گناہوں کے ذریعہ انسان کے دل سے حلاوت ذکر کا خاتمہ
الله کے ذکر کےلئے مومنوں کے دلوں ميں حلاوت پانی جاتی ہے ، اس
حلاوت و شيرینی سے بلند تر کو ئی حلاوت نہيں ہے ، ليکن جب انسان خداوند
عالم سے روگردانی کر ليتا ہے تو وہ حلاوت بهی ختم ہو جاتی ہے اور اس کا حلاوت
ذکر کا ذائقہ چکهنے والوں ميں شمار نہيں کيا جاتا ہے جيسے بيمار انسان جو اپنی
تند رستی کهو بيڻهتا ہے تو اس کی قوت ذائقہ بهی مفقود ہوجاتی ہے نہ یہ کہ کها
نے والی چيزوں کا ذائقہ ختم ہوجاتا ہے ، بلکہ مریض کی قوت ذائقہ مفقود ہو جاتی
ہے اسی طرح جب دل خدا سے پهر جاتے ہيں تو ان سے الله کے ذکر کی حلاوت
ختم ہو جاتی ہے اور ان کی نظر ميں الله کے ذکر کی کوئی حلاوت وجاذبيت نہيں رہ
جاتی ہے جيسے وہ بيمار جو اپنی سلا متی و صحت و تندرستی سے محروم ہو جاتا
ہے جس کے نتيجہ ميںوہ لذیذ چيزوں کی لذت کهو بيڻهتا ہے اس کا مطلب یہ نہيں
ہے کہ لذیذ چيزوں ميں لذت نہيں رہی ہے بلکہ انسان کو ان کی اشتہا و خواہش
نہيں رہی ہے اسی طرح جب قلوب اپنا اعتدال کهو بيڻهتے ہيں تو ان کے درميان سے
خداوند عالم کی یاد کی شيرینی کا ذائقہ ختم ہو جاتا ہے اور خداوند عالم کی یاد اور
تذکرہ کےلئے ان ميں کو ئی حلاوت وجذابيت باقی نہيں رہ جا تی ہے ۔
حدیث ميں آیا ہے :
<اِنَّ اللہَّٰ اَوحْ یٰ اِل یٰ دَاود اَن اَدن یٰ مَااٴَنَا صَانعٌ بِعبدٍ غَيرَْعَامِلٍ بِعِلمِْہِ مِن سَبعِْينَْ
( عَقُوبَْة بَاطِنِيَّةٍ اٴَن اَنزْع مِن قَلبِْہِ حَلَاوَةَ ذِکرِْي>ْ( ١
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١)دار السلام مو ٴ لف شيخ نوری جلد ٣ صفحہ ٢٠٠ ۔ )
“خداوند عالم نے جناب داؤد کو وحی کی کہ اپنے علم پر عمل نہ کرنے والے
بندہ کو ستر باطنی سزاؤں ميں سے سب سے کم سزا یہ دیتاہوںکہ ميں اس کے
دل سے اپنے ذکر کی حلاوت ختم کردیتاہوں ”
ایک شخص نے حضرت امير المو منين عليہ السلام کی خدمت ميں حاضر ہو
کر عرض کيا :
<یااميرالموٴمنين،إني قدحرمت الصلاة بالليل ۔
( فقال عليہ السلام :انت رجل قد قيدتک ذنوبک >( ١
“اے امير المو منين ایسا لگتا ہے کہ جيسے نماز شب مجه پر حرام ہو گئی
ہے ”
آپ نے فرمایا :تو ایسا شخص ہے کہ تيرے گناہوں نے تجه کو اپنی گرفت ميں
لے ليا ہے ”
حضر ت امام جعفر صادق عليہ السلام سے مروی ہے :
<انّ الرجل یذنب الذنب،فيحرم صلاة الليل،وانّ العمل السيّیٴ اٴسرع في
( صاحبہ من السکين في اللحم>( ٢
