پانچويں فصل؛ اخلاق | |||||
اچھے اور برے صفات كو اخلاق كھتے ھيں اچھے صفات: ان صفات كو كھاجاتا ھے جو انسان كي افضليت و كمال كا باعث بنيں، جيسے عدالت، تواضع، خدا پر بھروسہ، برد بارى، لوگوں كے لئے اچھائي چاھنا، لوگوں كے ساتھ اچھا گمان ركھنا، سچ بولنا، امانتداري خدا كي مرضي پر راضي رھنا، خدا كا شكر، خوش اخلاقى، قناعت، سخاوت، بہادرى، دين ميں غيرت، ناموس ميں غيرتانصاف، صلہٴ رحم، والدين كے ساتھ احسان، پڑوسيوں سے اچھا برتاؤ، لوگوں كے ساتھ ميل محبت، اپنے كو لئے دئے رھنا، اللہ سے محبت ركھنا، ھر مسلمان پر واجب ھے، اچھے صفات نيك اخلاق كو پہچانے اور ان صفات كو حاصل كرنے كي كوشش كرے ۔ برے صفات: ان صفات كو كھتے ھيں جو انسان كي پستي اور ذلت كا سبب واقع ھوتے ھيں جيسے تكبر (اپنے كو بڑا سمجھنا) فقط اپنے كو چاھنا صرف اپني تعريف كرنا، ظلم و ستم، اللہ پر بھروسہ نہ ركھنا، صبر نہ ھونا، لوگوں كو پست شمار كرنا، لوگوں كيلئے برا چاھنا، خدا سے راضي نہ رھنا، كينہ و حسد، ناشكرى، نمّامي و چغلخورى، غصب كرنا، غصہ كرنا، لالچ، جس چيز كا مستحق نھيں اس كي خواھش كرنا، طمع، كنجوسى، ديكھاوے كے لئے كام كرنا، منافقت، دوسرے كے مال ميں خيانت، فضول خرچي كرنا، دين اور ناموس ميں بے حيائى، بے غيرتى، صلہٴ رحم كا ترك كرنا، والدين كو اذيت و رنج پھنچانا، پڑوسيوں كو تنگ كرنا، لوگوں كے ساتھ برا سلوك، بد گوئى، چاپلوسى، منصب كي خواھش، عيب تلاش كرنا، لمبي خواھش ۔ ھر مسلمان كيلئے بري خصلتوں كا جاننا ضروري ھے اگر سعادتمندي و نيك بختي چاھتا ھے تو كوشش كرے ان صفات سے اپنے نفس كو دور ركھے، اچھے طريقہ سے اپنے نفس كي اصلاح اور حفاظت كرے كہ كھيں يہ گندے صفات اس ميں داخل نہ ھو جائيں، اسلام كے احكام كي پابندي اور اچھے اخلاق سے اپنے كو مزين كرے اخلاقيات، دين اسلام كا ايك جز ھے اور اسلام نے اخلاقي مسائل پر بھت توجہ دي ھے، حضرت رسول (ص) خدا نے نفس كے ساتھ جہاد (جنگ) كرنے كو سب سے بڑا جہاد كھاھے 68 آنحضرت (ص) نے فرمايا: ميں مبعوث برسالت ھوا ھوں تاكہ اچھے اخلاق كي تكميل كروں 69 كيونكہ انسان كے تمام كام خود اس كے نفس ھي سے صادر ھوتے ھيں اس لئے سب سے پھلے اس كي اصلاح اور پاك كرنے كي كوشش كرے ۔ ________________________________________ 68. وسائل الشيعہ، كتاب الجہاد، ص ۱۲۲ ۔ 69. المحجة البيضاء، فيض كاشانى، ج۲،ص ۳۱۲ ۔ |