امام مهدی ؑکا مختصر تعارف
نام: محمد
لقب: مهدی (عج)
کنیت: ابالقاسم
والد ماجد: امام حسن العسکری علیه السلام
والده گرامی: نرجس خاتون
جائے ولادت: سامراء
سال ولادت: 255 هجری
مدّت عمر: خدا هی بهتر جانتا هے
ولادت کیسے هوئی؟
شیعوں کے بارھویں امام ؑنے مشهور ترین قول کے مطابق شب جمعه نیمه شعبان 255 هجری ق کو شهر سامره میں آنکھیں کھولیں ۔(1)
شیخ مفید علیه الرحمه کا قول:۔ آپ کے پدر گرامی حضرت امام حسن عسکری ؑکے هاں آپ کے علاوه نه ظاهراً اور نه هی باطناً کوئی فرزند تھا۔ آپ کی حفاظت بھی خفیه طور پر کرتے رهے(2)۔
..............
(1) کافی؛ ج ١ ، ص 514
(2)المفید؛ ص 346
اس نیمه شعبان 1432 هجری كو حضرت امام زمانه ؑکی غیبت کے 1177 سال مکمل هو رهے هیں ۔ جب تک خدا چاهے یه تسلسل جاری و ساری رهے گا۔
آپ ؑ کی والده گرامی کا اسم مبارک نرجس خاتون هے البته سوسن ،صیقل، ملیکا بھی کها جاتا هے (1) آپ ''یوشع '' کی بیٹی تھیں ، دادھیال کے اعتبار سے قیصر روم کی پوتی تھیں اور نانیهال کے اعتبار سے حضرت عیسیٰ مسیح کے جانشین جناب شمعون کی نواسی هوتی تھیں حضرت نرجس خاتون معجز انه طریقه سے حضرت امام حسن عسکری ؑکے تحت عقد آگئی (2)
..............
(1) الصدوق؛ ص 432
(2) کمال الدین و تمام النعمۃ؛ ج 2 , ص 423، 417
اهل بیت علیم السلام کے دشمن بنی امیه اور بنی عباس کے حکمران حضرت امام مهدی عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کے نام سے بهت ڈرتے تھے کیونکه حضرت پیغمبر صلی الله علیه وآله وسلم اور ائمه علیهم السلام کی طرف سے اس طرح کی روایت نقل هوئی تھی که خاندان پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم اور ائمه طاهرین علیهم السلام میں سے ایک شخص بنام مهدی ؑظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑے هونگے اور ظلم و ستم کا قلع قمع کریں گے۔ لهٰذا یه ظالم لوگ اس انتظار میں تھے که یه جب دنیا پر آئے تو اسے فوراً قتل کر ڈالیں ۔
حضرت امام محمد تقی ؑکے بعد آهسته آهسته ظلم و ستم میں اضافه هوتا گیا اور خاندان عصمت و طهارت پر دنیا تنگ هوتی گئی یهاں تک که حضرت امام حسن عسکری ؑکے زمانے میں یه ظلم وبر بریت اپنے عروج کو پهنچ چکاتھا۔ امام حسن عسکری ؑکی پوری زندگی ،شهر سامراء میں فو جی چھاؤنی میں حکومت کے زیرنظررهے۔حضرت امام حسن عسکری ؑکے گھر میں معمولی رفت وآمد، حکومت سے مخفی نه تھی؛ ایسی صورت حال میں آخرین حجت خدا حضرت امام مهدی عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کیسے آشکار طریقے سے دنیا میں آتے؛ لهٰذا جب آپؑ کی ولادت نزدیک هوئی تو حضرت نرجس خاتون میں حاملگی کے کوئی آثار موجود نه تھے۔ حضرت امام حسن عسکری ؑنے فرمایا:۔ خدا کی قسم !میرے فرزند کی غیبت اتنی طولانی هوگی که لوگ اس وقت تک هلاکت سے نجات نهیں پاسکیں گے جب تک وه میرے فرزند کی امامت پر ثابت قدم نه رهیں اور ان کے ظهور کے لئے دعا کرتے نه رهیں ۔ (1)
..............
(1)
الصدوق؛ ج 2،ص 444- 434
|