“جب انسان گناہو ں پر گناہ کئے چلاجاتا ہے تو اس پر نماز شب حرام ہوجاتی
ہے اور براعمل انسان کے اندر گوشت ميں چهری سے کہيں زیادہ تيز اثر کرتا ہے ”
دعاؤں کو روک دینے والے گناہ
براہ راست گناہوں کے انجام دینے سے انسان کا دل الله سے منقطع ہوجاتاہے
اور جب انسان کا دل الله سے منقطع ہو جاتاہے تو نہ اس ميں کسی چيز کو اخذ
کرنے کی صلاحيت باقی رہ جاتی ہے اور نہ ہی اس کو کوئی چيز عطا کی جاتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١)علل اشر ائع جلد ٢ صفحہ / ۵١ ۔ )
٢)اصول کا فی ٢صفحہ / ٢٧٢ ۔ )
جب انسان الله کی طرف سے نازل ہو نے والے قرآن کا استقبال کرتاہے تو
(دعا) انسان کو الله تک پہنچاتی ہے ،اور جب انسان الله کے نازل کئے جانے والے
قرآن سے منقطع ہو جاتا ہے تو وہ ضروری طور پر قرآن صاعد سے بهی منقطع
ہوجاتاہے ۔اس کی دعا محبوس (قيد )ہوجاتی ہے اور وہ اس پر کامياب نہيں ہوپاتایہاں
تک کہ اگر وہ خدا کی بارگاہ ميں بہت زیادہ گڑگڑائے یاپافشاری کرے ،اصرارکرے تب
بهی خدا اس کی دعا کو اوپر پہنچنے سے روک دیتا ہے اور اس کی دعا مستجاب
نہيں ہوتی ہے ۔
حضرت علی عليہ السلام سے مروی ہے :
<المعصية تمنع الاجابة>
“گناہ دعا کے مستجاب ہونے ميں مانع ہوتے ہيں”
ایک شخص نے حضرت علی عليہ السلام سے خداوندعالم کے اس قول
<ادعونی استجب لکم >کے سلسلہ ميں سوال کيا :
<مالنا ندعو فلایُستجاب لنا؟قال:فاٴي دعاء یُستجاب لکم،وقد سددتم ابوابہ
وطرقہ،فاتقوااللّٰہ واصلحوااعمالکم،واخلصوا سرائرکم ،واٴمروا بالمعروف،وانهواعن
( المنکر،فيستجيب اللّٰہ معکم >( ١
“ کيا وجہ ہے کہ ہم خداوندعالم سے دعا کرتے ہيں ليکن ہماری دعا مستجاب
نہيں ہوتی ہے ؟ آپ نے فرمایا تمہار ی دعا کيسے مستجاب ہو جب تم نے اس کے
دروازوں اور راستوں کو بند کردیا ہے پس تم الله کا تقویٰ اختيار کرو ،نيک اعمال انجام
دو ،اپنے اسرار کو پاکيز ہ کرو ،امربا لمعروف کرو ،نہی عن النکر انجام دو تو خدا
تمہاری دعا قبول کرے گا ”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١)بحارالانور جلد ٩٣ /صفحہ ٣٧۶ ۔ )
حضرت علی بن الحسين زین العابدین عليہ السلام سے مروی ہے :
( <والذنوب التی تردّ الدعاء،وتُظلم الهواء عقوق الوالدین >( ١
“جوگناہ دعاؤں کو رد کر دیتے ہيں اور فضا کو تاریک کر دیتے ہيں ان سے مراد
والدین سے سر کشی کرنا ہے ”
دوسری روایت ميں آیاہے :
<والذنوب التی تردّالدعاء:سوء النية وخبث السریرة،والنفاق، وترک التصدیق
