82
ساتواں سبق :
والدين كے حقوق
1) .........معصومين(ع) كے كلام كى روشنى ميں
2) ......... اويس قرنى كا سبق آموز كردار
3) .........باپ كا احترام ' امام زمانہ(ع) كا فرمان
4) .........والدين كے لئے اولاد كا فريضہ
5) .........مرنے كے بعد ياد ركھنا
6) .........والدين سے نيك سلوك كى جزائ
7) ......... خدا كا فرمان ، يا والدين كى خواہش كى تكميل
83
جو حقوق انسان پر واجب ہيں ان ميں سے ايك والدين كے ساتھ نيك سلوك روا ركھنا ہے ' خواہ وہ زند ہوں يا مر چكے ہوں ' اچھے ہوں يا بُرے ، والدين كا احترام اور ان كى شرعى ضروريات كا پورا كرنا اس قدر اہميّت كا حامل ہے كہ خدا نے قرآن مجيد ميں چھ مقامات پر اس كر ذكر كيا ہے ، حتى كہ بعض مقامات پر تو اللہ تعالى نے اپنى عبادت كے بعد والدين كے ساتھ نيكى كرنے كا حكم ديا ہے _ مثال كے طور پر قرآن مجيد كى مندرجہ ذيل آيتيں ملاحظہ فرمائيں :
(1) ......'' وقضى ربك الا تعبد وا الا اياہ وبالوالدين احساناً '' _1
'' اور تيرے پروردگار نے قطعى فيصلہ كر ديا ہے كہ اس كے سوا كسى كى عبادت نہ كرو اور والدين كے ساتھ نيكى كرو ''_
------------------------
1_ سورہ بنى اسرائيل _ آيت 23_ 24
84
پھر ان كے ساتھ نيكى كى وضاحت كرتے ہوئے فرماتا ہے:
(2) ......''اما يبلغن عندك الكبر احد ھما او كلا ہما فلا تقل لھما اُف:ّ''
''اگر ان ميں سے ايك ےا دونوں تمہا رى زندگى ميں بڑھاپے كو پہنچ جائيں تو(ان كى خد مت گزارى سے تھك كر )انہيں اُف تك نہ كہو_''
(3) ......''ولا تنھر ھما '' تر جمہ :''اور نہ انہيں جھڑ كو_''
(4) ......''و قل لھما قولا كر ےما'
''ان سے ادب اور مہر با نى سے با ت كرو''_
(5) ......'' وا خفض لھما جناح الذل من الر حمة ''_
''اور ان كے سا منے خا كسارى سے شا نے جھكا ئے ركھو_''
(6) ......'' و قل رب ار حمھما كماربےانى صغےرا''_
''اور ان كے حق ميں دعا كرو،اور كہو بارالہا ان دو نوں پر رحم فرما،جس طرح كہ انہوں بچپن ميں مےرى تر بےت اور پرورش كى ہے''_
اب جب كہ ہم وا لدين كے سا تھ نيك سلوك كى اہميّت سے واقف ہو چكے ہيں تو بہتر معلوم ہو تا ہے كہ خدا كى ان دو نعمتوں كو اچھى طرح پہچا نيں تا كہ ہم ان كى بہتر خدمت كے لئے اچھى طرح كمر بستہ ہو كر صحيح معنوں ميں اپنے فريضے كو ادا كرسكيں،اس بارے ميں حضرت امام زين العا بدين عليه السلام كے ارشا دات ہمارے لئے مشعل راہ ہيں:
روايت:'' تمہا رى ماں كا تم پر يہ حق ہے كہ تمہيں معلوم ہو نا چا ہےئے كہ اس نے تمہيں ايسى جگہ ركھا اور تمہيں اپنے سا تھ اٹھائے پھر تى رہى جہاں پر
85
