اسلام کے عقائد(تيسری جلد )
 

مہلائیل کے فرزند یوارد
* یوارد کا پیدا ہونا اور حضرت خا تم الا نبیا ئۖ کے نور کا
ان میں منتقل ہونا.
* ان کے باپ مہلائیل کی ان سے وصیت.
* یوارد کی اپنے فرزند اخنوخ
( ادریس پیغمبر )سے وصیت.

یرد کا عرصۂ وجود پر قدم رکھنا اور ان میں نور کا منتقل ہو نا
مروج الذھب میں مذکور ہے:
یوارد،(١)مہلائیل کے فرزنددنیا میں تشریف لائے اور وہ نور جو ( ایک وصی سے دوسرے وصی تک)بعنوان ارث پہنچتا رہا ان تک منتقل ہوا ، عہد و پیمان ہوا اور حق اپنی جگہ ثابت اور بر قرار ہو گیا۔ (٢)

مہلائیل کی اپنے فرزند یرد سے وصیت
کتاب مرآة الزمان میں مذکور ہے:
مہلائیل نے اپنے فر زند یر دسے وصیت کی اور انھیںسرِّمکنون(پو شیدہ راز ) اور حضرت خاتم محمدمصطفےٰ صلّیٰ اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نور کے انتقال کے بارے میں خبر دی. یرد نے صالحین اور نیک افراد کی سیرت اپنائی۔
تاریخ یعقوبی میں مذ کور ہے:
مہلائیل کے بعد یرد ان کے جا نشین ہوئے.وہ ایک با ایمان اور خدا وند عزّوجل کے کامل عبادت گذار انسان تھے اورشب وروز میں بہت زیادہ نما زیں پڑھتے تھے۔
یرد کا زمانہ تھا کہ شیث کے فرزندو نے کئے ہوئے عہدوپیمان کو توڑڈ الا (اور شیث او ر دیگر افراد کی وصیت کے بر خلا ف، کوہ رحمت سے ) نیچے آکر قابیلیوں کی سرزمین پر ق دم رکھ د یا اور ان کے ساتھ گنا ہوں میں شر یک ہوگئے۔ (٣)

یرد کی اپنے فرزند ادریس سے وصیت
جب یرد کی موت کا زمانہ قر یب آیاتوان کی اولاد اور اولاد کی اولاد یعنی اخنوخ،متوشلح، نوح اور لمک ان کے پاس جمع ہوگئے یرد نے ان پر درو د بھیجا اور ان کے لئے خدا سے بر کت کی دعا کی اس گھڑی اپنے فرزند اخنوخ ( ادریس ) کو حکم دیا کہ ہمیشہ غا ر گنج میں(کہ جس میں حضرت آدم کا جسد ہے ) نماز پڑھیں، پھر آنکھ بند ہوئی او ر دنیا سے رخصت ہوگئے۔(٤)
..............
( ١)عربی توریت کے نسخوں میں یرد کو '' یوارد '' لکھا گیا ہے اور مرآة الزمان کے ص ٢٢٤ میں ''یرد'' کو توریت میں موجود یوارد کی تقریب کے عنوان سے استعمال کیا گیا ہے.تاریخ یعقوبی کی پہلی جلد کے دسویں(١٠) صفحہ میں یوارد کو مخفف کر کے یرد لکھا گیا ہے.مروج الذھب،ج١، ص ٥٠ پر ''لور '' کو تحریف کر کے استعمال کیا گیا ہے لیکن اخبار الزمان ص ٧٧ اور تاریخ ابن اثیر،ج١،ص ٢٢ اور طبری ،ج ١،ص ١٦٨ پر یوارد ہی مرقوم ہے.(٢)مروج الذھب ،مسعودی ،ج١،ص٥٠.(٣)تاریخ یعقوبی،ج ١، ص ١١ ، اخبار الزمان ،ص٧٧.(٤) تاریخ یعقوبی،ج١ ، ص ١١.