خدا كے صفات | |||||
خدا كے صفات اللہ كے صفات كو كلي طور پر دو حصوں ميں تقسيم كيا جاتا ھے 9 صفات ثبوتيہ يا جماليہ 10 صفات سلبيہ يا جلاليہ ۔ صفات ثبوتيہ
ھر وہ صفت جو اصل وجود كے كمال اور اس كي اھميت ميں اضافہ اور اس كي ذات كو كامل كرنے كے لئے لائي جائے اس شرط كے ساتھ كہ موصوف اور ذات ميں كوئي تغير و تبديلي لازم نہ آئے، ان صفات كو جماليہ يا صفات ثبوتيہ كھتے ھيں جيسے علم و قدرت حيات و تكلم ۔ان صفات كي اھميت كو سمجھنے كے لئے آسان سي مثال ديتے ھيں، اگر ھم دو آدميوں ميں علم و جھل كے عنوان سے تقابل كريں تو اس مطلب كو بخوبي درك كر سكتے ھيں كہ جاھل كے مقابلے ميں عالم پُر اھميت اور فائدہ بخش ھے، لہٰذا يہ عالم جاھل كے مقابلے ميں برتري و فضيلت كا پھلو ركھتا ھے لہذا ھم فيصلہ كريں گے كہ كمالات كے صفات ميں ايك علم بھي ھے، اور ايسے ھي دوسري صفتوں كو مقايسہ كرنے پر حقيقت و برتري صفات جماليہ كي كھل كر روشن ھوجائيگي اور يہ تمام صفات اس كے لئے ثابت ھيں، اس مطلب كو مزيد واضح كرنے كے لئے ھم دو دليلوں پر اكتفا كرتے ھيں ۔ پھلي دليل: خداوند عالم نے خير و خوبي اور اچھائيوں كو لوگوں كے لئے پيدا كيا ھے كيونكہ انسان اپنے وجود ميں خدا كا محتاج ھے ايسے ھي اپنے صفات اور وجودي كمالات ميں بھي اسي كا محتاج ھوتا ھے، خداوند عالم نے انسان كو پيدا كيا، ليكن اپني بقا ميں انسان مستقل وجود نھيں ركھتا ھے، تمام خير و خوبيوں كو خدا نے انسان كے لئے پيدا كيا، مگر خود يہ خوبياں اپني بقا ميں مستقل وجود نھيں ركھتي ھيں معلوم ھوا خواہ ذات ھوں اور خواہ صفات ھر حال ميں اسي كي محتاج ھيں (بے نياز نھيں ھيں) لہٰذا خدا ھي ان صفات كمال و جمال كا پيدا كرنے والا ھے ۔ اگر ھم تھوڑا دھيان ديں تو يہ حقيقت كھل كر آشكار ھوجائے گي كہ خدا نے انسان كے لئے تمام كمالات كو پيدا كيا ھے يہ كيسے ممكن ھے كہ ان كمالات سے اپنے كو خالي ركھے، يا اس كے پاس موجود نہ ھو اگر اس كے پاس نہ ھوگا تو دوسروں كو كيسے دے سكتا ھے (فاقد الشيء لا يعطي الشي ء) لہذا ماننا پڑے گا كہ خدا كے پاس تمام كمالات و خوبياں موجود ھيں، اور اسي نے لوگوں كے لئے ان صفات كو قرار ديا ھے، جب تك چراغ روشن نہ ھو، دوسروں كو روشن نھيں كر سكتا جب تك پاني خود تر نہ ھو دوسري چيزوں كو تر نھيں كر سكتا ھے ۔ دوسري دليل: ذات پروردگار عالم مطلق ھے يعني اس كي ذات ميں كسي طرح كي قيد و حد اور نقص نھيں پايا جاتا ھے جب وہ محدود و ممكن نھيں ھے تو وہ كسي كا محتاج بھي نھيں اور نہ ھي اپنے وجود كو كسي دوسرے سے ليا ھے اس لئے كہ محتاج و ضرورت مند وہ ھوتا ھے جو محدود ھو يا جس ميں كمي پائي جاتي ھو ليكن خدا كي ذاتِ مطلق تام و كامل و واجب الوجود ھے لہٰذا جو صفت بھي كمال كے اوپر دلالت كرے گي خدا وند عالم كے لئے ثابت ھے اس سے خدا كي ذات محدود يا مقيد نھيں ھوتى، بلكہ اس صفات كا خدا ميں نہ پايا جانا اس كي ذات ميں نقص كا باعث ھے كيونكہ ان صفات كماليہ كا خداوندعالم ميںنہ پايا جانا ضرورت اور احتياج كا سبب ھے، جب كہ خدا كي ذات واجب الوجود اوربالذات بے نياز ھے ۔ صفات ثبوتيہ: خداوند عالم ميں پائي جانے والي صفتيں يہ ھيں: ۔ قدرت: خدا قادر ھے يعني جس كام كو انجام دينا چاھے انجام ديتا ھے كسي كام كے كرنے پر مجبور اور عاجز نھيں ھے اور نہ ھي اس كي قدرت كے لئے كوئي جگہ مخصوص ھے بلكہ اس كي قدرت حد بندي سے خالي ھر جگہ موجود ھے ۔ ۔ علم: خدا عالم ھے يعني تمام چيزوں كو جاننے والا اور تمام موجودات پر احاطہ و قدرت ركھنے والا ھے اس سے كوئي چيز پوشيدہ نھيں ھے يہاں تك كہ بندوں كے افكار و خيالات سے بھي واقف ھے اور ھر چيز اس كے سامنے ھے ۔ ۔ حيات: خدا حي ھے خداوند عالم اپنے كاموں كو علم و ارادہ و قدرت سے انجام ديتا ھے خدا انسانوں كي طرح سانس كے آنے اور جانے كے مثل زندہ نھيں ھے وہ چونكہ اپنے كام كو علم و اراد ہ اور قدرت سے انجام ديتا ھے اس لئے اس كو حي كھتے ھيں۔ ۔ ارادہ: خدا مريد ھے اپنے كاموں كو قصد و ارادہ سے انجام ديتا ھے آگ كي طرح نھيں كہ بغير ارادہ جلادے خداوند عالم كا وجود، وجودِ كامل ھے جو اپنے ارادہ سے كام كو انجام ديتا ھے، مثلِ فاعل مجبور اور بے ارادہ نھيں ھے ۔ ۔ بصير ھے: خداوند عالم ديكھنے والا ھے تما م پيدا ھونے والي چيزوں كو ديكھنے والا ھے كوئي چيز اس سے پوشيدہ نھيں ھے ۔ ۔ سميع ھے: خدا سننے والا ھے تمام سننے والي چيزوں كو سنتا ھے كسي چيز سے غافل نھيں ھے۔ ۔ قديم و ابدي ھے: قديم يعني ھميشہ سے ھے اس كي كوئي ابتدا نھيں ھے ابدي يعني ھميشہ رھے گا اس كي كوئي انتھانھيں ھے ۔ ۔ متكلم ھے: حقيقت كو دوسروں كے لئے اظہار اور اپنے مقصد كو دوسروں تك پھنچاتا ھے۔ ان صفات كو صفات ثبوتيہ يا جماليہ كھتے ھيں جو خداوند عالم ميں موجود اور اس كي عين ذات ھيں ۔ ياد دہانى
چونكہ ھم ناقص ھيںاس لئے ھم اپنے كام كو بغير كسي آلات، كے انجام نھيں دے سكتے قدرت و طاقت كے باوجود بھي اپنے اعضا و جوارح كے محتاج ھيں سننے كي طاقت كے باوجود كان كے ضرورت مند ھيں ديكھنے كي طاقت كے ھوتے ھوئے آنكھ كے محتاج ھيں، چلنے كي طاقت كے ھوتے ھوئے بھي پاؤں كے نيازمند ھيں ۔ خداوند عالم كي ذات جو كمال مطلق كي حامل ھے وہ كسي كام ميں دوسروں كي محتاج نھيں ھے، لہذا خداوند عالم قادر مطلق بغير آنكھ كے ديكھتا ھے، بغير كان كے سنتا ھے، بغير اعضا وجوارح (جسم و جسمانيت سے خالي) كے تمام كام كو انجام ديتا ھے، ھر ايك كي بگڑي بناتا ھے ۔ ھمارے خيال ميں ديكھنے اور سننے كے لئے فقط آنكھ، كان ھي كي راہ پائي جاتي ھے، لہذا جس كا كان صحيح اور آنكھ ديكھنے والي ھے تو كھتے ھيں كہ وہ ديكھتا اور سنتا ھے، ورنہ اندھا و بھرہ ھے ۔ ليكن ديكھنے اور سننے كي اس كے علاوہ بھي راہ پائي جاتي ھے اور در حقيقت وھي اصل ديكھنا اور سننا ھے اگر آنكھ كے وسيلہ سے ديكھا تو كيا ديكھا، كان كے ذريعہ سے سنا تو كيا سنا، خدا كسي بھي وسيلہ و اسباب كا محتاج نھيں ھے، لہذا بغير وسيلہ كے سنتا اور ديكھتا ھے كوئي چيز اس سے مخفي نھيں ھے۔ ھم محدود و محتاج ھيں لہذا ھر كام ميں كسي كے محتاج ھيں اگر اس دائرہ سے باھر ھوں يعني محدود و ناقص نہ ھوتے تو ھم بھي بغير آنكھ كے تمام چيزيں ديكھتے، اور بغير كان كے تمام آوازيں سنتے اور كھاجائے كہ سننے اور ديكھنے كي حقيقت در اصل اس پر صادق آتي ھے، جيسے ھم خواب ميں بغير آنكھ و كان كے ديكھتے اور سنتے اور تمام كام انجام ديتے ھيں ۔ مگر خداوند عالم كي ذات والا صفات جو نہايت درجہ كمال اپنے وجود ميں ركھتا ھے، اس كي بنائي ھوئي تمام چيزيں، اس كا ھر ايك كام، بے عيب و نقص ھے كيونكہ وہ كامل ھے اس كے افعال بھي حد درجہ كمال ركھتے ھيں ۔ خدا كي صفات ذاتيہ اور فعليہ