بالاجابة،وتاخيرالصلوات ا لمفروضات حتّیٰ تذهب اوقاتها،وترک التقرب الیٰ اللّہ عزّ وجلّ
( بالبرّ والصدقة،واستعمال البذاء والفحش فی القول>( ٢
“دعاؤں کو مستجاب ہونے سے روک دینے والے گناہ یہ ہيں :بُری نيت ،خُبث
باطنی، نفاق واجب صدقہ نہ دینا،واجب نمازوں کے اداکرنے ميں اتنی تاخير کرنا کہ
نماز کا وقت ہی ختم ہوجائے، نيکی اور صدقہ دینے کے ذریعہ الله سے قربت حاصل
کرنے کو چهوڑدینا اور گفتگوميں گاليا ں دینا ”
حضرت مام محمدباقر عليہ السلام سے مروی ہے :
<انّ العبد یساٴ ل اللّٰہ الحاجة،فيکون من شاٴنہ قضاوٴها الیٰ اجل قریب،في
ذنب العبد ذنباً،فيقول اللّٰہ تبارک وتعالیٰ للملک:لاتقض حاجتہ،واحرمہ ایاها،فإنہّ تعرض
( لسخطي واستوجب الحرمان مني>( ٣
“جب بندہ خداوندعالم سے اپنی حاجت طلب کر تاہے تو خدا کی شان دعا کو
پورا کر دینا ہے مگر بندہ گناہ کرليتا ہے جسکی وجہ سے دعاقبول نہيں ہوتی،
خداوندعالم فرشتہ سے کہتا ہے :اس کی حاجت روانہ کرنا ،اس کو اس کی حاجت
سے محروم رکهنا ،وہ مجهکو نا خشنود کرتا ہے جسکی وجہ سے وہ مجه سے
محروم ہوا ہے ”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١)معانی الاخبار صفحہ / ٢٧٠ ۔ )
٢)معانی الاخبار صفحہ / ٢٧١ ۔ )
٣)اصول کا فی جلد ٣صفحہ ٣٧٣ ۔ )
قبوليت اعمال کے موانع
اسلامی روایات ميں (اعمال کے بلند ہو نے ميں رکاوٹ ڈالنے والے موانع )اور
(الله کی بارگاہ ميں اعمال پہنچا نے کے اسباب )کاتذکرہ موجود ہے :
ان دونوں چيزوں کا انسان کے عمل سے براہ رست تعلق ہے مگر یہ کہ
(موانع) اعمال کے الله کی بارگاہ تک پہنچنے ميں رکاوٹ ڈالتے ہيں ،اور (اسباب )
اعمال کو الله کی بارگاہ ميں پہنچنے ميں مددگار ہوتے ہيں :
ہم ذیل ميں (موانع )کے متعلق اسلامی روایات ميں وارد ہو نے والے ایک نمونہ
کا تذکرہ کریں گے اور اسباب کے سلسلہ ميں بهی ایک ہی نمونہ کا تذکرہ کریں گے
اور اس مسئلہ کی اسلامی ثقافت وتربيت ميں زیادہ اہميت ہونے کی غرض سے
اسکی تفصيل وتشریح ایک مناسب موقع کےلئے چهوڑدیتے ہيں ۔
صعود اعمال کے موانع (اسباب)
شيخ ابو جعفر محمد بن احمد بن علی قمی ساکن ری نے اپنی کتاب
“المنبیُ عن زهد النبی” عبدالواحد سے اور انهوں نے معاذ بن جبل سے نقل کيا ہے
:ان کا کہنا ہے کہ ميں نے عرض کيا: ميرے لئے ایک ایسی حدیث بيان فر ما دیجئے
جس کو آپ نے رسول اکر م (ص) سے سنا ہو اور حفظ کيا ہو انهوں نے کہا ڻهيک ہے
