنے _ دليں _ بادام يہ تمام چيزيں موجود ہيں _ درخت ہم كو ميوے ديتے ہيں _ حيوانات ہميں دودھ اور گوشت ديتے ہيں _ بچو كون ذات ہے جو ہمارے لئے ان چيزوں كو فراہم كرتى ہے _ اور ہمارى تمام ضروريات سے واقف ہے _ جن چيزوں كى ہميں ضرورت تھى اسے پہلے پيدا كرديا ہے _ تمام شاگردوں نے بيك آواز كہا _ خدا خداخدا _ استاد كہنے لگا _ ہاں _ وہى خدا دانا اور قادر ہے

سوالات
1_ جب ہميں كوئي چيز سمجھ نہ آئے تو كيا كريں اور كس سے پوچھيں؟
2_ آج تم نے صبح كيا غذا كھائي تھى كيا اس غذا كے فوائد بتلاسكتے ہو؟
3_اگر كچھ دن غذا نہ كھائيں تو كيا حالت ہوجائے گى ... اور كيوں؟
4_ تم اپنے بدن كى ضروريات كو گنوا سكتے ہو؟
5_ اپنے بدن كى ضروريات كو كس طرح پورا كروگے ؟

27
6_ حيوان اور سبزياں ہمارے كس كام آتى ہيں؟
7_ كون سى ذات ہمارے ان چيزوں كو فراہم كرتى ہے ؟
8_ اس عالم ميں ہمارے ذمّے كون سى خدمت انجام دينى لازم قرار دى گئي ہے؟