كتاب:شاهكار رسالت
مؤلف : مطہرى، مرتضيٰ (آیۃ اللہ شهید)
مترجم / مصحح : عابد عسكری
ناشر : اداره منهاج الصالحین
نشر کی جگہ : لاهور (پاكستان)
نشر کا سال : 2000
جلدوں کی تعداد : 1
صفحات : 100
سائز : رقعی
زبان : اردو

حرف ناشر
علمی دنیا كے جتنے بھی باسی ہیں وہ آیت اللہ شہید مرتضیٰ كے نام نامی سے ضرور واقف ہیں پھر دینی حلقوں میں جتنا شہید مطہری كی گرانقدر كتب كو پذیرائی ملی ہے شاید كس اور مصنف كی كسی كتاب كو ملی ہو۔شہید مطہری جس طرح علم و عمل، فكر و نظر، خطابت میں یگانہ روزگار تھے آپ قلمی دنیا كے اس سے بھی زیادہ تر شہوار تھے۔جب آپ كسی بحث كو شروع كرتے ہیں اس كو اس قدر اسھل اور آسان بنا دیتے ہیں كے سننے اور پڑھنے والے پر كسی قسم كی اكتاہٹ طاری نہیں ہوتی۔ علامی شہید نے اپنی زندگی میں ایك ختم نبوت كے نام سے ایك علمی رسالہ تحریر كیا تھا اس زمانے میں ہند و پاك میں ختم نبوت جیسے موضوع پر وسیع پیمانے پر بحث و تمحیص ہو رہی تھی، ختم نہ ہونے والے مناظروں، مجادلوں كا سلسلہ وسیع تر ہو تا جارہا تھا، شہید مطہری كا یہ رسالہ جو نہی شائع ہو كر منظر عام پر آیا تو اس كو ہاتھوں ہاتھ لے لیا گیا، علمی و دینی حلقوں میں اس كو بہت زیادہ پذیرائی ملی بہت سے مقررین خطباء اور قلم كاروں نے اس كتاب سے استفادہ كركے ختم نبوت جیسے كثیر المفاہیم موضوع كو آسان تر كردیا اور یوں مسلمانوں كو ان لوگوں پر فتح نصیب ہوئی كہ جو ختم نبوت كے قائل نہ تھے۔
شہید مطہری نے منكرین كے اعتراضات كو سامنے ركھ كر تاریخ اسلام كے چیدہ چیدہ پہلوؤں پر روشنی ڈالی سب سے پہلے انہوں نے قرآن مجید كی جامعیت اور ہمہ گیریت كو بیان كرتے ہوئے آیات قرآنی كی بارش كردی اور یہ ثابت كردیا كہ قرآن مجید كامل و اكمل ہے اور تھا اور رہے گا، پھر شہید نے دلائل دیتے ہوئے یہ ثابت كیا كہ دین محمد كامل ہے اور كامل تھا اور كامل رہے گا۔پھر انہوں نے ثابت كیا كہ اسلامی تعلیمات كا ہرہر اصول فطرت كے تواضوں كے عین مطابق ہے۔آپ نے اپنی گفتگو میں ختم نبوت كو روز روشن كی طرح واضح و آشكار كردیا، اس كتاب كو پڑھنے سے علم و دانش سے وابستگی ركھنے والا پوری چرح سے مظمئن ہو جاتا ہے جس طرح گرمی كے موسم میں پیاسا شخص ٹھنڈا اور سد پانی پی كر سیرابی حاصل كرتا ہے اس چرح اس كتاب كا قاری ایك خاص طرح كی علمی لذت اور دینی سكون حاصل كرتا ہے، شہید مطہری نے علماء كرام كے موجودہ دور میں دینی ذمہ داریوں كو احسن طریقے سے نبھانے پر زور دیتے ہوئے ثابت كیا ہے كہ نیك و صالح اور متدین ترین علماء ہی پیغمبر اسلام كے علوم كے حقیقی وارث ہیں، شہید مطہری نے اجتہاد كی تعریف و توصیف اور تشریح اس انداز میں كی كہ اجتہاد بارش كے صاف و شفاف قطرات كی مانند ذہنوں میں رچ بس گیا، پھر انہوں نے بتایا كہ قرآن مجید كی بے پایاں وسعت ہر جگہ پر محیط ہے اس كی تلاوت كی جائے اس كے مفاہیم و معانی پر غور و خوض كیا جائے، اس كے لازوال بركات سے كماحقہ استفادہ كیا جائے، قرآن مجید كے مفاہیم ہر زمانہ میں تر وتازہ ہیں، اور اس كی ضدت و ندرت ہمیشہ ہمیشہ كے لئے قائم و دائم رہے گی۔عصر حاضر اور جدید ذہنوں كو مد نظر ركھتے ہوئے ہم اس كتاب كو شاہكار رسالت كے نام سے موسوم كررہے ہیں، ہم نے كوشش كی ہے كہ ترجمہ كرتے وقت مصنف كے خیالات و افكار انتہائی اجلے انداز میں محترم كائین كے سامنے پیش كیا جائے۔
ہم محترم علامہ آقا عابد عسكری ریسرچ سكالر كے شكر گزار ہیں كہ انہوں نے ہماری توجہ آیت اللہ مطہری شہید كے كتب كی طرف مبذول كرائی ہے۔ علامہ عسكری صاحب شہید مطہری كے عاشقوں اور عقیدت مندوں میں سے ہیں، ان كے علاوہ نہت سے دانشمند حضرات كا ہم سے بھر پور اصرار تھا كہ شہید مطہری كی تمام كتب كا آسان وسلیس ترجمہ كركے نئے لباس اور جدید انداز میں شائع كیا جائے۔
آخر میں ہماری تمام علماء كرام، واعظین عظام كے اور مومنین ذوالاحتشام سے گزارش ہے كہ وہ دینی و مذہبی جذبہ كے پیش نظر ادارہ ہذا كے ساتھ ہر طرح كا تعاون فرمائیں اور ہمارا یہ آپ سے وعدہ ہے كہ ہم آپ كو ایسی ایسی خوبصورت كتابیں دیں گے كہ آپ ان كی دلآویزی پر فخر كرسكیں گے"دینی مدارس كے اساتذہ، طلبہ، حوزہ علمیہ قم المقدسہ، حوزہ علمیہ مشہد مقدس، حوزہ علمیہ زنبیہ دمشق، حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مقیم اوردو سمجھنے اور پڑھنے والے طلبہ سے گزارش ہے كہ وہ قلمی و تحریری میدان میں ہمارے ساتھ تعاون كریں، ہم انشاء اللہ، اسلامی تعلیمات كے فروغ و اشاعت كے لئے شب و روز كو شاں ہیں امید كی جاتی ہے علمی صاقتوں كایہ پر خلوص ترجمان ادارہ آپ كے ساتھ ساتھ رہے گا جہاں بھی ہمیں بلائیں گے وہاں ہمیں اپنے پاس موجود پائیں گے۔دعا ہے رب العزت ہماری اس خالصتاً علمی كاوش كو قبول فرمائے (آمین) ۔

ریاض حسین جعفری
سرپرست ادارہ منہاج الصالحین لاہور