پهر معاذ نے گریہ کرتے ہو ئے فر مایا :ميرے ماں باپ آپ پر قربان ہوںتو اس وقت مجه
سے یہ حدیث نقل فر ما ئی جب ميں ان کے پاس کهڑا ہوا تها:
“بينا نسيراذ رفع بصرہ الی السماء فقال:الحمدلله الذي یقضي في خلقہ
مااٴحبّ،ثم قال:یامعاذ،قلت:لبيک یارسول اللّٰہ وسيد الموٴمينن قال: یا معاذ،قلت، لبيک
یارسول الله امام الخيرونبي الرحمة فقال:احدثک شيئاًماحدّث بہ نبي امتہ ان حفظتہ
نفعک عيشک،وان سمعتہ ولم تحفظہ انقطعت حجتک عند اللّٰہ،ثم قال:انّ اللّٰہ خلق
سبع اٴملاک قبل ان یخلق السماوات فجعل فی کل سماء ملکاًقدجللها بعظمتہ،وجعل
علیٰ کل باب من ابواب السماوات ملکاًبواباً،فتکتب الحفظة عمل العبد من حين یصبح
الیٰ حين یمسي،ثم ترتفع الحفظة بعملہ ولہ نورکنور الشمس حتّی اذابلغ سماء
الدنيا فتزکيہ وتکثرہ فيقول الملک:قفوا واضربوابهذاالعمل وجہ صاحبہ،اناملک الغيبة،فمن
اغتاب لاادع عملہ یجاوزني الیٰ غيري،امرني بذالک ربي۔
قال :ثم تجیٴ الحفظة من الغد ومعهم عمل صالح،فتمّر بہ فتزکيہ و تکثرہ حتّی
تبلغ السماء الثانية،فيقول الملک الذي فيالسماء الثانية:قفوا واضربواهذ االعمل وجہ
صاحبہ انّما اراد بهذاعرض الدنيا،اناصاحب الدنيا، لاادع عملہ یتجاوزني الیٰ غيري۔
قال:ثم تصعد الحفظة بعمل العبدمبتهجابصدقة وصلاة فتعجب بہ
الحفظة،وتجاوز بہ الیٰ السماء الثالثة،فيقول الملک:قفوا واضربوا هذاالعمل وجہ صاحبہ
وظہرہ،اٴناملک صاحب الکبر،فيقول:انہ عمل وتکبرّعلی الناس في مجالسهم؛امرني
ربي اٴن لااٴدع عملہ یتجاوزني الیٰ غيري۔
قال:وتصعد الحفظة بعمل العبد یزهرکالکوکب الدري في السماء،لہ دوي
بالتسبيح والصوم والحج ،فتمّر بہ الی السماء الرابعة فيقول لہ الملک:قفوا واضربوا بهذا
العمل وجہ صاحبہ وبطنہ،اناملک العُجب،انہ کان یعجب بنفسہ انہ عمل وادخل نفسہ
العُجب،امرني ربّي ان لاادع عملہ یتجاوز ني الی غيري۔
قال وتصعد الحفظة بعمل العبدکالعروس المزفوفة الی اهلها،فتمرّ بہ الی ملک
السماء الخامسة بالجهاد والصلاة (والصدقة )مابين الصلاتين،ولذلک العمل رنين کرنين
الابل وعليہ ضوء کضوء الشمس،فيقول الملک:قفوا انا ملک الحسد،واضربوابهذ االعمل
وجہ صاحبہ،واحملوہ علیٰ عاتقہ،انہ کان یحسد مَنْ یتعلم اویعمل لله بطاعتہ،واذا رایٰ
لاحد فضلافي العمل والعبادة حسدہ ووقع فيہ،فيحملہ علیٰ عاتقہ ویلعنہ عملہ ۔
قال:وتصعد الحفظة بعمل العبد من صلاة وزکاة وحج وعمرة، فيتجاوزون بہ الی
السماء السادسة،فيقول الملک:قفوا اناصاحب الرحمة واضربوابهذاالعمل وجہ