صفات ثبوتيہ كي دو قسميں ھيں:11 صفات ذاتيہ 12 صفات فعليہ صفات ذاتيہ: ان صفات كو كھاجاتا ھے جو ھميشہ خدا كي ذات كے لئے ثابت ھيں اور اس كي ذات كے علاوہ كسي چيز پر موقوف نھيں ھے، ان كو صفات ذاتيہ كھتے ھيں جسے علم و قدرت وغيرہ ۔ يہ صفات ذاتيہ ھميشہ خدا كے ساتھ ھيں بلكہ اس كي عين ذات ھيں ان كا ثبوت كسي دوسرے وجود پر موقوف نھيں ھے خدا كي ذات عالم تھي دنيا كو خلق كرنے سے پھلے قادر ھے چاھے كسي چيز كو نہ پيدا كرے، ھميشہ سے زندہ ھے اور ھميشہ رھے گا موجودات رھيں يا نہ رھيں، اس كا علم و قدرت و حيات وغيرہ سب عينِ ذات ھيں، كبھي بھي اس كي ذات ان صفات كماليہ سے خالي نھيں ھو سكتي ھے، اس لئے كہ وہ عين ذات ھے، ورنہ خدا كي ذات كا محدود و ناقص اور محتاج ھونا لازم آئے گا جو خدا كي ذات سے بعيد ھے ۔ صفات فعليہ: ان صفات كو كھتے ھيںجو خداوند عالم كے بعض كاموں سے اخذ كي جاتي ھيں جيسے رازق و خالق اور جواد وغيرہ، جب اس نے موجودات كو خلق كيا تو خالق پكارا گيا، جب مخلوقات كو رزق عطا كيا تو رازق كھاگيا، جب بخشش و كرم كا عمل انجام ديا تو جواد ھوا، جب بندوں كے گناھوں اور عيبوں كو پوشيدہ اور معاف كيا تو غفور كھلايا،اس طرح كے صفات خدا اور بندوں كے درميان ايك خاص قسم كے رابطہ كي طرف اشارہ كرتے ھيں ۔ ايك حديث
حسين بن خالد بيان كرتے ھيں:ميں نے امام علي بن موسيٰ الرضا (ع) كو فرماتے ھوئے سنا: آپ ارشاد فرمارھے تھے: خدا ھميشہ سے قادر اور عالم و حي ھے، ميں نے عرض كي يا بن رسول (ص) اللہ ! بعض لوگوں كا خيال ھے كہ علم خدا زائد بر ذات ھے، قادر ھے مگر زائد بر ذات ھے، زندہ ھے مگر زائد بر ذات ھے، قديم ھے مگر قديم زائد بر ذات ھے، ايسے ھي سميع و بصير ديكھنے اور سننے والا ھے، مگر ديكھنا اور سننا زائد برذات ھے؟ امام (ع) نے فرمايا: جس شخص نے خدا كے ان صفات كو زائد بر ذات جانا وہ مشرك ھے اور وہ ھمارا پيرو كار اور شيعہ نھيں ھے، خدا ھميشہ سے عالم و قديم حي قادر اور سميع و بصير ھے (اور رھے گا) ليكن اس كي ذات اور يہ صفات عين ذات ھيں ۔ 13 صفات سلبيہ
ھر وہ صفات جو يہ بيان كرے كہ اس كي ذات نقص و عيب سے پاك و مبرا ھے اسے صفات سلبيہ كھتے ھيں، خداوند عالم كي ذات كامل اور اس ميں كوئي عيب و نقص نھيں پايا جاتا ھے، لہذا ھر وہ صفات جو نقص يا عيب خداوند عالم پر دلالت كرے ان صفات كو سلب اور جدا كرنا ضروري ھے ۔ صفات سلبيہ يا جلاليہ يہ ھيں
1) خدا مركب نہيں ہے:ہر وہ چيز جود و جز يا اس سے زائد اجزا سے مل كر بنے اسے مركب كہتے ہيں، اور خدا مركب نہيں ہے اور نہ اس ميں اجزا كا تصور پايا جاتا ہے، كيونكہ ہر مركب اپنے اجزا كا محتاج ہے اور بغير اس اجزا كے اس كا وجود ميں آنا محال ہے، اگر اللہ كي ذات بھي مركب ہو تو، مجبوراً اس كي ذات ان اجزا كي ضرورتمند ہوگى، اور ہر وہ ذات جو محتاج، ناقص اور بہت سے اجزا كا مجموعہ ہو، وہ واجب الوجودا ورخدا نہيں ہو سكتي ۔ دوسرے: ہر مركب علت كا محتاج ہوتا ہے يہاں تك كہ اس كے اجزائے تركيبيہ مليں اور اس كو تشكيل ديں، پھر علت آكر اس كو وجود ميں لائے اگر خدا ايسا ہے تو اس كو اپنے وجود ميں علت اور اجزائے تركيبيہ كا محتاج ہونا لازم آئے گا، لہٰذا جو ذات ناقص اور اپنے وجود ميں علت كي محتاج ہو، وہ واجب الوجود خدا نہيں ہو سكتي ۔ 2) خدا جسم نہيں ركھتا: اجزا سے مركب چيز كو جسم كہتے ہيں، اور اوپر بيان ہوا كہ خدا مركب نہيں ہے، لہذا وہ جسم بھي نہيں ركھتا ہے ۔ دوسرے: ہر جسم كے لئے ايك جگہ و مكان كا ہونا ضروري ہے، اور بغير مكان كے جسم نہيں رہ سكتا، جب كہ خداوند عالم خود مكان كو پيدا كرنے والا ہے اس كا ضرورتمند و محتاج نہيں ہے اگر خدا جسم ركھے اور مكان كا محتاج ہو تو وہ خدا واجب الوجود نہيں ہو سكتا ہے ۔ 3) خدا مرئي نہيں: خدا دكھائي نہيں دے سكتا ہے، يعني اس كو آنكھ كے ذريعہ كوئي ديكھنا چاہے تو ممكن نہيں، اس لئے كہ دكھائي وہ چيز ديتي ہے جو جسم ركھے اور خدا جسم نہيں ركھتا ہے لہذا اس كو نہيں ديكھا جا سكتا ۔ 4) خدا جاہل نہيں ہے: جيسا كہ صفات ثبوتيہ ميں بيان ہوا، خدا ہر چيز كا عالم ہے، اور اس كے علم كے لئے كسي طرح كي قيد و شرط و حد بندي نہيں ہے، اور جہالت و ناداني عيب و نقص ہے اور خداوند عالم وجود مطلق عيب و نقص سے پاك ہے۔ 5) خدا عاجز و مجبور نھيں: پھلے بھي صفات ثبوتيہ ميں گذر چكا ھے كہ خدا ھر كام كے كرنے پر قادر اور كسي بھي ممكن كام پر مجبور و عاجز نھيں ھے اور اس كي قدرت كے لئے كسي طرح كي كوئي مجبوري نھيں ھے اسلئے كہ عاجزي و مجبوري نقص ھے اور خدا كي ذات تمام نقائص سے مبراو منزہ ھے۔ 6) خدا كيلئے محل حوادث نھيں: خداوند عالم كي ذات ميں كسي طرح كي تبديلي و تغيير ممكن نھيں ھے جيسے كمزورى، پيرى، جواني اس ميں نھيں پائي جاتي ھے، اس كو بھوك، پياس، غفلت اور نيند نيز خستگي وغيرہ كا احساس نھيں ھوتا، اسلئے يہ تمام چيزيں جسم و مادہ كے لئے ضروري ھيں اور پھلے گذر چكا ھے كہ خدا جسم و جسمانيات سے پاك ھے لہٰذا خدا كي ذات محل حوادث يعني تغير و تبديلي كي حامل نھيں ھے ۔ 7) خدا كا شريك نھيں: اس مطلب كي دليليں توحيد كي بحث ميں ذكر كي جائيں گي ۔ 8) خدا مكان نھيں ركھتا: خدا وند عالم كسي جگہ پر مستقر نھيں ھے نہ زمين ميں اور نہ ھي آسمان ميں كيونكہ وہ جسم نھيں ركھتا، اس لئے مكان كا محتاج نھيں ھے ۔ خدا نے مكان كو پيدا كيا،اور خود ان مكانات سے افضل و برتر،نيز تمام موجودات پر احاطہ كئے ھوئے ھے، كوئي جگہ اس كے وجود كو نھيں گھير سكتي وہ تمام جگہ اور ھر چيز پر تسلط ركھتا ھے، اس كا ھر گز يہ مفھوم نھيں ھوتا كہ اس كا اتنا بڑا جسم ھے، جو اس طرف سے لے كر اس طرف تك پورا گھيرے ھوئے ھے، بلكہ اس كا وجود، وجود مطلق ھے يعني اس ميں جسم و جسمانيات كا گذر نھيں ھے، اور نہ اس كے لئے كوئي قيد و شرط (يہاں رھے يا اس وقت وہاں رھے) پائي جاتي ھے لہذا كسي جگہ كا وہ پابند نھيں تمام موجودات پر احاطہ ركھتا ھے، كوئي چيز اس كے دست قدرت سے خارج نھيں ھے، لہذا اس كے لئے يہاں اور وہاں كھنا درست نھيں ھے ۔ سوال يہ پيدا ھوتا ھے كہ پھر دعا كے وقت ہاتھوں كو كيوں آسمان كي طرف اٹھاتے ھيں؟ آسمان كي طرف ہاتھوں كے اٹھانے كا يہ مطلب نھيں ھے كہ خداوند عالم كي ذات والا صفات آسمان پر ھے، بلكہ ہاتھوں كو آسمان كي طرف بلند كرنے سے مراد درگاہ خدا ميں فروتني و انكساري و عاجزي و پريشاني كے ساتھ سوال كرنا ھے ۔ مسجد اور خانہ كعبہ كو خدا كا گھر كيوں كھتے ھيں؟ اس لئے كہ وہاں پر خدا كي عبادت ھوتي ھے، اور خدا نے اس مقام كو اور زمينوں سے بلند و برتر و مقدس بنايا ھے (جيسے خداوند عالم نے مومن كے دل (قلب) كو اپنا گھر كھاھے اور كھتا ھے خدا ھر جگہ و ھر طرف موجود ھے، (فَاَينَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجہُ اللّٰہِ) 14 9) خدا محتاج نھيں: خداوند عالم كسي شي كا محتاج نھيں ھے، اس لئے كہ اس كي ذات ھر جھت سے كامل و تام ھے اس ميں نقص اور كمي موجود نھيں ھے جو كسي چيز كا محتاج ھو اور اگر محتاج ھے تو پھر واجب الوجود خدا نھيں ھو سكتا ھے ۔ پھر خداوند عالم نے ھمارے لئے روزہ و نماز جيسے فريضہ كو كيوں واجب كيا ھے؟ اس كا سبب يہ نھيں ھے كہ خدا كي ذات ناقص ھے اور ان عبادتوں كے ذريعہ اپني كمي كو پورا كرنا چاھتا ھے، بلكہ خدا كا مطمحِ نظر يہ ھے كہ انسان عبادت كرے اور اپنے نفس كو نوراني اور كامل كركے اس كي ھميشہ آباد رھنے والي جنت كے لائق ھو جائے ۔ خدا جو ھم سے چاھتا ھے كہ ھم خمس و زكواة و صدقہ ديں، تو اس كا مطلب يہ ھے كہ خدا غريب و فقير، ضرورتمندوں كي مدد اور ان پر احسان كرنا چاھتا ھے، تاكہ لوگ نيكي و احسان ميں آگے آگے رھيں، اس وجہ سے نھيں كہ ھماري معمولي اور مادي مدد سے وہ خود اپني ضرورت كو پورا كرے كيونكہ خود يہ خمس و زكات اور صدقات ھمارے سماج كي اپني ضرورت ھے اور لوگوں كے فائدے كے مدنظر بعض كو واجب قرار ديا اور بعض كو مستحب، ليكن ھر ايك كا مصرف انھيں ضرورتمند افراد كو قرار ديا ھے، قطع نظران چيزوں كے، اگر ھم غور و فكر كريں كہ خدا كي راہ ميں خرچ كرنا مجبوروں اور غريبوں پر احسان و مدد كرنا اور سماج كي ضروريات كو پورا كرنا (جيسے مسجد و امام بارگاہ و مدرسہ كي تعمير كرنا) خود ايك بھترين عبادت اور نفس كو منزل كمال پر پھنچانے اور آخرت ميں منزل مقصود تك پھونچنے كا بھترين راستہ ھے ۔ 10) خدا ظالم نھيں: اس كي دليل عدل كي بحث ميں ذكر كي جائيگي ۔ توحيد
الله تبارك و تعاليٰ ايك ھے اور اس كا كوئي شريك نھيں ھے اس نے دنيا اور دنيا كي تمام چيزوں كو پيدا كيا ھے، اس كے علاوہ كوئي خالق اور پيدا كرنے والا نھيں اور نہ ھي اس نے كسي كي مدد سے خلق كيا ھے اسي سلسلہ ميں چند دليلوں كو قارئين كي خدمت ميں پيش كيا جا رھاھے ۔پھلي دليل
اگر دو خدا (يا اس سے زيادہ) ھوتے تو چند حالتيں ممكن ھيں ۔ پھلي حالت يہ كہ دونوں نے (دنيا) موجودات كو مستقل عليحدہ عليحدہ خلق كيا ھے، دوسري حالت يہ كہ ايك دوسرے كي مدد سے دنيا كو خلق كيا ھے، تيسري حالت يہ كہ دونوں نے دنيا كو دو حصوں ميں خلق كيا ھے ليكن ايك دوسرے كي خدائي ميں دخالت كرتے ھيں ۔ پھلي حالت
دونوں نے دنيا كو مستقل عليحدہ عليحدہ خلق كيا ھے (يعني ھر چيز دو دفعہ خلق ھوئي ھے) اس كا باطل ھونا واضح ھے ۔ الف) چونكہ ھر ايك شخص ميں ايك وجود سے زيادہ وجود نھيں پايا جاتا ھے اس لئے ايك سے زيادہ خدا كا تصور نھيں ھے ۔ ب) ايك خدا نے كسي چيز كو پيدا كيا اور پھر دوسرا خدا اگر دو بارہ اس كو خلق كرے اس كو علماء كي اصطلاح ميں تحصيل حاصل كھتے ھيں، (كہ ايك چيز موجود ھو پھر اس كو حاصل كيا جائے) ۔ ج) يا حكماء اور فلاسفر كي اصطلاح ميں ايك معلول (موجود) ميں دو علت تامہ اثر گذاري كريں محال ھے يعني ايك موجود كو خلق كرنے ميں دو علت ايك وقت ميں كار فرما ھو محال و باطل ھے۔ دوسري حالت