كوئي دو سر كسى كو نہيں اٹھتا،اس نے تمہيں اپنے دل كے مےوے سے اےسى چےز كھلائي ہے جو كسى كو كوئي نہيں كھلاتا، اس نے اپنے ہاتھ' پائوں،انكھ،كان، حتى كہ اپنے بدن كى جلد اور تمام اعضاء كے ساتھ بڑى خوشى اور خندہ پےشانى كے ساتھ تمہا رى نگہداشت كي،اور اپنے حمل كے دوران تمام نا خوش گوا ر با توں،دردو غم،رنج و الم اور سختےوں كو بر داشت كےا،يہاں تك كہ قدرت خدا نے تجھے ا س سے جدا كر كے دنےاميں بھيج ديا_ اگاہ ہو جائو كے تمہا رے باپ كا تم پر ےہ حق ہے كہ:وہ تمہا رى اصل اور جڑہے،اور تم اس كى فرع اور شا خ ہو،اگروہ نہ ہو تا تو تم بھى نہ ہوتے، تم اپنے اندر جو نعمتيں ديكھ رہے ہو وہ سب اس كے وجود كے بر كت سے ہيں، لہذا خدا كا شكر كرتے ہو ئے اپنے باپ كا شكر ےہ بھى ادا كرو اور اس كى عزّت و تكرےم بھى كرو''_ 1
اس جملے ميں حضرت امام زين العا بد ين عليه السلام نے والدين كى اہميّت اور ان كى قدر و قےمت كو بےان فر ما يا ہے،اور سا تھ ہى ہميںان كى قدر دانى اور ان كا شكرےہ ادا كرنے كا حكم ديا ہے_
علاوہ ازيں ہميں با ور كرا يا ہے كہ اگر ہم اپنى سا رى زندگى ان كى خدمت كر تے رہيں پھر بھى ہم ان كى خد ما ت كے ہزارويں حصّے كا بدلہ بھى نہيں چكا سكتے_
-------------------------
1_ تحف العقول _ ص 189_ رسالة الحقوق_ امام سجاد عليه السلام _
86
(1)_معصومين (ع) كے كلام كى روشنى ميں :
ہم ايك با ر پھر معصومين علےھم السّلام كے ار شا دات كو پےش كر تے ہيں تا كہ اس اہم فر ےضے كى ادا ئےگى ميں وہ ہما رے راہنما قرار پا ئيں _
الف : ......ايك شخص حضرت ختمى مر تبت (ص) كى خد مت ميں حا ضر ہوا اور اپ(ص) سے نصےحت كى درخو است كي،اپ(ص) نے فر ماےا :
''والديك فا طعھما وبر ھما حےين كانا او مےتين''_ 1
''تم اپنے وا لدين كى اطاعت كر واور ان كى ساتھ نيك سلوك كرو ' خواہ وہ زندہ ہوں يا مر چكے ہوں _ ،،
منصوربن جازم كہتے ہيں كہ ميں حضرت امام جعفر صادق عليہ السلّام كى خدمت ميں حاضر ہوا اور عرض كيا : كس عمل كى زيادہ قدر وقيمت ہے ؟
آپ نے فرمايا :
'' الصلوة لوقتھا وبرَّ الوالدين والجھا د فى سبيل اللہ ''_ 2
'' اول وقت ميں نماز كى ادائيگى ، والدين كے ساتھ نيكى اور راہ خدا ميں جہاد _ ''
ج: ...... ايك شخص نے رسول خدا(ص) كى خدمت ميں عرض كيا كہ ميںاپنے وطن اور علاقے اور والدين سے جدا ہو كر ، آپ(ص) كى خدمت ميں مسلمان ہونے
-------------------------
1_ اصول كافى _ ج 2_ ص 158
2_ اصول كافى ج2 ص 158
87
كى غرض سے حاضر ہوا ہوں ، اور جس وقت ميں رخت سفر باندھ رہا تھا ميرے والدين ميرى جدائي كے صدمہ سے رو رہے تھے _
رسول خدا (ص) نے فرمايا :
'' تم واپس چلے جائو ، پہلے ماں باپ كو راضى كرو پھر ہمارے پاس آئو _ ،، يہ سنكر اس نے آپ (ص) كے فرمان پر عمل كيا ''_1
د : ... رسول خدا(ص) فرماتے ہيں :
''رَضى الرب فى رضى الوالدين وسخط الرب فى سخط الوالدين ''_ 2
'' رب كى رضا ، والدين كى رضامندى ميں ہے اور خالق كى ناراضگى والدين كى ناراضگى ميں ہے _''
ھ : ... رسول خدا(ص) سے مروى ہے كہ حضرت موسى (ع) نے اللہ تعالى سے اپنے ايك شہيد دوست كے انجام كا سوال كيا تو خدا نے فرمايا كہ وہ جہنّم ميں ہے ، انہوں نے عرض كيا كہ كيا تو نے شھداء سے جنّت كا وعدہ نہيں فرمايا ؟ ،ندا آئي : '' كيوں نہيں ؟ ' ليكن وہ اپنے والدين كو ہميشہ ستايا كرتا تھا ، اور ميں والدين كى نافرمانى كرنے والوں سے كوئي بھى عمل قبول نہيں كرتا _ '' 1