صاحبہ،واطمسواعينيہ لانّ صاحبہ لم یرحم شيئاًاذا اصاب عبداًمن عبادالله ذنب للاخرة
اوضرّ في الدنياشمت بہ،امرني بہ ربي ان لاادع عملہ یجاوزني ۔
قال وتصعد الحفظةبعمل العبد بفقہ واجتهاد وورع ولہ صوت کالرعد، وضوء کضوء
البرق،ومعہ ثلاثة آلاف ملک،فتمرّبہ الی ملک السماء السابعة، فيقول الملک:قفوا
واضربوا بهذاالعمل وجہ صاحبہ اناملک الحجاب احجب کل عمل ليس لله،انّّہ ارادرفعة
عندالقُوّاد،وذکراً في المجالس وصيتاًفي المدائن، امرني ربي ان لاادع عملہ یتجاوزني
الی غيري مالم یکن الله خالصاً۔
قال:وتصعد الحفظة بعمل العبد مبتهجاً بہ من صلاة وزکاة وصيام وحج وعُمرة
وحسن الخلق وصمت وذکرکثير ،تشيعہ ملائکة السماوات والملائکة السبعة
بجماعتهم،فيطئاُون الحجب کلّها حتیٰ یقوموابين یدیہ سبحانہ،فيشهدوا لہ بعمل ودعاء
فيقول:انتم حفظة عمل عبدي،وانا رقيب علیٰ مافي نفسہ انہ لم یردنی بهذا
العمل۔وعليہ لعنتي فيقول الملائکة:عليہ لعنتک ولعنتنا قال :ثم بکیٰٰ
معاذقال:قلت:یارسول الله،ماا عمل واخلص فيہ ؟قال:اقتد بنبيک یامعاذفي اليقين
قال:قلت انت رسول الله وانامعاذ قال:وان کان فی عملک تقصير یامعاذ فاقطع لسانک
عن اخوانک وعن حملة القرآن،ولتکن ذنوبک عليک لا تحملهاعلیٰ اخوانک،ولاتزک
نفسک بتذ ميم اخوانک،ولاترفع نفسک بوضع اخوانک،ولاتراء بعملک،ولاتدخل من
الدنيافي الآخرة،ولا تفحش في مجلسک لکي یحذروک لسوء خلقک ولاتناج مع رجل
وانت مع آخر،ولا تعظم علی الناس فتنقطع عنک خيرات الدنيا،ولاتمزق الناس فتمزقک
کلاب اهل النار،قال الله تعالیٰ:<وَالنا شِّٰ طٰاتِ نَشطْْاًً>( ١)افتدری ماالناشطات ؟انها کلاب
اهل النار تنشط اللحم واعظم قلت:ومن یطيق هذہ الخصال ؟قال:یامعاذ، انہ یسير
علیٰ من یسّرہ الله تعالیٰ عليہ قال:ومارایت معاذاً یکثرتلاوة القرآن کما یکثر تلاوة
( هذاالحدیث ۔( ٢
“انهوں نے فرمایا :ہم راستہ چلے جا رہے تهے تو انهوں نے اپنی آنکه آسمان
کی طرف اڻها تے ہو ئے فر مایا :تمام تعریفيں اس خدائے وحدہ لا شریک کےلئے ہيں
وہ اپنی مخلوق ميں جو چا ہتا ہے وہ فيصلہ کرتا ہے۔پهر انهوں نے کہا :اے معاذ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١)سورئہ نازعات آیت/ ٢۔ )
٢)ہم نے یہ طویل حدیث کتاب عدة الداعی کے صفحہ ٢٢٨ ۔ ٢٣٠ سے نقل کی ہے ،اور اس )
کتاب ميں اس حدیث کے حاشيہ ميں تحریر ہے کہ :سليمان بن خالد سے مروی ہے کہ ميں نے ابا