ان دونوں خدا نے ايك دوسرے كي مدد (شركت) سے موجودات كو خلق كيا ھے، يعني ھر موجود دو خدا كي مخلوق ھو اور دونوں آدھے آدھے برابر كے شريك ھوں يہ احتمال بھي باطل ھے ۔الف: دونوںخدا ايك دوسرے كے محتاج تھے يعني تنھاموجودات كو خلق كرنے سے عاجز و مجبور تھے تو يہ بحث پھلے گذرچكي ھے كہ خدا عاجز و محتاج نھيں ھے ۔ ھو سكتا ھے كوئي كھے دونوں خلق پر قادر ھيں ليكن پھر بھي دونوں شريك ھو كر موجودات كو وجود ميں لاتے ھيں يہ بھي باطل ھے كيونكہ دو فاعل كسي كام پر قادر ھوتے ھوئے پھر بھي تنھاكسي كام كو انجام نہ ديں اس ميں چند صورتيں ممكن ھيں: الف) يا دونوں بخل كر رھے ھيں جو كہ نصف نصف پر كام كرتے ھيں يعني چاھتے ھيں كہ زيادہ خرچ نہ ھو ۔ ب) يا دونوں آپس ميں ڈرتے ھيں اور اس ڈر كي بنا پر كم خرچ كر رھے ھيں۔ ج) يا دونوں مجبوراً آپس ميں شريك ھيں ۔ جواب يہ ھے:
الف) خداوند عالم محتاج و نياز مند نھيں ھے ۔ب) دونوں دنيا كے خلق كرنے كي مصلحت اور اس كا علم ركھتے ھيں اور اس كي پيدائش پر قدرت بھي ركھتے ھيں اور ان كي قدرت و علم عين ذات بھي ھے، اور اسي كے ساتھ بخل و كنجوسي بھي پائي جاتي ھے جو خدا كي ذات كے لئے اور مناسب نھيں ھے۔ ج) كوئي كام ايك دوسرے كے تحت خوف سے كرتے ھيں تو يہ، شانِ خدا كے بر خلاف ھے كيونكہ جو خدا ھوتا ھے وہ متاٴثر و عاجز نھيں ھو سكتا ھے ۔ د) دونوں عالم و قادر اور بخيل و عاجز نھيں ھيں تو چاھے موجود ميں فقط ايك علت ھو اپني مرضي كے مطابق كوئي ايك دنيا اور بنائيں ۔ ان باتوں سے سمجھ ميں آتا ھے دونوں كو چاھيے اپني قدرت و علم كے تحت دو دنيا بنائيں اور اس سے پھلے ثابت ھوچكا ھے كہ ايك معلول ميں دو علت كااثر اندازھونا باطل و محال ھے ۔ تيسري حالت
دونوں (مفروض) خدا دنيا كو نصف نصف تقسيم كر كے اپنے اپنے حصہ ميں مستقلا موجودات كو خلق كرے (اورمثل بادشاھوں كے اپنے حصہ ميں حاكم بنے رھيں، ايسا فرض ھي باطل ھے اس لئے كہ دو خدا نھيں ھو سكتے اور نہ دنيا كے دو حصے ھوسكتے ھيں) اور ايك دوسرے كے حصے ميں دخالت كرے يہ احتمال بھي باطل ھے، اس لئے كہ ھر وہ فرضي خدا آپس ميں مستقلاً ايك دوسرے كے حصہ ميں دخالت (خلق) كي صلاحيت ركھتے ھيں تو چاھيے كہ جدا اور اسے الگ خلق كرے ورنہ اس كا لازمہ يہ ھوگا كہ دو علت ايك معلول ميں موثرھوگى، جب كہ اس كا بطلان پھلے گذر گيا ھے يا اگرصلاحيت و استعداد نھيں ركھتا يا خلق پر قادر نھيں ھے يا كنجوسي كر رھاھے تو وہ ناقص ھے اور ناقص، خدائي كي صلاحيت نھيں ركھتا ھے ۔ دوسري دليل
اگر خدا كسي موجود كو پيدا كرے اور دوسرا اس موجود كو تباہ كرنے كا ارادہ كرے تو كيا پھلا خدا اپني خلق كي ھوئي چيز كا دفاع كر سكتا ھے؟ اور دوسرے كے شر سے اس كو محفوظ ركھ سكتا ھے؟ اگر پھلا اپني موجودہ چيز كي حفاظت نھيں كر سكتا تو عاجز ھے اور عاجز خدا نھيں ھو سكتا، اور اگر يہ دفاع كر سكتا ھے تو دوسرا خدا نھيں ھو سكتا اس لئے كہ عاجز ھے اور عاجز خدا نھيں ھو سكتا ھے ۔ نتيجہ
ھم خدا كو ايك اور لا شريك موجودات كو خلق كرنے والا جانتے ھيں اور اس كے علاوہ جو بھي ھو اس كو ناتوان، مجبور و عاجز اور مخلوق شمار كرتے ھيں، ھم فقط اللہ تبارك و تعاليٰ كو لائق عبادت جانتے ھيں كسي دوسرے كے لئے سجدہ نھيں كرتے اور نہ ھي كسي اور كے لئے جھكتے ھيں ھم آزاد ھيں اپني آزادي كو كسي كے حوالے نھيں كرتے اور كسي كي بے حد و انتھاتعريف نھيں كرتے اور چاپلوسي كو عيب جانتے ھيں ۔ ھم انبياء اور ائمہ (ع) كا احترام اور ان كے بيان كئے گئے احكام كي پيروي اس لئے كرتے ھيں كہ خدا نے ان كو واجب الاحترام اور واجب الاطاعت قرار ديا ھے، يعني ان كے احترام و اتباع كو واجب قرار ديا ھے، ان كے احكام و قوانين ھميشہ خدا كے احكام كي روشني ميں رھے ھيں اور ان لوگوں نے كبھي بھي زيادتي اور اپنے حدود سے تجاوز نھيں كيا ھے، ھم انبياء و ائمہ (ع) كے مرقد پر جاتے ھيں اور ان كے مزار و روضہ كا احترام كرتے ھيں، ليكن يہ پرستش اور ان كي بندگي كے عنوان سے نھيں بلكہ خدا كي بارگاہ ميں بلند مقام اور پاكيزگي و بزرگي كا خيال ركھكران كي تكريم كرتے ھيں اور ان كے روضہ كي تعمير اور ان كي فداكاري و جانثاري و قربانيوں كي قدر داني كرتے ھيں، اور دنيا كو بتانا چاھتے ھيں كہ جو شخص بھي اللہ كے راستے ميں زحمت و مشقت كو برداشت كرے اور اس كے احكام و پيغام و ارشاد كو لوگوں تك پھنچائے، تو نہ اس دنيا ميں بھلايا جائے گا اور نہ آخرت ميں، ھم ان مقدس اللہ كے بندوں،پاك سيرت نمائندوں اور اس كے خاص چاھنے والوں كے حرم ميں خداوند ذوالجلال كي بارگاہ ميں اپنے گناھوں كي بخشش اور اپني حاجت كي قبوليت اور رازونياز كرتے ھيں، اور اپني دعا و مناجات ميں ان مقدس بزرگوں كي ارواح طيباہ كو خدا كے حضور ميں واسطہ و وسيلہ قرار ديتے ھيں ۔ عدل
خداوند عالم عادل ھے يعني كسي پر ظلم نھيں كرتا اور اس سے كوئي بُرا كام صادر نھيں ھوتا ھے بلكہ اس كے تمام كام ميں حكمت اور مصلحت پائي جاتي ھے اچھے كام كرنے والوں كو بھترين جزا دے گا كسي چيز ميں جھوٹ اور وعدہ خلافي نھيں كرتا ھے، كسي كو بے گناہ اور بے قصور جھنم ميں نھيں ڈالے گا، اس مطلب پر دو دليل پيش خدمت ھے ۔ پھلي دليل
جو شخص ظلم كرتا ھے يا برے كام كو انجام ديتا ھے اس كي صرف تين صورتيں پائي جاتي ھيں 15 يا وہ اس كام كي اچھائي اور برائي سے واقف نھيں ھے اس وجہ سے ظلم و زيادتي انجام ديتا ھے 16 ياوہ اس كام كي اچھائي اور برائي سے واقف و آگاہ ھے ليكن جو چيزيں دوسروں كے ہاتھوں ميں ديكھتا ھے چونكہ اس كے پاس وہ شي نھيں ھوتي اس لئے اس كو لينے كے لئے ان پر ظلم كرتا ھے تا كہ ان كے اموال كو لے كر فائدہ اٹھائے اپنے عيب و نقص (كمي) كو پورا كرے اس كا مطلب يہ ھے كہ اپنے كام كرنے والوں (كارگروں) پر ستم كرتا ھے اور ان كے حقوق كو ضائع و برباد كرتا ھے اور خود قوي ھے اس لئے كمزوروں اور مجبوروں پر ظلم كرتا ھے، اور ان كے اموال و اسباب سے چاھتا ھے كہ اپني كمي كو برطرف اور اپنے نقص كو پورا كرے 17 يا ظلم و زيادتي سے آگاھي ركھتا ھے اس كو ان كي ضرورت بھي نھيں ھے، بلكہ انتقام اور بدلہ يا لھو و لعب كے لئے ايسا كام انجام ديتا ھے۔ عموما ًھر ظلم و ستم كرنے والے انھيں اسباب كي وجہ سے ان كاموں كے مرتكب ھوتے ھيں، ليكن خداوند عالم كي ذات اس سے منزہ اور پاكيزہ ھے، وہ ظلم و ستم نھيں كرتا اس لئے كہ جہالت و ناداني اس كے لئے قابل تصور نھيں ھے، اور وہ تمام چيزوں كي اچھائي اور برائي كي مصلحتوں سے خوب واقف ھے وہ ھر چيز سے مطلقا بے نياز ھے، اس كو كسي كام اور كسي چيز كي ضرورت و حاجت نھيں ھے، اس سے لغو و بےھودہ كام بھي صادر نھيں ھوتا اس لئے كہ وہ حكيم ھے در نتيجہ اس كے پاس صرف عدالت ھي عدالت موجود ھے ظلم و ستم كا شائبہ بھي نھيں پايا جاتا ھے ۔ دوسري دليل