و: ... حضرت امام محمد باقر عليہ السلّام فرماتے ہيں :
'' انَّ العبد ليكون برابو الديہ فى حيا تھما ثم يموتان فلا يقضي عَنھماَ ديونہما وَلاَ يستغفر لھما فيكتبہ اللہ عاقاً ''_ 3
--------------------------------
1_ مستدرك الوسائل _ ج 2_ ص 627
2_ مستدرك الوسائل _ ج 2_ ص27
3_ اصول كافى ج 2_ ص 163
88
'' بعض اوقات ايسا ہوتا ہے كہ كوئي بندہ ، اپنے والدين كى زندگى ميں ان كے ساتھ نيكى كرتا ہے ، ليكن جب وہ مر جاتے ہيں تو وہ نہ ان كے قرضے ادا كرتا ہے اور نہ ہى خدا سے ان كے گناہوں كى بخشش طلب كرتا ہے ، تو ايسى صورت ميں خدا اسے والدين كا نافرمان اور عاق لكھ ديتا ہے '' _
(2)_ اويس قرنى كا سبق آموز كردار :
حضرت اويس قرنى رسالتمآب (ص) كے ايك سچے عاشق اور حقيقى پيروكار تھے ، جن كا كام سار بانى تھا ، اور اس سے وہ اپنا اور اپنى والدہ كا خرچ چلاتے تھے ، وہ اپنے اس عشق و محبّت كے باو جود آنحضرت صّلى اللہ عليہ وآلہ وسّلم كى زيارت سے شرفياب نہيں ہو پائے تھے _
ايك دن انہوں نے اپنى والدہ سے حضور(ص) كى زيارت كى اجازت مانگى ، تاكہ مدينہ پہنچ كر آنحضرت(ص) كى زيارت كا شرف حاصل كر سكيں ، ليكن وہ اس شرط پر اجازت دينے پر راضى ہوئي كہ مدينہ ميں آدھے دن سے زيادہ نہيں ٹھہريں گے _
حضرت اويس قرنى نے مدينہ كا سفر اختيار كيا اور بڑے شوق اور بے پناہ مشكلات كے ساتھ سفر طے كر كے حضور(ص) پاك كے در دولت پر حاضرى دى ، ان كا دل محبوب كے ديدار كے لئے تڑپ رہا تھا اور اشك شوق آنكھوں سے رواں تھے ، ليكن انہيں بتايا گيا كہ سر كار دو عالم (ص) تو مدينہ ميں تشريف فرما نہيں ہيں ، اور كہيں سفر پر گئے ہيں، اپنى ماں سے كئے ہوئے وعدے كے پيش نظر صرف آدھے دن تك آنحضرت(ص) كا انتظار كيا ، ليكن حضور(ص) تشريف نہيں لائے ، لہذ وہ ختمى مرتبت(ص) كى زيارت كا شرف
89
حاصل كئے بغير مدينہ سے واپس چلے گئے _
جب حضور(ص) پاك مدينہ تشريف لے آئے اور اپنے گھر پہنچے تو آپ(ص) كو اويس قرنى كے آنے كى خبر دى گئي _ حضور(ص) نے فرمايا :
'' اويس قرنى ہمارے گھر ميں نور چھوڑ گئے ہيں ''_
پھر فرمايا :
''يفوح روائح الجنة من قبل القرن واشو قاہ اليك يا اويس القرن '' _1
'' نسيم جنّت قرن كى طرف سے آ رہى ہے ، اے اويس قرنى ہم تمہارى ملاقات كے كس قدر خواہشمند ہيں '' _
( 3) _ باپ كا احترام ، امام زمانہ (ع) كا فرمان :
سيد محمود موسوى نجفى المعروف سيد محمود ہندى كا شمارا اپنے زمانہ كے زاہد لوگوں ميں ہوتا تھا ، اور وہ حضرت امير المومنين عليہ السلام كے حرم مقّدس ميں نماز پڑھايا كرتے تھے، انہوں نے ايك عالم كى زبان سے نقل كيا ہے كہ ان كا ايك دوست تھا جو حمّام ميں كام كيا كرتا تھا،اس نے ذكر كيا ہے كہ ميرے والد نہايت ہى بوڑھے ہو چكے تھے، ميں ان كا بہت ہى احترام كيا كرتا تھا ، اور ان كا ہر كام پورا كيا كرتا تھا ، سوائے بدھ كى رات كے ، كيونكہ اس رات ميں امام زمانہ ( عج) كے شوق زيارت كے پيش نظر مسجد سہلہ جايا كرتا تھا _