عبد الله عليہ السلام سے خداوند عالم کے اس قول : <وَقَدِمنَْااِل یٰ مَاعَمِلُواْمِن عَمَلٍ فَجَعَلنَْاہُ هَبَاءً
مَنثُْوراً>سورئہ فرقا ن آیت / ٢٣ “پهر ہم انکے اعمال کی طرف توجہ کریں گے اور سب کو اڑتے ہوئے خاک
کے ذروں کے مانند بنا دیں گے ”کے سلسلہ ميں سوال کيا تو آپ نے فرمایا : خداکی قسم اگر انکے
اعمال قباطی سے بهی زیادہ سفيد(بہت زیادہ نورانی )رہے ہوں گے ليکن جب ان کے سامنے کسی
حرام چيز کو پيش کيا جاتاتها تو اسکو ترک نہيں کرتے تهے ”مرآة العقول ميں آیا ہے :مذکورہ مطلب
ميں اس بات کی دلالت ہے کہ کهلم کهلا گناہ کر نے سے نيکياں ختم ہو جاتی ہيں اور احباط کا مطلب
یہ ہے کہ اچها ئيوں پر ثواب نہ ملنا اسکے بالمقابل تکفير ہے یعنی کسی برائی پر عذاب نہ ملنا ۔
ميں نے کہا :لبيک یارسول الله (ص)اور مو منين کے سردار ۔فرمایا : اے معاذ ميں نے
عرض کيا :لبيک یا رسول الله خير کے امام اور نبی رحمت ،انهوں نے کہا ميں تم سے
ایک حدیث نقل کر رہا ہوں جيسی کسی نبی نے اپنی امت سے نقل نے کی ہو اگر
تم اس کو حفظ کروگے تو زندگی ميں مستفيد ہو گے اگر سن کر حفظ نہيں کروگے
تو تم پرخداوند عالم کی حجت تمام ہو جا ئے گی ۔پهر انهوں نے کہا کہ خداوند عالم
نے آسمانوں کی خلقت سے پہلے سات فر شتے خلق کئے تو ہر اس آسمان ميں
ایک فرشتہ معين کيا جس کو اپنی عظمت کے ذریعہ مکرم فر مایاآسمانوں کے ہر در
وازے پر ایک نگہبان فر شتہ معين فر مایا تووہ انسان کے اعمال نا مہ ميں اس بندہ
کا صبح سے شام تک کا عمل لکهتے ہيں پهر یہ لکهنے والے فرشتے اس کے اعمال
نا مہ کو ليکر اوپر جا تے ہيں اس کی روشنی دهوپ کے مانند ہو تی ہے یہاں تک کہ
جب وہ آسمان دنيا پر پہنچتا ہے تو فرشتے اس کے عمل کو پاک و صاف و شفاف اور
زیادہ کر دیتے ہيں تو فرشتہ کہتا ہے :ڻهہرو اور اس عمل کو صاحب عمل کے منه پر
ما ردو ميں غيبت کا فرشتہ ہوں جو غيبت کرتا ہے ميں اس کے عمل کو اپنے علاوہ
کسی دو سرے تک نہيں پہنچنے دوںگا ميرے پرور دگار نے مجهے یہ حکم دیا ہے۔
رسول اکر م (ص) نے فرمایا : اگلے دن یہ نا مہ ٴ اعمال ،عمل صالح کے ساته
تزکيہ اور زیادہ ہو نے کی صورت ميں دو سرے آسمان تک پہنچتا ہے ،تو دو سرے
آسمان والا نگہبان فرشتہ کہتا ہے :ڻهہرو
اور اس عمل کو صاحب عمل کے منه پر ماردو چونکہ اس نے اس عمل کے ذریعہ اپنے
کو دنيا کے سامنے پيش کر نے کی کو شش کی ہے اور ميں صاحب دنيا ہوں لہٰذا