ھماري عقل، ظلم و ستم كو ناپسند اور برا كھتي ھے اور تمام عقلمندوں كا بھي اس پر اتفاق ھے كہ خداوند عالم نے اپنے بھيجے ھوئے انبياء كو بھي لوگوں پر ظلم و ستم نيز برے كاموں كے انجام دينے سے منع فرمايا ھے، اس بنا پر كيسے ھو سكتا ھے كہ جس چيز كو تمام عقلمندافراد برا اور ناپسند كريں اور خدا اپنے بھيجے ھوئے خاص بندوں كو ان كاموں سے منع كرے اور خود ان غلط كاموں كو انجام دے ؟!البتہ سماج اور معاشرے ميں ديكھنے كو ملتا ھے كہ تمام لوگ ھر جھت سے برابر نھيں ھيں، بلكہ بعض ان ميں فقير اور بعض غنى، بد صورت و خوبصورت، خوش فھم و نا فھم، سلامت و بيمار وغيرہ ان كے درميان فرق پايا جاتا ھے ۔ بعض اشخاص پريشانيوں ميں مبتلا رھتے ھيں يہ تمام كي تمام چيزيں بعض اسباب اور علتوں كي بنا پر انسان كے اوپر عارض ھوتي ھيں جس سے فرار اور چھٹكارا ممكن ھے، كبھي يہ اسباب طبعي علتوں كي بنياد پر اور كبھي خود انسان ان ميں دخالت ركھتا ھے ليكن ان تمام چيزوں كے باوجود خدا كے فيض كا دروازہ كھلا ھوا ھے اور ھر شخص اپني استعداد و استطاعت كے مطابق اس سے فيض حاصل كرتا ھے خداوند عالم كسي بھي شخص كو اس كي قدرت و طاقت سے زيادہ تكليف و ذمہ داري نھيں ديتا، انسان كي كوشش اور محنت كبھي رائگاں نھيں ھوتى، ھر فرد بشر كي ترقي كے لئے تمام حالات و شرائط ميں راستے كھلے ھوئے ھيں ۔ ________________________________________ 9. خدا مرئي نھيں: خدا دكھائي نھيں دے سكتا ھے، يعني اس كو آنكھ كے ذريعہ كوئي ديكھنا چاھے تو ممكن نھيں، اس لئے كہ دكھائي وہ چيز ديتي ھے جو جسم ركھے اور خدا جسم نھيں ركھتا ھے لہذا اس كو نھيں ديكھا جا سكتا ۔ 10. خدا جاھل نھيں ھے: جيسا كہ صفات ثبوتيہ ميں بيان ھوا، خدا ھر چيز كا عالم ھے، اور اس كے علم كے لئے كسي طرح كي قيد و شرط و حد بندي نھيں ھے، اور جہالت و ناداني عيب و نقص ھے اور خداوند عالم وجود مطلق عيب و نقص سے پاك ھے۔ 11. خدا مركب نھيں ھے: ھر وہ چيز جود و جز يا اس سے زائد اجزا سے مل كر بنے اسے مركب كھتے ھيں، اور خدا مركب نھيں ھے اور نہ اس ميں اجزا كا تصور پايا جاتا ھے، كيونكہ ھر مركب اپنے اجزا كا محتاج ھے اور بغير اس اجزا كے اس كا وجود ميں آنا محال ھے، اگر اللہ كي ذات بھي مركب ھو تو، مجبوراً اس كي ذات ان اجزا كي ضرورتمند ھوگى، اور ھر وہ ذات جو محتاج، ناقص اور بھت سے اجزا كا مجموعہ ھو، وہ واجب الوجودا ورخدا نھيں ھو سكتي ۔ دوسرے: ھر مركب علت كا محتاج ھوتا ھے يہاں تك كہ اس كے اجزائے تركيبيہ مليں اور اس كو تشكيل ديں، پھر علت آكر اس كو وجود ميں لائے اگر خدا ايسا ھے تو اس كو اپنے وجود ميں علت اور اجزائے تركيبيہ كا محتاج ھونا لازم آئے گا، لہٰذا جو ذات ناقص اور اپنے وجود ميں علت كي محتاج ھو، وہ واجب الوجود خدا نھيں ھو سكتي ۔ 12. خدا جسم نھيں ركھتا: اجزا سے مركب چيز كو جسم كھتے ھيں، اور اوپر بيان ھوا كہ خدا مركب نھيں ھے، لہذا وہ جسم بھي نھيں ركھتا ھے ۔ 13. بحار الانوار، ج۴، ص ۶۲ ۔ 14. لہٰذا تم جس جگہ بھي قبلہ كا رخ كر لو گے سمجھووھيں خدا موجود ھے۔ سورہٴ بقرہ آٓيت ۱۱۵. 15. سورہ موٴمنون 16. آيت ۱۱۵< اَفَحَسِبتُم اَنَّمَا خَلَقنَاكُم عَبَثًا وَ اَنكُّم اِلَينَا لَا تُرجَعُونَ > كيا تم يہ گمان كرتے ھو كہ ھم نے تم كو بے كار پيدا كيا ھے اور تم ھمارے حضور ميں لوٹا كر نھيں لائے جاؤگے ۔ 17. آيت ۱۱۵< اَفَحَسِبتُم اَنَّمَا خَلَقنَاكُم عَبَثًا وَ اَنكُّم اِلَينَا لَا تُرجَعُونَ > كيا تم يہ گمان كرتے ھو كہ ھم نے تم كو بے كار پيدا كيا ھے اور تم ھمارے حضور ميں لوٹا كر نھيں لائے جاؤگے ۔ |