----------------------------
1_ منتہى الآمال _ ج 1_ ص 239
90
چنانچہ جب چاليس بدھ كى راتيں مكمل ہو گئيں اور آخرى رات كو ميں بڑى آرزوئيں لے كر گيا تھا كہ يقينا آنجناب(ع) كى زيارت ہو گى ، اور جب ميں واپس پلٹ رہا تھا تو راستے ميں ايك نورانى صورت كے شخص كو ديكھا جو گھوڑے پر سوار تھا ، جب ميرے نزديك پہنچا تو ميرے نام سے مجھے پكارا اور تين مرتبہ كہا :'' تم اپنے باپ كا خاص خيال ركھا كرو اور اس كا احترام كيا كرو ، '' يہ كہا اور ميرى نگاہوں سے غائب ہو گيا _ ميں نے لمحہ بھر سوچا كہ يہ شخص كون تھا ؟ ، پھر فو راً خيال آيا كہ يہ تو وہى عظيم الشّان شخصيّت ہيں ، جن كے شوق ديدار كے لئے ميں چاليس بدھ كى راتيں مسجد سہلہ جا چكا ہوں _
ميں نے آنجناب(ع) كى سفارش كو اپنے ذہن ميں محفوظ كر ليا اور والد كى خدمت كے لئے يوں كمر بستہ ہو گيا جيسے كوئي نوكر ہوتا ہے _ 1
(4)_ والدين كيلئے اولاد كا فريضہ :
ہم يہاں والدين كے لئے اولاد كے شرعى فريضے كى طرف اشارہ كريں گے ،بہتر ہے كہ اولاد اپنے والدين كى ضروريات كو پورا كرے ، زندگى كى مشكلات ميں ان كا ہاتھ بٹائے ، جب انہيں كوئي چيز دينا چاہے تو ان كے ہاتھ كے اوپر اپنا ہاتھ نہ لے جائے ، ان كے آگے نہ چلے ، بيٹھتے وقت ان كا سہارا نہ لے _
منقول ہے كہ حضرت امام زين العابدين عليہ السلّام نے ايك شخص كو ديكھا جو كہ اپنے باپ كے ساتھ ٹيك لگائے بيٹھا تھا ، امام نے اس كى اس گستانى كى وجہ سے مرتے دم تك اس سے بات نہيں كى _ 2
------------------------------
1_ منتہى الآمال _ ج 3_ ص 324
2_ اصول كافى _ ج 2_ ص 261
91
اولاد كے لئے مناسب نہيں ہے كہ وہ تند مزاجى اور درشت لہجے كے ساتھ والدين كے ساتھ بات كرے يا ان كے سامنے تيورى چڑھا كر آئے كہ اس طرح سے وہ آزردہ ہوجائيں ' اونچى آواز ميں ان سے بات نہ كريں' ان سے ناراضگى كا اظہار يا ان پر كسى قسم كا اعتراض نہ كرے كہ كھانا كھانے ميں ان سے پہل نہ كرے ' كھانا كھالينے كے بعد خود ہى دسترخوان كو اكٹھا كرے ' انہيں ان كے نام سے نہ پكارے بلكہ بڑے ادب اور احترام كے ساتھ آواز دے' تعظےم اور ادب كے ساتھ ان سے گفتگو كرے ' ان كے حق ميں دعائے خير كرے 'ان كے زحمتوں اور تكليفوں كا شكريہ ادا كرے اور قدر كرے' اور كہے:
''بار الہا ميں انہيں جزا دينے كى طاقت نہيں ركھتا تو خود ہى ان پر رحمت نازل فرما''_
(5)_مرنے كے بعد ياد ركھنا :
والدين كى موت كے ساتھ اولاد كا فريضہ ختم نہيں ہوتا ہے_ وہ وفات پانے سے ايك جگہ سے دوسرى جگہ منتقل ہوجاتے ہيں اور عالم برزخ ميں رہتے ہيں' اور اولاد كى نيكى ان كو مل جاتى ہے_ لہذا اولاد كا فرض ہے كہ والدين كے جو فرائض ان سے چھوٹ گئے ہيں وہ انہيں ادا كرے' ان كے قرض چكائے تاكہ انہيں مشكلات سے چھٹكارا ملے' اس بارے ميں رسول خدا (ص) سے دريافت كيا تو آنحضرت (ص) نے فرمايا :
