کتاب : نسیم غدیر
مؤلف : حسین اثنا عشری
مترجم : عبد القیوم سعیدی مشھد مقدس
کمپوزینگ : عمران حیدر
سپاس نامہ:
یہ چھوٹی سی گرانقدر کتاب اپنے مولا و آقا حضرت صاحب العصر وا لزمان حجۃ بن الحسن العسکری (علیہ السلام) ارواحنا لمقدمہ الفداء کی خدمت میں ھدیہ کے طور پر پیش کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ حضرت علی (علیہ السلام) و فاطمہ ( سلام اللہ علیھا)کا فرزند گرامی حضرت بقیۃ اللہ عجّل اللہ فرجہ الشریف جس دن ظہور فرمائیں گے اور اپنے دیدار سے شیعوں کی آنکھوں کو ٹھڈک پہنچائیں گے ۔
(حسین اثنا عشری )

مقدمہ کتاب :
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد للہ ربّ العالمین والصلواۃ والسلام علیٰ محمد وآلہ
الطیبین الطاھرین و لعنۃ اللہ علیٰ اعداءھم اجمعین
شکر ہے خدائے منان کا کہ جس نے ہم پر منت لگاتے ہوئے ہماری ھدایت فرمائی اور ہمیں حضرت محمد(صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم )اور اس کے وصی حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب ( علیہ السلام) اور اس کی پاک و معصوم آل کے دوستوں اور محبوں سے قرار دیا ۔
یہ کتاب جو ابھی آپکے ہاتھوں میں ہے چالیس احادیث پر مشتمل ہے کہ جو مولا وآقا حضرت علی بن ابی طالب (علیہ السلام ) اور ان کے فضائل کے بارے میں ہیں جو حقیقت میں ان کے فضائل کے بحر بے قراں سے چند قطر ے ہیں ۔
اس کتاب کی احادیث علماء شیعہ و علماء اھل سنت کی معتبر کتابوں سے لی گئی ہیں اور اس کو عید سعید غدیر کی مناسبت سے یعنی روز امامت وولایت او ر بڑی و بہترین و پُر عظمت شیعوں کی عید کی مناسبت سے چاپ اور منتشر کیا گیاہے تاکہ آن حضرت کے با فضیلت شیعوں کے آنکھوں کی روشنی قرار پائے اور جو راہ ھدایت و ولایت سے بھٹک چکے ہیں انکے لئے چراغ قرار پائے ۔
( حسین اثنا عشری )