النص و الاجتہاد
سید شرف الدین العاملی
(اردو ٹائپنگ ولایت ڈاٹ نیٹ)

مقدمہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
""ساری تعریف معبود حقیقی اور خدائے برحق کے لیے""
وہ خدا کہ جس نے اپنےحبیب محمد مصطفیٰ ﷺ کو علم ماکان و مایکون دے کر جامع السعادات بنا دیا۔
وہ خدا کہ جس نے اپنے رسول کو خاتم الانبیاء اور ان کی شریعت کو خاتم الشرائع قرار دے کر اس کے حلال و حرام کو اس طرح دائمی و ابدی بنا دیا کہ پھر باجماع مسلمین کسی کو تعبیر و تبدیل کا کوئی حق باقی نہ رہا۔
وہ خدا کہ جس کے اصول محکم، قوانین مستحکم اور احکام مستقیم ہیں۔
وہ خدا کہ جس نے اپنے الطاف و مراحم سے امت اسلامیہ کے لیے رسول اکرم ﷺ کے بعد کے لیے نجات کا سامان یوں مہیاں کر دیا کہ انہیں ثقلین کے حوالے کرکے ابدی ضلالت و جہالت سے بچا لیا۔
وہ خدا کہ جس نے امت کو قوانی و اصول کا دستور دینے کے بعد انہیں یہ طریقہ تعلیم کیا کہ الفاظ کے ظاہری معنی پر اعتماد کریں اور اپنی عقل و رائے کے مطابق تاویل و تفسیر نہ کریں
""حیف صد حیف مسلمانوں پر""
وہ مسلمان کہ جنہوں نے خدا اور رسول ﷺ کے بیان کئے ہوئے طریقے کو ترک کرکے اپنی رائے سے اجتہاد و تاویل کے دروازے کھول دیے ۔
وہ مسلمان کہ جنہوں نے قرآن و سنت کے ظاہری معنی سمجھتے ہوئے صرف اپنے ذاتی بغض و عناد کی بنا پر ان کے مفاہیم کا انکار کر دیا اور اس طرح اپنی گمراہی کے ساتھ امت کی بربادی کا بھی انتظام کر دیا۔
اما بعد۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری یہ کتاب صرف ان موارد کو بیان کرے گی کہ جہاں صدر اسلام کے بعض بزرگوں نے اپنی ذاتی خواہش اور طبعی رجحا کی بنا پر قرآن و سنت کی بے محل تاویل کی ہے تاکہ اس کے ذریعہ آج کی مسلم اکثریت کو اس کے اسلاف کے بعض کارناموں سے روشناس کرایا جائے، اس کے بعد فیصلہ کی توقع ناظرین کرام سے ہے اور توفیق کی التجا خدائے کریم سے ۔