قینان کے فرزند مہلائیل
* مہلائیل اپنی قوم کو خدا کی اطا عت و فر مانبرداری
کا حکم دیتے ہیں.
* مہلائیل وہ پہلے انسان ہیں جنھوں نے درخت
کاٹا، شہروںاور مسا جد کی بنا ڈالی اور معدنیات کے نکالنے
میں مشغو ل ہوئے.
* مہلائیل اپنے فر زند یر د کو وصیت کرتے ہیں اور
حضرت آدم کے صحیفوں کی انھیںتعلیم دیتے ہیں.
* مہلائیل اپنی قوم کو اپنے فرزند یرد کے اندر حضرت
خاتم الا نبیا ء ۖ کے نور کے منتقل ہونے کی خبر دیتے ہیں.
تاریخ یعقوبی میں مذ کور ہے:
قینان کے بعد ان کے وصی مہلائیل اپنی قوم کے درمیان آئے اور انھیں خدا وند عالم کی اطاعت اور اپنے باپ کی وصیت کا اتباع کر نے کا حکم دیا۔
جب مہلائیل کی موت کا زمانہ قر یب آیا ، تو انھوں نے اپنے فر زند ( یرد) کو اپنا وصی اعلان کیا اورحضرت آدم کے جسد کی حفاظت کی وصیت کی پھر وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔(١)
مرآة الزمان میں مذ کور ہے:
قینان نے موت کے وقت اپنے فرزندمہلائیل کو اپناوصی قرار دیا اور انھیںاُس نور کے بارے میںجو ان تک منتقل ہوا ہے آگاہ کیا. مہلائیل نے بھی باپ کی سیرت کو لوگوں کے ساتھ قا ئم رکھا۔(٢)
مہلائیل وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنھوں نے گھر بنا یا، مسجدیں قائم کیں اور معدن ( کان) کا استخراج کیا:
تاریخ طبری میں مذ کور ہے کہ :
حضرت مہلائیل وہ پہلے انسان ہیں جنھوں نے درخت کاٹ کر(اس کی لکڑی سے فا ئدہ اٹھا یا اور) گھر بنایا اور معدن کے استخراج میں مشغول ہوئے. اور اپنے زمانے کے لوگوں کو اس بات پر آمادہ کیا کہ عبادت کے لئے کسی مخصوص جگہ کا انتظام کر یں ،وہ پہلے انسان ہیں جنھوں نے روئے زمین پر شہروں کی بنیاد ڈالی؛ انھوں نے دو شہروں کی بنیا د ڈالی ہے ایک کوفہ کے اطراف میں با بل اور دوسرا شوش نامی شہر ہے۔(٣)
تاریخ کامل ابن اثیر میں مذکور ہے کہ :
مہلائیل وہ پہلے انسان ہیں جنھوں نے لوہے کا استخراج کیا اور اس سے صنعت کے آلا ت بنائے انھوں نے لو گوں کوزراعت اور کسانی کی تشو یق دلائی اور حکم دیا کہ درندہ جا نوروں کو مار کر اور ان کی کھال سے جسم چھپائیں. گا ئے، بھیڑ اور دیگر جنگلی حیوا نات کا سر کاٹ کر ان کے گو شت سے استفادہ کریں یعنی کھا ئیں۔(٤)
..............
( ١)تاریخ یعقوبی ،ج١،ص١٠.(٢)مرآة الزمان،ص ٢٢٤ . (٣)تاریخ طبری۔ج١،ص ١٦٨.(٤)الکا مل فی التاریخ،١،ص ٢٢.
مہلائیل ـ کی اپنے فرزند یرد سے وصیت
اخبار الز مان میں مذکور ہے کہ :مہلائیل نے اپنے فرزند یو ارد( یرد ) کو اپنا جانشین بنایا اور حضرت آدم کے صحیفوں کی تعلیم دی اور زمین کے حصّوں اور اس بات کی کہ دنیا میں کیا ہو گا انھیں تعلیم دی؛ اور کتاب سر ملکوت کہ جسے مہلائیل فرشتے نے حضرت آدم کو تعلیم دی تھی اور جسے اوصیاء مہر شدہ اور لفافہ بند میراث پا تے تھے ان کے حوا لے کیا۔(١)
..............
(١)اخبار الزمان،ص٧٧.
|