ميں اس عمل کو اپنے علاوہ کسی دو سرے تک نہيں جا نے دو نگا ۔
فرمایا :پهر وہ لکهنے والے اس نامہ ٴ اعمال کو صدقہ اور نماز سے پُر،خو شی
خو شی اوپر ليجا تے ہيں اور وہ تيسرے آسمان سے عبور کر جاتا ہے تو فرشتہ کہتا
ہے :ڻهہرو اور اس عمل کو صا حب عمل کے منه اور پيڻه پر مار دوميں صاحب کبر کا
فر شتہ ہوں وہ کہے گا :اس نے اس عمل کے ذریعہ لوگوں کی مجلسوںميں بيڻه کر
تکبر کيا ميرے پروردگار نے مجهے یہ حکم دیا ہے کہ ميں اس عمل کو اپنے علاوہ
کسی دوسرے تک نہ پہنچنے دوں ۔
فرمایا :یہ نا مہ ٴ اعمال بندہ کے اس عمل کی وجہ سے جس ميں تسبيح
،روزہ اور حج ہو گا ان کے ذریعہ آسمان ميں کوکب دری کی طرح روشن ہو کر چوتهے
آسمان سے گذر جا ئيگا تو فرشتہ ا س سے کہے گا : اس عمل کو صاحب عمل کے
منه اور پيٹ پر ماردو ،ميں عُجب کا فرشتہ ہوں وہ اپنے نفس ميں اس عمل کے ذریعہ
عجب کرتا تها اور اس کے نفس ميں عُجب داخل ہو گيا ہے ؛ميرے پرور دگارنے مجهے
یہ حکم دیا ہے کہ یہ عمل ميرے علاوہ کسی اور تک نہ پہنچنے پائے ۔
فرمایا :یہ نا مہ ٴ اعمال بندہ کے عمل کے ذریعہ اپنے شوہر کے گهر کی طرف
جانے والی دُلہن کے مانند جہاد ،نماز اوردونمازوں کے درميان دئے جا نے والے صدقہ
سے پانچویں آسمان سے گذر جائيگا یہ اونٹ کی طرح آواز بلند کررہا ہوگا اور آفتاب
کی طرح روشن ہوگا ،پس فرشتہ کہے گا: ڻهہرو ميں حسد کا فرشتہ ہوں اور اس
عمل کو صاحب عمل کے منه پر مار دو اور اس کے کاندهوں پر رکه دو ؛یہ طالب علم
اور الله کی اطاعت کرنے والے سے حسد کرتا تها اور جب بهی یہ عمل اور عبادت
ميں کسی اور کو اپنے سے برتر دیکهتا تها تو اس سے حسد کرتا تها لہٰذا اس عمل
کو اسی کے کاندهوں پر رکه دو اور اس کا عمل اس پر لعنت کریگا ۔
فرمایا :وہ نا مہ ٴ اعمال نماز ،زکات ،حج اور عمرہ کے ذریعہ چهڻے آسمان
سے گذر جا ئيگا تو فرشتہ کہے گا :ڻهہرو ميں صاحب رحمت ہوں اس عمل کو صاحب
عمل کے منه پر ماردو اور اس کی آنکهوں کو بے نور کردو چونکہ اس شخص نے ذرہ
برابر رحم نہيں کياجب الله کا کو ئی بندہ اُخروی گناہ یا دنيوی مصيبت ميں مبتلا ہو
جاتا ہے تو اس کی شماتت کی جا تی ہے ۔
فرمایا :یہ نا مہ ٴ اعمال بندہ کے فقہ ،اجتہاد اور ورع و پرہيزگاری کے ذریعہ جو
بجلی کی طرح کڑک رہا ہوگا ،برق کی طرح اس کی روشنی ہو گی اور اس کے تين
ہزار فرشتے ہوں گے یہ ساتویں آسمان سے گذر جائيگا تو فرشتہ کہے گا :ڻهہرو اس
عمل کو صاحب عمل کے منه پر ماردو ميں حجاب کا فرشتہ ہوں اس نے جو عمل الله