''مرنے كے بعد ان كے لئے نماز پڑھے ' ان كے گناہوں كى بخشش كى دعا مانگے ان كے كئے ہوئے وعدے پورا كرے' ان كے دوستوں كا احترام
92
كرے اور ان كے رشتہ داروں سے ميل ملاقات ركھے''_ 1
آپ (ص) ہى كا ارشاد ہے :
''سيد الابرار يوم القيامة رجل برَّ والديہ بعد موتھما''_2
''بروز قيامت نيك لوگوں كا سردار وہ شخص ہوگا جو والدين كے مرنے كے بعد بھى ان كے ساتھ نيكى كرتا ہے''_
(6)_ والدين سے نيك سلوك كا انجام:
ہم يہاں اس الہى پسنديدہ فعل كے كچھ فوائد قلم بند كررہے ہيں:
الف: ...... جنت ميں پيغمبروں (ص) كے ساتھ ہم نشيني_
حضرت موسى عليه السلام نے خداوند عالم سے درخواست كى كہ انہيں جنت ميں ان كے ہم نشين كا تعارف كرايا جائے، خداوند عالم نے انہيں ايك قصاب كا پتہ بتايا ، حضرت موسى عليه السلام اس جوان كى دوكان پر پہنچ گئے اور غروب آفتاب كے وقت اس كے ہمراہ اس كے گھر گئے، اس نے كھانا تيار كيا پھر چھت سے لٹكى ہوئي ٹوكرى كو نيچے اُتارا ' اس ميںايك نہايت ہى بڈھى فرتوت عورت بيٹھى ہوئي تھي، اس نے اسے اپنے ہاتھ سے كھانا كھلايا اور اسے بنايا سنوارا' پھر دسترخوان بچھا كر حضرت موسى عليه السلام كے ساتھ كھانا كھانے ميں مصروف ہوگيا_
حضرت موسى عليه السلام نے اس سے بڑھيا كے بارے ميں سوال كيا تو اس نے كہا:'' يہ
--------------------------
1_ مستدرك الوسائل _ ج 2_ ص 632
2_ بحارالانوار _ ج 71_ ص 86
93
بڑھيا ميرى والدہ ہے اور چونكہ ميرى مالى حالت كمزور ہے' لہذا اس كے لئے كوئي نوكر چاكر نہيں ركھ سكتا اور خود ہى اس كى خدمت پر كمر بستہ رہتا ہوں، حضرت موسى _ نے اس سے پوچھا كہ اس بڑھيا نے كيا باتيں كيں؟ اس نے كھا كہ ميں جب بھى اسے كھانا كھلاتا اور اسے سنوار تاہوں تو وہ مجھے يہى دعا ديتى ہے كہ خدا تمہارى مغفرت كرے اور قيامت كے دن تمہيں حضرت موسى عليه السلام كا ہمنشين بنائے_
يہ سن كر حضرت موسى عليه السلام نے فرمايا : تمہيں خوشخبرى كہ اس كى دعا تمہارے بارے ميں قبول ہوچكى ہے اور جبرئيل (ع) نے مجھے خبر دى ہے كہ تم جنت ميں ميرے ہم نشين ہوگے_1
ب: ...... عمرميں اضافہ كا موجب_
حضرت امام محمد باقر عليه السلام فرماتے ہيں :
''البرُّ و صدقة السّرّ ينفيان الفقر ويزيد ان فى العمر و يدفعان عن سبعين ميئة سوئ''_ 2
''نيكى كرنا (جن ميں سے والدين كے ساتھ نيكى بھى شامل ہے) اور چھپا كر صدقہ دينا فقر كو دور كرديتے ہيں اور ستر قسم كى برى موت سے بچاتے ہيں اور اس كے برعكس والدين كے ساتھ بدسلوكى عمر كو كم كرديتى ہے''_
ج: ...... رسول خدا (ص) اور ائمہ طاہرين عليہم السلام كى رضا كا سبب ہے_
ايك دن رسول خدا (ص) كى رضاعي(دودھ شريك)بہن ان كے پاس آئيں
--------------------
1_ پند تاريخ_ ج 1_ ص 70
2_ بحارالانوار _ ج 71_ ص 81
94
تو حضور (ص) نے ان كے لئے اپنى عبا بچھادى اور بڑى خندہ پيشانى كے ساتھ ان سے ملاقات كي، اتفاق سے اسى دن آپ (ص) كا رضاعى بھائي بھى آگيا ، ليكن حضور (ص) نے بہن كى مانند اس سے سلوك نہيں كيا ، كسى نے آپ(ص) سے اس بارے ميں سوال كيا تو آپ (ص) نے فرمايا :
