منجیٔ عالم مهدئ آخر زمان(عج)
 


دعائے تعجیل ظهور امام مهدی ؑکے فوائد
حضرت امام زمان ؑنے فرمایا:۔ میرے ظهور کی تعجیل کے لئے کثرت سے دعا کیا کریں کیونکه اسی میں تمهارے لئے فرج(آسانی) هے۔

1. نعمتوں میں اضافه هوگا۔
2. یه اظها،ر محبت قلبی کی علامت هے۔
3. ائمه طاهرین علیهم السلام کے فرامین کو زنده کرنا هے۔
4. شیطان کے لئے پریشانی کا باعث هے۔
5. خداوند عالم کے دین کو زنده رکھتا هے۔
6. حضرت کی دعا شامل حال هونے کا موجب هے۔
7. اجر رسالت کو ادا کرنا هے۔
8. خداوند عالم کی اطاعت کرنا هے۔
9. دعا قبول هونے کی علامت هے۔
10. بلائیں دور هو جائیں گی۔
11. رزق میں وسعت کا باعث هے۔
12. گناهوں کے پاک هونے کا سبب هے۔
13. پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کے دوستوں میں شامل هو جائیں گے۔
14. امام ؑکا ظهور پر نور جلد هو جائے گا۔
15. دین خدا کی مدد و نصرت کرنے والوں میں سے هونگے۔
16. اهل بهشت میں سے هونگے۔
17. دعا اولو الامر کی اطاعت هے۔
18. قیامت کے دن حساب و کتاب میں آسانی هو گی۔
19. دعا بهترین عبادت هے۔
20. شعائر الله کی تعظیم هے۔
21. پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کی شفاعت نصیب هو گی۔
22. برائی اچھائی میں بدل جائے گی۔
23. اهل زمین کے عذاب میں کمی واقع هو گی۔
24. خداوند کریم کی رحمت شامل حال هو گی۔
25. قیامت کے دن امام زمانه ؑکی شفاعت نصیب هو گی۔
26. قیامت کے دن تشنگی دور هو جائے گی۔
27. فرشتے اس کے حق میں دعا کریں گے۔
28. دعا عالم برزخ میں اس کی مونس هو جائے گی۔
29. پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کی معیت میں جنگ و جهاد میں شهید هونے والوں کا درجه حاصل هو گا۔
30. حضرت امام زمانه ؑکے پرچم تلے شهید هونے کا ثواب نصیب هو گا۔
31. حضرت ولی الله اعظم امام زمان ؑپر احسان کرنے کا ثواب نصیب هو گا۔
32. قیامت کے روز عذاب سے محفوظ رهیں گے۔
33. حضرت فاطمةالزهرا سلام الله علیها کی شفاعت نصیب هو گی۔
34. آخرالزمان کے فتنه و فساد سے محفوظ رهیں گے۔
35. حج کا ثواب ملے گا۔
36. عمره کا ثوب ملے گا ۔ (1)
..............
(1) مکیال المکارم ؛ج ١ ، کمال الدین ؛ ج ٢، ص 384

وظائف منتظران
اس کتاب میں منتظران امام مهدی عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کے لئے کچھ وظائف تحریر کئے گئے هیں ۔
١۔ حضرت ولی الله اعظم امام زمان ؑکی معرفت
٢۔ امام زمان ؑکے اسمائے گرامی کا عزت و احترام کرنا۔
٣۔ حضرت امام زمان ؑکے ساتھ خاص محبت۔
٤۔ لوگوں کے درمیان حضرت امام زمان ؑکا اسم مبارک عزت و تعظیم سے لینا۔
٥۔ آپؑ کے ظهور پر نور کا انتظار کرنا۔
٦۔ حضرت ؑ کے دیدار کا مشتاق رهنا۔
٧۔ لوگوں کے درمیان حضرت ؑ کا زیاده تذکره کرنا۔
٨۔ آپ ؑ کی جدائی میں غمگین و اندھناک رهنا۔
٩۔ مجالس و محافل میں شرکت اور حضرت کا ذکر خیر کرنا۔
١٠۔ حضرت امام زمان ؑسے منسوب مجالس و محافل منعقد کرنا۔
١١۔ مولا کی شان میں شعر و شاعر ی اور مدح خوانی کے جلسات منعقد کرنا۔
١٢۔ اٹھنے بیٹھنے وقت حضرت ؑ کا اسم گرامی لیتے رهنا۔
١٣۔ حضرت ؑ کے فراق میں گریه وزاری کرنا۔
١٤۔ خداوند عالم سے حضرت ؑ کی معرفت حاصل هونے کی دعا کرنا۔
١٥۔ دعا میں مداومت اور مقاومت کرنا۔
١٦۔ امام زمان عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کی یاری و نصرت میں مسلسل کو شش و سعی کو جاری رکھنا۔
١٧۔ امام ؑ کے ظهور هونے پر آپ (علیه السلام) کی مکمل مدد و حمایت کی نیت رکھنا۔
١٨۔ امام زمان ؑکی خوشنودی کے لئے اچھی جگهوں پر مال و دولت خرچ کرنا۔
١٩۔ شیعوں سے ارتباط و رابطه میں رهنااور ضرورت پڑھنے پر ان کی مدد کرنا۔
٢٠۔ شیعوں کو خوش رکھنا۔
٢١۔ حضرت ولی الله اعظم امام زمان ؑکی خیر خواهی کے لئے کام کرنا۔
٢٢۔ جهاں کهیں بھی هو حضرت ؑ کی زیارت اور آپؑ کو سلام کرتے رهنا۔
٢٣ زیارت امام زمان ؑکے قصد سے مؤمنین وصالحین کی زیارت کرنا۔
٢٤۔ آنحضرت پر زیاده سے زیاده درود و سلام بھیجنا۔
٢٥۔ آنحضرت کی طرف لوگوں کو دعوت اور رهنمائی کرنا۔
٢٦۔ آنحضرت کے لئے همیشه خضوع و خشوع میں رهنا۔
٢٧۔ نماز پڑھنا اور اس کا ثواب امام زمان ؑکی خدمت میں هدیه کرنا۔
٢٨۔ امام زمان ؑکی خوشنودی اور رضایت حاصل کرنا۔
٢٩۔ امام زمان ؑکی خوشنودی کے لئے زیارت امام حسین ؑپڑھتے رهنا۔