کيلئے نہيں تها اس کو چهپایا؛اس نے رہنماؤں کی نظر ميں بلندمرتبہ ،نشستوں ميں
اپنے تذکرہ اور شہروں ميں اپنی شہرت کی تمنّا کی تهی ،ميرے پروردگار نے مجه
کو حکم دیا ہے کہ جو عمل خالص الله کے لئے نہ ہو اس کو ميں اپنے علاوہ کسی
دوسرے تک نہ جانے دوں ۔
فرمایا :یہ نا مہ ٴ اعمال بندہ کے عمل کے ذریعہ خو شی خوشی جس ميں
نماز ،زکات ،روزے ،حج، عمرہ ،حُسن خلق ،صمت و وقاراور ذکر کثير ہوگا آگے بڑهے
گا جس کے ساته آسمان و زمين کے ملا ئکہ ہو ں گے جوتمام پردوں کو رونده دیتے
ہيںيہاں تک کہ پروردگار عالم کے سامنے جا کهڑے ہوں گے اور وہ سب اس بندہ کے
اس عمل اور دعا کی گو اہی دیں گے پس پروردگار آواز دے گا :تم نے ميرے بندہ کا یہ
نا مہ ٴ اعمال لکها ہے اور ميں بذات خود اس کا دیکهنے والا ہوں ۔اس عمل کو ميرے
پاس نہ لاؤ اس پر ميری لعنت ہے ۔تو ملا ئکہ کہيںگے :اس پر تيری اور ہم سب کی
لعنت ہے ۔
فرما یا :پهر معاذ گریہ کرنے لگے ۔
معاذ نے کہا ميں نے رسول الله (ص) کی خدمت ميں عرض کيا :ميں کيسے
خالص عمل انجام دوں ؟
فرمایا : اے معاذ تم یقين ميں اپنے نبی اکرم (ص) کی اقتدا کرو ۔
معاذ نے عرض کيا :یا رسول الله (ص) آپ رسول خدا ہيں اور ميں معاذ ہوں ۔
فرمایا :اگر تمہارے عمل ميں کو ئی کو تا ہی ہے تو تم اپنے برادران کی غيبت
کرنے سے پرہيز کرو قرآن کے حاملين کے سلسلہ ميں اپنی زبان بند رکهو تمہارے
گناہوں کا بوجه تمہارے بها ئيوں پر نہيں پڑنا چا ہئے ،اپنے بها ئيوں کی برائی کرکے
خود کو بہتر مت سمجهو ،اپنے بهائيوں کی تو ہين کرکے خود کو بلند مرتبہ مت
سمجهو، ریاکاری نہ کرو،دنياکے ذریعہ آخرت ميں داخل نہ ہواگر تم کسی سے سرگو
شی کر رہے ہو تو دوسرے شخص کے ساته اسی حال ميں سر گوشی مت کرو
،لوگوں پر بوجه مت بنو کہ تم سے دنيا کی بهلا ئياں رو گردانی کر جا ئيں ،لوگوں
ميں تفرقہ نہ پيدا کرو ورنہ جہنم کے کتّے تم کو پاش پاش کرڈاليں گے خداوند عالم
کا فرمان ہے :<وَالنّاشِطَاتِ نَشطْاً>“اور آسانی سے کهول دینے والے ہيں” کيا تم
جانتے ہو کہ ناشطات کيا ہے ؟یہ جہنم کے کتّے ہيں جو گوشت اور ہڈیوں کو کها
جاتے ہيں ۔
معاذ نے عرض کيا :ان خصلتوں کی کس ميں طاقت ہے ؟
فرمایا :اے معاذیہ اس شخص کيلئے بہت آسان ہيں جن کيلئے خداوند عالم
ان کو آسان کردیاہے
فرمایا :ميں نے معاذ کو اتنی زیادہ قرآن کی تلا وت کرتے نہيں دیکها جتنی وہ
اس حدیث کی تلاوت کرتے تهے ”
|