''چونكہ يہ لڑكى اپنے ماں باپ كے ساتھ بہت محبت كرتى ہے''_1
عمادبن حيّان كہتے ہيں كہ ميں نے حضرت امام جعفر صادق عليه السلام كى خدمت ميں عرض كيا كہ ميرا بيٹا اسماعيل مجھ سے بہت محبت كرتا ہے، تو حضرت (ع) نے فرمايا:
''ميں اسے پہلے بھى دوست ركھتا تھا اب ميرى اس سے محبت بڑھ گئي ہے''_ 2
د: ...... حج كا ثواب_
رسول خدا (ص) فرماتے ہيں :
''جواولاد اپنے والدين كى طرف محبت بھرى نگاہوں سے ديكھتى ہے تو ہر نگاہ كے بدلے ايك مقبول حج كا ثواب ہوتا ہے''_
پھر زوردے كر فرمايا :
''والدين كى طرف محبت بھرى نگاہ سے ديكھنا عبادت ہے''_3
ھ: ...... موت كى آساني_
---------------------
1_ اصول كافي_ ج 2_ ص 129
2_ اصول كافي_ ج 2_ ص 129
3_ بحارالانوار _ ج 71_ ص 80
95
حضرت امام جعفر صادق عليه السلام فرماتے ہيں :
''جو شخص اس بات كو پسند كرتا ہے كہ خداوند عالم اس پر موت كى سختى آسان كردے' اسے چاہئے كہ وہ اپنے ماں باپ كے رشتہ داروں كے ساتھ نيك سلوك كرے''_ 1
ذ: ...... اپنى اولاد كى نيكى كا سبب ہے_
مثل مشہور ہے كہ ''جيسى كرنى ويسى بھرني'' اور يہ ضرب المثل ہمارى اس گفتگو پر بخوبى صادق آتى ہے ، اولاد زيادہ تر اپنے والدين سے سيكھتى ہے اگر وہ اپنے والدين كو ان كے ماں باپ كے ساتھ محبت اور اچھا سلوك كرتے ديكھتى ہے تو خود بھى اپنے والدين سے اچھا سلوك كرتى ہيں اور اگر انہيں برا سلوك كرتے ديكھتى ہيں تو وہ بھى ان سے براسلوك كرتى ہيں_ حضرت امام جعفر صادق عليه السلام فرماتے ہيں :
'' برُّوا ابائكم يبركم ابنائوكم''_2
''تم اپنے والدين كے ساتھ نيكى كرو تمہارى اولاد تمہارے ساتھ نيكى كرے گي''_
ي: ...... خدا كا حكم يا والدين كى خواہش ؟
اس كے باوجود كہ خداوند عالم نے ماں باپ كے ساتھ نيكى كرنے اور ان كى رضامندى حاصل كرنے كى بڑى تاكيد ہے_ يہ بات بھى ضرور پيش نظر ركھنى چاہئے كہ اسلام كا يہ حكم اس حد تك قابل عمل ہے جب تك كہ والدين كى خواہشات خدا كے
----------------------
1_ بحارالانوار _ ج 71_ ص 81
2_ بحارالانوار _ ج 71_ ص 21
96
حكم سے نہ ٹكرائيں_ ليكن جس موقع پر ان كى خواہشات اسلام كے واجب احكام سے متصادم ہوتى نظر آئيں تو پھر اسلام كے حكم كو فوقيت حاصل ہوگي، قرآن مجيد اس بارے ميں ہمارى راہنمائي فرماتا ہے:
'' وان جاہداك على ان تُشرك بى ماليس لك بہ علم فلا تطعہما وصاحبہما فى الدُّنيا معروفاً''_1
''اور اگر وہ دونوں اس بات كى كوشش كريں كہ تم جس كے بارے ميں علم اور دليل نہيں ركھتے اسے ميرا شريك قرار دو' تو ان كى بات نہ مانو' اور دنيا ميں ان كے ساتھ نيك سلوك كرو''_
حضرت اميرالمومنين على عليه السلام فرماتے ہيں :
''لاطاعة لمخلوق فى معصية الخالق''_ 2
'' خالق كى نافرمانى ميں مخلوق كى اطاعت نہيں كى جاسكتي''_
------------------------
1_ سورہ لقمان_ آيت 15
2_ بحارالانوار _ ج 71_ ص 5
|